TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

باب: سورۃ الدخان سے بعض آیات کی تفسیر

Chapter 45 of Chapters on tafsir in Jam e Tirmazi. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 45 of 93 · 2 Hadith
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْجُدِّيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ الْأَعْمَشِ، وَمَنْصُورٍ، سَمِعَا أَبَا الضُّحَى يُحَدِّثُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مَسْرُوقٍ، قَالَ:‏‏‏‏ جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ، فَقَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ قَاصًّا يَقُصُّ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ إِنَّهُ يَخْرُجُ مِنَ الْأَرْضِ الدُّخَانُ فَيَأْخُذُ بِمَسَامِعِ الْكُفَّارِ، ‏‏‏‏‏‏وَيَأْخُذُ الْمُؤْمِنَ كَهَيْئَةِ الزُّكَامِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَغَضِبَ وَكَانَ مُتَّكِئًا فَجَلَسَ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ قَالَ:‏‏‏‏ إِذَا سُئِلَ أَحَدُكُمْ عَمَّا يَعْلَمُ فَلْيَقُلْ بِهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ مَنْصُورٌ:‏‏‏‏ فَلْيُخْبِرْ بِهِ، ‏‏‏‏‏‏وَإِذَا سُئِلَ عَمَّا لَا يَعْلَمُ فَلْيَقُلِ اللَّهُ أَعْلَمُ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّ مِنْ عِلْمِ الرَّجُلِ إِذَا سُئِلَ عَمَّا لَا يَعْلَمُ أَنْ يَقُولَ:‏‏‏‏ اللَّهُ أَعْلَمُ، ‏‏‏‏‏‏فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ لِنَبِيِّهِ:‏‏‏‏ قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ سورة ص آية 86، ‏‏‏‏‏‏إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا رَأَى قُرَيْشًا اسْتَعْصَوْا عَلَيْهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَيْهِمْ بِسَبْعٍ كَسَبْعِ يُوسُفَ ، ‏‏‏‏‏‏فَأَخَذَتْهُمْ سَنَةٌ، ‏‏‏‏‏‏فَأَحْصَتْ كُلَّ شَيْءٍ حَتَّى أَكَلُوا الْجُلُودَ وَالْمَيْتَةَ وَقَالَ أَحَدُهُمَا:‏‏‏‏ الْعِظَامَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَجَعَلَ يَخْرُجُ مِنَ الْأَرْضِ كَهَيْئَةِ الدُّخَانِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَأَتَاهُ أَبُو سُفْيَانَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ إِنَّ قَوْمَكَ قَدْ هَلَكُوا فَادْعُ اللَّهَ لَهُمْ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ فَهَذَا لِقَوْلِهِ:‏‏‏‏ يَوْمَ تَأْتِي السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِينٍ ‏‏‏‏ 10 ‏‏‏‏ يَغْشَى النَّاسَ هَذَا عَذَابٌ أَلِيمٌ ‏‏‏‏ 11 ‏‏‏‏ سورة الدخان آية 10-11، ‏‏‏‏‏‏قَالَ مَنْصُورٌ:‏‏‏‏ هَذَا لِقَوْلِهِ:‏‏‏‏ رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ سورة الدخان آية 12، ‏‏‏‏‏‏فَهَلْ يُكْشَفُ عَذَابُ الْآخِرَةِ، ‏‏‏‏‏‏قًالَ:‏‏‏‏ مَضَى الْبَطْشَةُ وَاللِّزَامُ وَالدُّخَانُ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ أَحَدُهُمَا:‏‏‏‏ الْقَمَرُ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ الْآخَرُ:‏‏‏‏ الروم . قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ وَاللِّزَامُ يَعْنِي يَوْمَ بَدْرٍ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ:‏‏‏‏ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
Narrated Masruq: A man came to 'Abdullah and said: 'A story teller has said that a smoke will appear from the earth, taking the hearing of disbelievers and manifesting as a cold for the believers.' He became angry, and since he was reclining, he sat up then said: 'When one of you is asked about something he knows, then let him speak accordingly' - Mansur (one of the narrators) narrated it as: Then let him inform of it - And when asked about what he does not know, then let him say: Allah knows best. For indeed, it is part of a man's knowledge, that when he is asked about something he does not know, he says: Allah knows best. For verily Allah, Most High said to His Prophet: Say: No wage do I ask of you for this, nor am I one of the pretenders (38:86). When the Messenger of Allah (ﷺ) saw that the Quraish were behaving stubbornly with him, he said: O Allah! Assist me against them with seven (years of famine) like the seven of Yusuf. So He punished them with drought making everything barren, until they ate skins and carcasses - one of them said: bones. He said: 'And it appeared that smoke was coming out of the earth. So Abu Sufyan came to him and said: Verily your people are being destroyed, so supplicate to Allah for them. He said: So this is about His saying: 'The Day when the sky will bring forth a visible smoke, covering the people, this is a painful torment (44:10 & 11).' Mansur narrated it as: So this is about His saying: Our Lord! Remove the torment from us, really we shall become believers (44:12). - So shall the punishment be removed from them in the Hereafter? Al-Batshah (humiliated defeat in Badr), Al-Lizam (disbeliever captives from Badr), the smoke, - one of them said: The moon the other said: The Romans have all passed.
