TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

عورتوں کا عیدین کی طرف جانے کی مشروعیت

Chapter 2 of عیدین اور ان کے متعلقہ امور مثلا نماز وغیرہ کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 2 of 12 · 5 Hadith
۔ (۲۸۳۱) عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْرُجُ فِی الْعِیْدَیْنِ وَیُخْرِجُ أَھْلَہُ۔ (مسند احمد: ۱۴۹۷۵)
سیّدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: رسول اللہV خود بھی عیدین کے لیے جاتے اور اپنے گھروالوں کو بھی لے کر جاتے۔
Takhreej
(۲۸۳۱) تخریـج: …حسن لغیرہ، وھذا اسناد ضعیف، حجاج بن أرطاۃ لیس بذاک القوی وھو مدلس، وقد عنعن (انظر: ۱۴۹۱۳)
2831
Sahih
۔ (۲۸۳۲) عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَأْمُرُ بَنَاتِہِ وَنِسَائَہُ أَنْ یَخْرُجْنَ فِی الْعِیْدَیْنِ۔ (مسند احمد: ۲۰۵۴)
Takhreej
(۲۸۳۲) تخریـج: …صحیح لغیرہ، حجاج بن أرطاۃ لیس بذاک القوی وھو مدلس، وقد عنعن أخرجہ ابن ماجہ: ۱۳۰۹ (انظر: ۲۰۵۴)
2832
Sahih
۔ (۲۸۳۳) عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: قَدْ کَانَتْ تَخْرُجُ الْکَعَابُ مِنْ خِدْرِھَا لِرَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی الْعِیْدَیْنِ۔ (مسند احمد: ۲۶۰۲۸)
سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں کہ نوجوان لڑکی گھر کے کونے میں لٹکائے ہوئے پردے سے نکل کررسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دعوت پر عیدین کی طرف جایا کرتی تھی۔
Takhreej
(۲۸۳۳) تخریـج: …صحیح لغیرہ، علی الواسطی متابَع أخرجہ ابن ابی شیبۃ ۲/ ۱۸۲، وابن راھویہ: ۱۳۵۸ (انظر: ۲۵۵۱۲)
2833
Sahih
۔ (۲۸۳۴) عَنْ أُخْتِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ رَوَاحَۃَ الْأَنْصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنَّہُ قَالَ: ((وَجَبَ الْخُرُوْجُ عَلٰی کُلِّ ذَاتِ نِطَاقٍ۔)) (مسند احمد: ۲۷۵۵۴)
سیّدنا عبد اللہ بن رواحہ انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی بہن بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ہر کمر میں پیٹی باندھنے والی عورت کے لیے ضروری ہے کہ وہ (عید کے لیے)نکلے۔
Takhreej
(۲۸۳۴) تخریـج: …اسنادہ ضعیف لابھام لامرأۃ من بنی عبد القیس أخرجہ الطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۲۴/ ۸۴۶، والطیالسی: ۱۶۲۲، والبیھقی: ۳/ ۳۰۶، والبخاری فی ’’التاریخ الکبیر‘‘: ۱/ ۲۵۱ (انظر: ۲۷۰۱۴)
2834
Zaeef
۔ (۲۸۳۵) عَنْ ھِشَامٍ عَنْ حَفْصَۃَ بِنْتِ سِیْرِیْنَ عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِأَبِی وَأُمِّی أَنْ نُخْرِجَ الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُوْرِ وَالْحُیَّضَ یَوْمَ الْفِطْرِ وَیَوْمَ النَّحْرِ، فَأَمَّا الْحُیَّضُ فَیَعْتَزِلْنَ الْمُصَلّٰی وَیَشْہَدْنَ الْخَیْرَ وَدَعْوَۃَ الْمُسْلِمِیْنَ، قَالَ: قِیْلَ: أَرَأَیْتَ اِحْدَاھُنَّ لَا یَکُوْنُ لَھَا جِلْبَابٌ؟ قَالَ: ((فَلْتُلْبِسْہَا أُخْتُہَا مِنْ جِلْبَا بِہَا۔)) (مسند احمد: ۲۱۰۷۴)
سیدہ ام عطیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ،میرے ماں باپ آپ قربان ہوں، نے ہمیں حکم دیا تھا کہ ہم نوجوان لڑکیوں، پردے والیوں اور حیض والی خواتین کو عید الفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر (عید گاہ کی طرف) نکالیں۔ البتہ حیض والی عورتوں کو چاہیے کہ وہ نماز کی جگہ سے علیحدہ رہیں اور خیر والے اس کام اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں۔ کسی نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے کہا: اگر کسی عورت کے پاس چادر نہ ہو تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کی بہن کو چاہیے کہ وہ اسے چادر دے دے۔
Takhreej
(۲۸۳۵) تخریـج: …أخرجہ البخاری: ۳۲۴، ۹۷۴، ۹۸۰، ۱۶۵۲، ومسلم: ۸۹۰ (انظر: ۲۰۷۸۹، ۲۰۷۹۳)
2835
Sahih

Chapters

12
01
ان دونوں کی مشروعیت کے سبب، ان کے لیے غسل اور تجمّل کے مستحب ہونے اور واپسی پر راستہ تبدیل کرنے کا بیان
5 Hadith
02
عورتوں کا عیدین کی طرف جانے کی مشروعیت
5 Hadith
03
عید الفطر کے موقع پر نکلنے سے پہلے کھانے کا مستحب ہونا، نہ کہ عید الاضحی میں اور ان دونوں میں نماز کے وقت پر کلام کرنے کا بیان
6 Hadith
04
خطبہ سے قبل اذان و اقامت کے بغیر نماز عید کے دو رکعت کے ہونے کا اور عیدگاہ میں امام کے سامنے سترہ رکھنے کا بیان
9 Hadith
05
عیدین کے دن امام کے سامنے برچھی یا نیزہ گاڑھنے کا بیان
1 Hadith
06
عید کی نماز میں تکبیرات کی تعداد اور ان کے محل کا بیان
5 Hadith
07
عیدین میں قرا ء ت کا بیان
4 Hadith
08
عیدین کے خطبہ اور اس کے احکامات کا بیان، اور عورتوں کو وعظ کرنے اور ان کو صدقہ کرنے پر ابھارنے کا بیان
9 Hadith
09
عید کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد امام کا لوگوں کے سامنے کھڑا ہونے ان کی طرف دیکھنے اور عید کی مبارک دینے کا بیان
1 Hadith
10
’’سیّدناعبد اللہ بن عمرd عید والے دن نکلے اور نمازِ عید سے پہلے یا بعد میں کوئی نفلی نماز نہ پڑھی، پھر انھوں نے کہا کہ نبی کریمaنے ایسے ہی کیا تھا۔‘‘
3 Hadith
11
عید کے دن د ف بجانے اور کھیلنے کا بیان
6 Hadith
12
عیدین، دس دنوں اور ایام تشریق میں ذکر کرنے، اطاعت کے کام کرنے اور تکبیرات کہنے پر ابھارنے کا بیان
5 Hadith
No chapter matched that.