اذان اور اقامت کے درمیان وقفہ کرنے کا بیان اورجو اذان کہے وہی اقامت کہے
۔ (۱۳۰۹) عَنْ زِیَادِ بْنِ نُعَیْمٍ الْحَضْرَمِیِّ عَنْ زِیَادِ بْنِ الْحَارِثِ الصُّدَائِی أَنَّہُ أَذَّنَ فَأَرَادَ بِلالٌ أَنْ یُقِیْمَ، فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَاأَخَا صُدَائٍ! إِنَّ الَّذِیْ أَذَّنَ فَہُوَ یُقِیْمُ۔))
زیاد بن نُعیم حضرمی بیان کرتے ہیں کہ سیّدنا زیاد بن حارث صدائی رضی اللہ عنہ نے اذان کہی، پھر سیّدنا بلال رضی اللہ عنہ نے اقامت کہنا چاہی، لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمانے لگے: صدا کے بھائی! جس نے اذان کہی ہو وہی اقامت کہتا ہے۔
1309
Zaeef