TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

ان دونوں کی مشروعیت کے سبب، ان کے لیے غسل اور تجمّل کے مستحب ہونے اور واپسی پر راستہ تبدیل کرنے کا بیان

Chapter 1 of عیدین اور ان کے متعلقہ امور مثلا نماز وغیرہ کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 1 of 12 · 5 Hadith
Whole book
Previous Chapter Next Chapter
۔ (۲۸۲۶) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَدِمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم الْمَدِیْنَۃَ وَلَھُمْ یَوْمَانِ یَلْعَبُوْنَ فِیْھِمَا فِی الْجَاھِلِیَّۃِ فَقَالَ: ((اِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی قَدْ أَبْدَلَکُمْ بِہِمَا خَیْرًا مِنْھُمَا یَوْمَ الْفِطْرِ وَیَوْمَ الْنَّحْرِ۔)) (مسند احمد: ۱۲۰۲۹)
سیّدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو اہل مدینہ کے لیے دو دن تھے، وہ دورِ جاہلیت سے ان میں کھیلتے چلے آ رہے تھے۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ان دو دنوں کے بدلے ان سے بہتر دن عطا کر دیئے ہیں، ایک عید الفطرکا دن ہے اور دوسرا عید الاضحی کا۔
Takhreej
(۲۸۲۶) تخریـج: …اسنادہ صحیح۔ أخرجہ أبوداود: ۱۱۳۴، والنسائی: ۳/ ۱۷۹(انظر: ۱۲۰۰۶، ۱۳۶۲۲)
2826
Sahih
۔ (۲۸۲۷) عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ عُقْبَۃَ بْنِ الْفَاکِہِ عَنْ جَدِّہِ الْفَاکِہِ بْنِ سَعْدٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ وَکَانَ لَہُ صُحْبَۃٌ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَغْتَسِلُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَیَوْمَ عَرَفَۃَ وَیَوْمَ الْفِطْرِ وَیَوْمَ الْنَّحْرِ، قَالَ وَکَانَ الْفَاکِہُ ابْنُ سَعْدٍ یَأَمُرُ أَھْلَہُ بِالْغُسْلِ فِی ھٰذِہِ الْأَیَّامِ۔ (مسند احمد: ۱۶۸۴۰)
سیّدنا فاکہ بن سعد ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ،جو کہ صحابی تھے، بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمعہ، عرفہ، عید الفطر اور عید الاضحی کے دنوں میں غسل کرتے تھے۔ اسی مناسبت سے سیّدنا فاکہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بھی اپنے گھر والوں کو ان دنوں میں غسل کرنے کا حکم دیا کرتے تھے۔
Takhreej
(۲۸۲۷) تخریـج: …اسنادہ ضعیف من أجل یوسف بن خالد بن عمیر السمتی، فقد کذبہ ابن معین، وأبوداود، والفلاس، وقال النسائی: متروک الحدیث أخرجہ ابن ماجہ: ۱۳۱۶ (انظر: ۱۶۷۲۰)
2827
Zaeef
۔ (۲۸۲۸) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ عُمَرَ رَأَی حُلَّۃَ سِیَرَائَ أَوْ حَرِیْرٍ تُبَاعُ، فَقَالَ لِلنَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : لَوِ اشْتَرَیْتَ ھٰذِہِ تَلْبَسُہَا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ أَوْ لِلْوُفُودِ۔ قَالَ: ((اِنَّمَا یَلْبَسُ ھٰذِہِ مَنْ لَا خَلَاقَ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۴۷۱۳)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیّدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ایک زرد رنگ کی دھاریوں والا، جس میں ریشم کی آمیز ش تھی یا ریشمی حُلّہ دیکھ کر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: اگر آپ یہ خرید لیں اورجمعہ کے دن یامختلف وفود کی آمد پر پہنا کریں۔ لیکن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ لباس وہ لوگ پہنتے ہیں جن کا (آخرت میں) کوئی حصہ نہیں ہوتا۔
Takhreej
(۲۸۲۸) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۵۸۴۱، ومسلم: ۲۰۶۸ (انظر: ۴۷۱۳)
2828
Sahih
۔ (۲۸۲۹) وَعَنْہُ أَیْضًا أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یَخْرُجُ اِلَی الْعِیْدَیْنِ مِنْ طَرِیْقٍ وَیَرْجِعُ مِنْ طَرِیْقٍ أُخْرَی۔ (مسند احمد: ۵۸۷۹)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے یہ بھی روایت ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دونوں عیدوں کی نمازوں کے لیے ایک رستے سے جاتے تھے اور دوسرے رستے سے واپس لوٹتے تھے۔
Takhreej
(۲۸۲۹) تخریـج: …صحیح لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف، لضعف عبد اللہ بن عمر العمری أخرجہ ابوداود: ۱۱۵۶، وابن ماجہ: ۱۲۹۹ (انظر: ۵۸۷۹)
2829
Sahih
۔ (۲۸۳۰) عَنْ أَبِی ھُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ کَانَ النَّبِیُُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اِذَا خَرَجَ اِلَی الْعِیْدَیْنِ رَجَعَ فِی غَیْرِ الطَّرِیْقِ الَّذِی خَرَجَ فِیْہِ۔ (مسند احمد: ۸۴۳۵)
سیّدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب ایک راستے سے عِیْدَین کے لیے نکلتے تو دوسرے راستے سے لوٹتے تھے۔
Takhreej
(۲۸۳۰) تخریـج: …حسن لغیرہ، وھذا اسناد وقع فیہ اضطراب أخرجہ ابن ماجہ: ۱۳۰۱، وابن خزیمۃ: ۱۴۶۸، وابن حبان: ۲۸۱۵، والحاکم: ۱/ ۲۹۶، والبیھقی: ۳/ ۳۰۸۔ وأخرجہ عن جابر البخاری: ۹۸۶، وقال حدیث جابر أصح (انظر: ۸۴۵۴)
2830
Sahih

