۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے جبکہ میرے پاس ایک عورت موجود تھی،اسے شفاء کہتے تھے، وہ پھوڑے پھنسی کا دم کرتی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: تم یہ دم حفصہ کو بھی سکھادو۔
۔ سیدہ شفاء بنت عبداللہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے شفائ! حفصہ کو پھوڑے پھنسی کا دم بھی سکھا دو، جس طرح تم نے ان کو کتابت کی تعلیم دی تھی۔