مسروق کہتے ہیں کہ ایک شخص نے عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کے پاس آ کر کہا: ایک قصہ گو ( واعظ ) قصہ بیان کرتے ہوئے کہہ رہا تھا ( قیامت کے قریب ) زمین سے دھواں نکلے گا، جس سے کافروں کے کان بند ہو جائیں گے، اور مسلمانوں کو زکام ہو جائے گا۔ مسروق کہتے ہیں: یہ سن کر عبداللہ غصہ ہو گئے ( پہلے ) ٹیک لگائے ہوئے تھے، ( سنبھل کر ) بیٹھ گئے۔ پھر کہا: تم میں سے جب کسی سے کوئی چیز پوچھی جائے اور وہ اس کے بارے میں جانتا ہو تو اسے بتانی چاہیئے اور جب کسی ایسی چیز کے بارے میں پوچھا جائے جسے وہ نہ جانتا ہو تو اسے «اللہ اعلم» ”اللہ بہتر جانتا ہے“ کہنا چاہیئے، کیونکہ یہ آدمی کے علم و جانکاری ہی کی بات ہے کہ جب اس سے کسی ایسی چیز کے بارے میں پوچھا جائے جسے وہ نہ جانتا ہو تو وہ کہہ دے «اللہ اعلم» ”اللہ بہتر جانتا ہے“، اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی سے فرمایا: «قل ما أسألكم عليه من أجر وما أنا من المتكلفين» ”کہہ دو میں تم سے اس کام پر کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، اور میں خود سے باتیں بنانے والا بھی نہیں ہوں“ ( ص: ۸۶ ) ، ( بات اس دخان کی یہ ہے کہ ) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کو دیکھا کہ وہ نافرمانی ہی کیے جا رہے ہیں تو آپ نے فرمایا: ”اے اللہ! یوسف علیہ السلام کے سات سالہ قحط کی طرح ان پر سات سالہ قحط بھیج کر ہماری مدد کر“ ( آپ کی دعا قبول ہو گئی ) ، ان پر قحط پڑ گیا، ہر چیز اس سے متاثر ہو گئی، لوگ چمڑے اور مردار کھانے لگے ( اس حدیث کے دونوں راویوں اعمش و منصور میں سے ایک نے کہا ہڈیاں بھی کھانے لگے ) ، عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ نے کہا: دھواں جیسی چیز زمین سے نکلنے لگی، تو ابوسفیان نے آپ کے پاس آ کر کہا: آپ کی قوم ہلاک و برباد ہو گئی، آپ ان کی خاطر اللہ سے دعا فرما دیجئیے عبداللہ نے کہا: یہی مراد ہے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «يوم تأتي السماء بدخان مبين يغشى الناس هذا عذاب أليم» ”جس دن آسمان کھلا ہوا دھواں لائے گا یہ ( دھواں ) لوگوں کو ڈھانپ لے گا، یہ بڑا تکلیف دہ عذاب ہے“ ( الدخان: ۱۰ ) ، کا، منصور کہتے ہیں: یہی مفہوم ہے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان «ربنا اكشف عنا العذاب إنا مؤمنون» ”اے ہمارے رب! ہم سے عذاب کو ٹال دے ہم ایمان لانے والے ہیں“ ( الدخان: ۱۲ ) ، کا، تو کیا آخرت کا عذاب ٹالا جا سکے گا؟ ۔ عبداللہ کہتے ہیں: «بطشہ»،‏‏‏‏ «لزام» ( بدر ) اور دخان کا ذکرو زمانہ گزر گیا اعمش اور منصور دونوں راویوں میں سے، ایک نے کہا: «قمر» ( چاند ) کا شق ہونا گزر گیا، اور دوسرے نے کہا: روم کے مغلوب ہونے کا واقعہ بھی پیش آ چکا ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- «لزام» سے مراد یوم بدر ہے۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الاستسقاء ۲ (۱۰۰۷)، و۱۳ (۱۰۲۰)، تفسیر سورة یوسف ۴ (۴۶۹۳)، وتفسیر سورة الفرقان ۵ (۴۷۶۷)، وتفسیر الروم ۱ (۴۷۷۴)، وتفسیر ص ۳ (۴۸۰۹)، وتفسیر الدخان ۱ (۴۸۲۰)، و۲ (۴۸۲۱)، و۳ (۴۸۲۲)، صحیح مسلم/المنافقین ۷ (۲۷۹۸) (تحفة الأشراف : ۹۵۷۴)
3254
Sahih
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:‏‏‏‏ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:‏‏‏‏ مَا مِنْ مُؤْمِنٍ إِلَّا وَلَهُ بَابَانِ بَابٌ يَصْعَدُ مِنْهُ عَمَلُهُ، ‏‏‏‏‏‏وَبَابٌ يَنْزِلُ مِنْهُ رِزْقُهُ، ‏‏‏‏‏‏فَإِذَا مَاتَ بَكَيَا عَلَيْهِ فَذَلِكَ قَوْلُهُ عَزَّ وَجَلَّ:‏‏‏‏ فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ السَّمَاءُ وَالأَرْضُ وَمَا كَانُوا مُنْظَرِينَ سورة الدخان آية 29. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏لَا نَعْرِفُهُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، ‏‏‏‏‏‏وَمُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ، ‏‏‏‏‏‏وَيَزِيدُ بْنُ أَبَانَ الرَّقَاشِيُّ يُضَعَّفَانِ فِي الْحَدِيثِ.
