متعدی بیماری کے ثبوت کا بیان - متعدی بیماری کے ثبوت کا بیان - نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation
Chapter 16 of نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو دوائیں اور چیزوں کے خواص بیان کیے ہیں، ان کے بارے میں ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیمار آدمی کو صحت مند آدمی کے پاس داخل نہ کیا جائے۔
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جذام زدہ مریضوں پر زیادہ دیر تک نظر نہ ڈالا کرو۔
Takhreej
(۷۷۶۳) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ ابن ماجہ: ۳۵۴۳(انظر: ۲۰۷۵)
Explanation
فوائد:… جذام سے مراد کوڑھ ہے، یہ ایسی بیماری ہے، جس میں اعضائے جسم الگ ہو کر گرنے لگتے ہیں۔
۔ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جذام زدہ مریضوں پر زیادہ دیر تک نظر نہ ڈالو اور جب تم ان سے کلام کرو تو تمہارے اور ان کے درمیان ایک نیزے کے برابر فاصلہ ہونا چاہئے۔
Takhreej
(۷۷۶۴) تخریج: اسنادہ ضعیف، فرج بن فضالۃ ضعّفہ غیر واحد، وقد وقع فیہ اضطراب، انظر الحدیث السابق، أخرجہ الطبرانی: ۲۸۹۷(انظر: ۵۸۱)
Explanation
فوائد:… اس حدیث کا پہلا حصہ سابق حدیث کی بنا پر صحیح ہے۔
۔ سیدنا شرید بن سوید ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بنو ثقیف میں سے ایک کوڑھ زدہ آدمی آیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کرے، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور عرض کی کہ ایک جذام زدہ آدمی آپ کی بیعت کرنا چاہتا ہے، آپ نے فرمایا: تم اس کے پاس جاؤ اور اس سے کہو کہ میں نے اس کی بیعت قبول کرلی ہے، وہ وہیں سے واپس چلا جائے۔
Takhreej
(۷۷۶۵) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۲۳۱ (انظر: ۱۹۴۶۸)
Explanation
فوائد:… آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصد یہ تھا کہ جب لوگ اس سے گھن محسوس کریں گے تو اس کو خواہ مخواہ تکلیف ہو گی، اس لیے اس کو راستے سے ہی واپس کر دیا۔
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوڑھ کے مریض سے اس طرح فرار اختیار کرو جیسے تم شیر سے بھاگتے ہو۔
فوائد:… مذکورہ بالا دو ابواب کی احادیث میں بیماری کے متعدی ہونے کی نفی بھی کی گئی ہے اور اسے ثابت بھی کیا گیا ہے، ان احادیث میں جمع وتطبیق کی صورت درج ذیل ہے: