TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت اور یہ عمل کرنے والے کے اجر کا کئی گناہ تک بڑھنا - نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت اور یہ عمل کرنے والے کے اجر کا کئی گناہ تک بڑھنا - دعاء اور اس سے متعلقہ امور کے ابواب - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 16 of دعاء اور اس سے متعلقہ امور کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 16 of 16 · 12 Hadith
۔ (۵۷۰۸)۔ عَنْ عُبَیْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنْ أَبِیہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وسَلَّمَ جَائَ ذَاتَ یَوْمٍ، وَالسُّرُورُ یُرٰی فِی وَجْہِہِ، فَقَالُوْا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّا لَنَرَی السُّرُورَ فِی وَجْہِکَ، فَقَالَ: ((إِنَّہُ أَتَانِی مَلَکٌ فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ! أَمَا یُرْضِیکَ أَنَّ رَبَّکَ عَزَّ وَجَلَّ یَقُولُ: إِنَّہُ لَا یُصَلِّی عَلَیْکَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِکَ إِلَّا صَلَّیْتُ عَلَیْہِ عَشْرًا، وَلَا یُسَلِّمُ عَلَیْکَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِکَ إِلَّا سَلَّمْتُ عَلَیْہِ عَشْرًا، قَالَ: بَلٰی۔)) (مسند أحمد: ۱۶۴۷۶)
۔ سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ایک دن رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ کے چہرۂ مبارک پر خوشی کے آثار نمایاں تھے، ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کے چہرے پر مسرت دیکھ رہے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: (اس کی وجہ یہ ہے کہ) میرے پاس ایک فرشتہ آیا اور اس نے کہا: اے محمد! کیا یہ بات آپ کو راضی نہیں کرتی کہ اللہ تعالیٰ کہتا ہے: آپ کی امت کا جو آدمی آپ پر ایک بار درود پڑھے گا، میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں گا اور آپ کی امت کا جو آدمی آپ کے لیے ایک بار سلامتی کی دعا کرے گا، میں اس پر دس سلامتیاں نازل کروں گا؟ میں نے کہا: کیوں نہیں، میں راضی ہوں۔
Takhreej
(۵۷۰۸) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ النسائی: ۳/۴۴ (انظر: ۱۶۳۶۳)
5708
Sahih
۔ (۵۷۰۹)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ اَبِیْ طَلْحَۃَ اَیْضًا نَحْوُہُ وَفِیْہِ: ((مَنْ صَلّٰی عَلَیْکَ مِنْ أُمَّتِکَ صَلَاۃً کَتَبَ اللّٰہُ لَہُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْہُ عَشْرَ سَیِّئَاتٍ، وَرَفَعَ لَہُ عَشْرَ دَرَجَاتٍ وَرَدَّ عَلَیْہِ مِثْلَہَا۔)) (مسند أحمد: ۱۶۴۶۵)
۔ (دوسری سند) سیدنا ابو طلحہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، پھر اس طرح کی روایت بیان کی، البتہ اس میں یہ تفصیل ہے: آپ کی امت میں سے جس نے آپ پر درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا، اس کی دس برائیاں معاف کر ے گا، اس کے دس درجات بلند کرے گا اور اسی طرح کا درود اس پر لوٹائے گا۔
Takhreej
(۵۷۰۹) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابو معشر ضعیف، ثم انہ لم یدرک اسحاق بن کعب، واسحاق مجھول الحال، أخرجہ بنحوہ ابوے علی: ۱۴۲۵، والطبرانی فی الکبیر : ۴۷۲۱ (انظر: ۱۶۳۵۲)
5709
Zaeef
۔ (۵۷۱۰)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ صَلَاۃً وَاحِدَۃً صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحَطَّ عَنْہُ عَشْرَ خَطِیئَاتٍ۔)) (مسند أحمد: ۱۲۰۲۱)
۔ سیدنا انس بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیںنازل کرے گا اور اس کی دس برائیاں معاف کرے گا۔
Takhreej
(۵۷۱۰) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ النسائی: ۳/ ۵۰(انظر: ۱۱۹۹۸)
5710
Sahih
۔ (۵۷۱۱)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ وَاحِدَۃً صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْرًا)) (مسند أحمد: ۱۰۲۹۲)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیںنازل کرے گا۔
Takhreej
(۵۷۱۱) تخریج: أخرجہ مسلم: ۴۰۸(انظر: ۱۰۲۸۷)
5711
Sahih
۔ (۵۷۱۲)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ مَرَّۃً وَاحِدَۃً کَتَبَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ لَہُ بِہَا عَشْرَ ٔحَسَنَاتٍ۔)) (مسند أحمد: ۷۵۵۱)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے مجھ پر ایک بار درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھے گا۔
Takhreej
(۵۷۱۲) تخریج: أخرجہ مسلم: ۴۰۸(انظر: ۷۵۶۱)
5712
Sahih
۔ (۵۷۱۳)۔ عن عَبْد اللّٰہِ بْن عَمْرٍو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ یَقُولُ: مَنْ صَلّٰی عَلَی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلَاۃً صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَمَلَائِکَتُہُ سَبْعِینَ صَلَاۃً، فَلْیُقِلَّ عَبْدٌ مِنْ ذٰلِکَ أَوْ لِیُکْثِرْ۔ (مسند أحمد: ۶۶۰۵)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جس نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر ایک دفعہ درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس پر ستر رحمتیں نازل کرے گا اور اس کے فرشتے اس کے لیے ستر بار دعائے رحمت کریں گے، اب بندے کی مرضی ہے کہ وہ کم پڑھے یا زیادہ۔
Takhreej
(۵۷۱۳) تخریج: اسنادہ ضعیف، ابن لھیعۃ سییء الحفظ(انظر: ۶۶۰۵)
5713
Zaeef
۔ (۵۷۱۴)۔ وَفِیْ حَدِیْثِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ لَہٗ: ((إِنَّ جِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلَامُ قَالَ لِی: أَلَا أُبَشِّرُکَ إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ یَقُولُ لَکَ: مَنْ صَلّٰی عَلَیْکَ صَلَّیْتُ عَلَیْہِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَیْکَ سَلَّمْتُ عَلَیْہِ۔)) زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: ((فَسَجَدْتُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ شُکْرًا۔)) (مسند أحمد: ۱۶۶۴)
۔ سیدنا عبد الرحمن بن عوف ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی حدیث میں ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: بیشک جبریل ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھ سے کہا: کیا میں آپ کو خوشخبری نہ دوں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ سے فرمایا ہے : جس نے آپ پر درود بھیجا، میں اس پر رحمت نازل کروں گا اور جس نے آپ کے لیے سلامتی کی دعا کی، میں اس پر سلامتی نازل کروں گا۔ ایک روایت میں ہے: آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں نے شکر ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کو سجدہ کیا۔
Takhreej
(۵۷۱۴) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ الحاکم: ۱/۵۵۰، والبیھقی: ۲/ ۳۷۱(انظر: ۱۶۶۴)
5714
Sahih
۔ (۵۷۱۵)۔ عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِیعَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَخْطُبُ یَقُولُ: ((مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ صَلَاۃً لَمْ تَزَلُ الْمَلَائِکَۃُ تُصَلِّی عَلَیْہِ مَا صَلّٰی عَلَیَّ فَلْیُقِلَّ عَبْدٌ مِنْ ذٰلِکَ أَوْ لِیُکْثِرْ۔)) (مسند أحمد: ۱۵۷۶۸)
۔ سیدنا عامر بن ربیعہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: جس نے مجھ پر درود بھیجا، فرشتے اس وقت تک اس کے لیے دعائے رحمت کرتے رہیں گے، جب تک وہ مجھ پر درود پڑھتا رہے گے، اب بندے کی مرضی ہے کہ وہ کم پڑھے یا زیادہ۔
Takhreej
(۵۷۱۵) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ ابن ماجہ: ۹۰۷(انظر: ۱۵۶۸۰)
5715
Sahih
۔ (۵۷۱۶)۔ عَنْ رُوَیْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ صَلّٰی عَلٰی مُحَمَّدٍ، وَقَالَ: اَللّٰھُمَّ أَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَ الْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَجَبَتْ لَہُ شفَاعَتِیْ)) (مسند أحمد: ۱۷۱۱۶)
۔ سیدنا رویفع بن ثابت انصاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے محمد ( ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ) پر درود بھیجا اور کہا: اَللّٰھُمَّ أَنْزِلْہُ الْمَقْعَدَالْمُقَرَّبَ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ (اے اللہ! روزِ قیامت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اپنے پاس مُقرّب مقام پر اتارنا) تو اس کے لیے میری سفارش واجب ہو جائے گی۔
Takhreej
(۵۷۱۶) تخریج: اسنادہ ضعیف لضعف ابن لھیعۃ، ولجھالۃ حال وفاء الحضرمی، أخرجہ الطبرانی فی الکبیر : ۴۴۸۱(انظر: ۱۶۹۹۱)
5716
Zaeef
۔ (۵۷۱۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُودٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مَلَائِکَۃً سَیَّاحِینَ فِی الْأَرْضِ یُبَلِّغُونِی مِنْ أُمَّتِی السَّلَامَ۔)) (مسند أحمد: ۴۳۲۰)
۔ سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے بعض فرشتے زمین میں چلنے پھرنے والے ہیں، وہ مجھے میری امت کی طرف سے سلام پہنچاتے ہیں۔
Takhreej
(۵۷۱۷) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط مسلم، أخرجہ النسائی: ۳/۴۳(انظر: ۴۳۲۰)
Explanation
فوائد:… اس میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تکریم و تعظیم کا بیان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تک درود و سلام پہنچانے کے لیے بعض فرشتوں کو مسخر کر دیا ہے۔
5717
Sahih
۔ (۵۷۱۸)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَا مِنْ أَحَدٍ یُسَلِّمُ عَلَیَّ إِلَّا رَدَّ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ عَلَیَّ رُوحِی حَتّٰی أَرُدَّ علیہ السلام ۔)) (مسند أحمد: ۱۰۸۲۷)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں ہے کوئی آدمی جو مجھ پر درود بھیجے، مگر اللہ تعالیٰ میری روح مجھ پر لوٹاتے ہیں، یہاں تک کہ میں اس کے سلام کے جواب دیتا ہوں۔
Takhreej
(۵۷۱۸) تخریج: اسنادہ حسن، أخرجہ ابوداود: ۲۰۴۱(انظر: ۱۰۸۱۵)
Explanation
فوائد:… انسان کی وفات سے دوبارہ اٹھنے تک کے وقت کو عالم برزخ کہتے ہیں، جو ایک مخصوص زندگی کا نام ہے اور جس کی احادیث ِ مبارکہ میں مختلف کیفیتیں بیان کی گئی ہیں۔ ایک کیفیت کو اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ جب فرزندانِ امت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے سلامتی کی دعا کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی روح کو لوٹاتے ہیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کا جواب دیتے ہیں۔
5718
Sahih
۔ (۵۷۱۹)۔ عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَرَأَیْتَ إِنْ جَعَلْتُ صَلَاتِی کُلَّہَا عَلَیْکَ، قَالَ: ((إِذَنْ یَکْفِیَکَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی مَا أَہَمَّکَ مِنْ دُنْیَاکَ وَآخِرَتِکَ)) (مسند أحمد:۲۱۵۶۲)
۔ سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ اس کے بارے میں بتلائیں کہ اگر میںاپنی دعا کا وقت آپ پر درود بھیجنے میں لگا دوں تو؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو اللہ تعالیٰ تجھے ہر اس چیز سے کفایت کرے گا، جو تجھے دنیا اور آخرت کے معاملے میں غمزدہ کرتی ہے۔
Explanation
فوائد:… نبی کریم پر درود و سلام بھیجنے سے دنیا و آخرت کی خیر و بھلائی ملتی ہے اور دونوں جہانوں کی ہر قسم کی پریشانی دور ہو جاتی ہے۔
5719
Sahih

Chapters

16
01
دعا کرنے کی ترغیب، اس کی فضیلت، اس کے آداب اور اس چیز کا بیان کہ دعا لازمی طور پر فائدہ دے گی
12 Hadith
02
دعا کرتے وقت قبلہ رخ ہونے کا، ہاتھ اٹھانے کا اور اس چیز کا کہ کس چیز سے دعا کو شروع کیا جائے، نیز دعا سے فراغت کے وقت ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنے کا بیان
11 Hadith
03
دعاء میں حضورِ قلب کی تاکید، عام دعا اور اپنی ذات سے آغاز کرنے کے مستحب ہونے کا بیان
5 Hadith
04
اس چیز کے منع ہونے کا بیان کہ دعا کرنے والا یوں دعا کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے بخش دے ، اسی طرح قبولیت کو مؤخر سمجھنا منع ہے اور دعا میں قافیہ بندی کی کراہت کا بیان
6 Hadith
05
دعا میں زیادتی کی کراہت کا بیان
2 Hadith
06
ان اوقات کا بیان، جن میں دعا قبول ہوتی ہے
4 Hadith
07
ان دعاؤں کا بیان کہ جن کے ذریعے دعائیں قبول ہوتی ہیں، ان میں سے مچھلی والے کی دعا اور یَاذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ کی دعاہے
7 Hadith
08
ان دعاؤں کا بیان، جو نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پڑھا کرتے تھے
22 Hadith
09
ان دعاؤں کا بیان ، جو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کثرت سے پڑھا کرتے تھے، ان میں سے ایک دعا یہ ہے: رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً
2 Hadith
10
آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ایک دعا یہ تھی: یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ
7 Hadith
11
آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی ایک دعا یہ تھی: اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا اَخْطَأْتُ وَمَا تَعَمَّدْتُ…
18 Hadith
12
اس نابینا آدمی کی دعا، جس نے اپنی بینائی حاصل کرنے کے لیے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا وسیلہ دیا تھا
3 Hadith
13
تعوذ (پناہ مانگنے)، اس کے صیغوں اور فضیلت کا بیان
23 Hadith
14
نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کے وجوب کا بیان
2 Hadith
15
نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود چھوڑ دینے والے شخص کی مذمت کا بیان
2 Hadith
16
نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر درود بھیجنے کی فضیلت اور یہ عمل کرنے والے کے اجر کا کئی گناہ تک بڑھنا
12 Hadith
No chapter matched that.