Chapters

12
01
ان دونوں کی مشروعیت کے سبب، ان کے لیے غسل اور تجمّل کے مستحب ہونے اور واپسی پر راستہ تبدیل کرنے کا بیان
5 Hadith
02
عورتوں کا عیدین کی طرف جانے کی مشروعیت
5 Hadith
03
عید الفطر کے موقع پر نکلنے سے پہلے کھانے کا مستحب ہونا، نہ کہ عید الاضحی میں اور ان دونوں میں نماز کے وقت پر کلام کرنے کا بیان
6 Hadith
04
خطبہ سے قبل اذان و اقامت کے بغیر نماز عید کے دو رکعت کے ہونے کا اور عیدگاہ میں امام کے سامنے سترہ رکھنے کا بیان
9 Hadith
05
عیدین کے دن امام کے سامنے برچھی یا نیزہ گاڑھنے کا بیان
1 Hadith
06
عید کی نماز میں تکبیرات کی تعداد اور ان کے محل کا بیان
5 Hadith
07
عیدین میں قرا ء ت کا بیان
4 Hadith
08
عیدین کے خطبہ اور اس کے احکامات کا بیان، اور عورتوں کو وعظ کرنے اور ان کو صدقہ کرنے پر ابھارنے کا بیان
9 Hadith
09
عید کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد امام کا لوگوں کے سامنے کھڑا ہونے ان کی طرف دیکھنے اور عید کی مبارک دینے کا بیان
1 Hadith
10
’’سیّدناعبد اللہ بن عمرd عید والے دن نکلے اور نمازِ عید سے پہلے یا بعد میں کوئی نفلی نماز نہ پڑھی، پھر انھوں نے کہا کہ نبی کریمaنے ایسے ہی کیا تھا۔‘‘
3 Hadith
11
عید کے دن د ف بجانے اور کھیلنے کا بیان
6 Hadith
12
عیدین، دس دنوں اور ایام تشریق میں ذکر کرنے، اطاعت کے کام کرنے اور تکبیرات کہنے پر ابھارنے کا بیان
5 Hadith
No chapter matched that.