Narrated Anas bin Malik: that the Messenger of Allah (ﷺ) said: There is no believer except that he has two doors: A door through which his deeds ascend, and a door through which his sustenance descends. So when he dies they weep for him. That is the meaning of the saying of Allah, the Mighty and Sublime: And the heavens and the earth wept not for them, nor were they given respite (44:29).
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مومن کے لیے دو دروازے ہیں، ایک دروازہ وہ ہے جس سے اس کے نیک عمل چڑھتے ہیں اور ایک دروازہ وہ ہے جس سے اس کی روزی اترتی ہے، جب وہ مر جاتا ہے تو یہ دونوں اس پر روتے ہیں، یہی ہے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: «فما بكت عليهم السماء والأرض وما كانوا منظرين» ” ( کفار و مشرکین ) پر زمین و آسمان کوئی بھی نہ رویا اور انہیں کسی بھی طرح کی مہلت نہ دی گئی“ ( الدخان: ۲۹ ) ، کا مطلب“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے مرفوع صرف اسی سند سے جانتے ہیں، ۲- موسیٰ بن عبیدہ اور یزید بن ابان رقاشی حدیث بیان کرنے میں ضعیف ہیں۔
Takhreej
تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ۱۶۷۵)
3255
Zaeef

Chapters

93
01
باب: اپنی رائے سے قرآن کی تفسیر کرنے والے کا بیان
3 Hadith
02
باب: سورۃ فاتحہ سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
03
باب: سورۃ البقرہ سے بعض آیات کی تفسیر
38 Hadith
04
باب: سورۃ آل عمران سے بعض آیات کی تفسیر
22 Hadith
05
باب: سورۃ نساء سے بعض آیات کی تفسیر
28 Hadith
06
باب: سورۃ المائدہ سے بعض آیات کی تفسیر
21 Hadith
07
باب: سورۃ الانعام سے بعض آیات کی تفسیر
10 Hadith
08
باب: سورۃ الاعراف سے بعض آیات کی تفسیر
5 Hadith
09
باب: سورۃ الانفال سے بعض آیات کی تفسیر​
7 Hadith
10
باب: سورۃ التوبہ سے بعض آیات کی تفسیر
19 Hadith
11
باب: سورۃ یونس سے بعض آیات کی تفسیر
4 Hadith
12
باب: سورۃ ہود سے بعض آیات کی تفسیر
7 Hadith
13
باب: سورۃ یوسف سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
14
باب: سورۃ الرعد سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
15
باب: سورۃ ابراہیم سے بعض آیات کی تفسیر
3 Hadith
16
باب: سورۃ الحجر سے بعض آیات کی تفسیر
6 Hadith
17
باب: سورۃ النحل سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
18
باب: سورۃ بنی اسرائیل سے بعض آیات کی تفسیر
19 Hadith
19
باب: سورۃ الکہف سے بعض آیات کی تفسیر
6 Hadith
20
باب: سورۃ مریم سے بعض آیات کی تفسیر
8 Hadith
21
باب: سورۃ طہٰ سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
22
باب: سورۃ انبیاء سے بعض آیات کی تفسیر
4 Hadith
23
باب: سورۃ الحج سے بعض آیات کی تفسیر
5 Hadith
24
باب: سورۃ المومنون سے بعض آیات کی تفسیر
4 Hadith
25
باب: سورۃ النور سے بعض آیات کی تفسیر
5 Hadith
26
باب: سورۃ الفرقان سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
27
باب: سورۃ الشعراء سے بعض آیات کی تفسیر
3 Hadith
28
باب: سورۃ النمل سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
29
باب: سورۃ قص سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
30
باب: سورۃ العنکبوت کی بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
31
باب: سورۃ الروم سے بعض آیات کی تفسیر
4 Hadith
32
باب: سورۃ لقمان سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
33
باب: سورۃ السجدہ سے بعض آیات کی تفسیر
3 Hadith
34
باب: سورۃ الاحزاب سے بعض آیات کی تفسیر
23 Hadith
35
باب: سورۃ سبا سے بعض آیات کی تفسیر
3 Hadith
36
باب: سورۃ فاطر (ملائکہ) سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
37
باب: سورۃ یس سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
38
باب: سورۃ الصافات سے بعض آیات کی تفسیر
4 Hadith
39
باب: سورۃ ص سے بعض آیات کی تفسیر
4 Hadith
40
باب: سورۃ الزمر سے بعض آیات کی تفسیر
11 Hadith
41
باب: سورۃ مومن سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
42
باب: سورۃ حم سجدہ (سورۃ فصلت) سے بعض آیات کی تفسیر
3 Hadith
43
باب: سورۃ حم عسق (سورۃ شوریٰ) سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
44
باب: سورۃ الزخرف سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
45
باب: سورۃ الدخان سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
46
باب: سورۃ الاحقاف سے بعض آیات کی تفسیر
3 Hadith
47
باب: سورۃ محمد سے بعض آیات کی تفسیر
3 Hadith
48
باب: سورۃ الفتح سے بعض آیات کی تفسیر
4 Hadith
49
باب: سورۃ الحجرات سے بعض آیات کی تفسیر
6 Hadith
50
باب: سورۃ قٓ سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
51
باب: سورۃ الذاریات سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
52
باب: سورۃ الطور سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
53
باب: سورۃ النجم سے بعض آیات کی تفسیر
9 Hadith
54
باب: سورۃ القمر سے بعض آیات کی تفسیر
6 Hadith
55
باب: سورۃ الرحمن سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
56
باب: سورۃ الواقعہ سے بعض آیات کی تفسیر
6 Hadith
57
باب: سورۃ الحدید سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
58
باب: سورۃ المجادلہ سے بعض آیات کی تفسیر
3 Hadith
59
باب: سورۃ الحشر سے بعض آیات کی تفسیر
3 Hadith
60
باب: سورۃ الممتحنہ سے بعض آیات کی تفسیر
4 Hadith
61
باب: سورۃ الصف سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
62
باب: سورۃ الجمعہ سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
63
باب: سورۃ منافقین سے بعض آیات کی تفسیر
5 Hadith
64
باب: سورۃ التغابن سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
65
باب: سورۃ التحریم سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
66
باب: سورۃ نٓ والقلم سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
67
باب: سورۃ الحاقہ سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
68
باب: سورۃ المعارج سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
69
باب: سورۃ الجن سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
70
باب: سورۃ المدثر سے بعض آیات کی تفسیر
4 Hadith
71
باب: سورۃ القیامہ سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
72
باب: سورۃ عبس سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
73
باب: سورۃ «إذا الشمس کورت» سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
74
باب: سورۃ المطففین سے بعض آیات کی تفسیر
3 Hadith
75
باب: سورۃ «إذا السماء انشقت» سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
76
باب: سورۃ البروج سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
77
باب: سورۃ الغاشیہ سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
78
باب: سورۃ الفجر سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
79
باب: سورۃ «والشمس وضحاھا» سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
80
باب: سورۃ «واللیل إذا یغشی» سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
81
باب: سورۃ والضحی سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
82
باب: سورۃ الم نشرح سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
83
باب: سورۃ والتین سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
84
باب: سورۃ «اقرأ باسم ربک» سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
85
باب: سورۃ القدر سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
86
باب: سورۃ «لم یکن» سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
87
باب: سورۃ «إذا زلزلت» سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
88
باب: سورۃ اتکاثر سے بعض آیات کی تفسیر
5 Hadith
89
باب: سورۃ الکوثر سے بعض آیات کی تفسیر
3 Hadith
90
باب: سورۃ النصر سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
91
باب: سورۃ «تبت یدا» سے بعض آیات کی تفسیر
1 Hadith
92
باب: سورۃ الاخلاص سے بعض آیات کی تفسیر
2 Hadith
93
باب: معوذتین سے بعض آیات کی تفسیر
4 Hadith
No chapter matched that.