TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Baqara - سورة البقرة | Verse 39 Translations

Every available translation of Surat ul Baqara, verse 39, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۳۹﴾٪  4
And those who disbelieve and deny Our signs - those will be companions of the Fire; they will abide therein eternally."
اور جو انکار کر کے ہماری آیتوں کو جھٹلائیں ، وہ جہنمی ہیں اور ہمیشہ اسی میں رہیں گے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
وَالَّذِیۡنَ
اور وہ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
وَکَذَّبُوۡا
اور جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَاۤ
ہماری آیات کو
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
اَصۡحٰبُ
ساتھی
النَّارِ
آگ کے
ہُمۡ
وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
وَ
اور
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَ
اور
کَذَّبُوۡا
انہوں نے جھٹلایا
بِاٰیٰتِنَاۤ
ہماری آیات کو
اُولٰٓئِکَ
وہی لوگ
اَصۡحٰبُ النَّارِ
آگ والے ہیں
ہُمۡ
وہ
فِیۡہَا
اس میں
خٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Info

And those who disbelieve and deny Our signs - those will be companions of the Fire; they will abide therein eternally."

اور جو انکار کر کے ہماری آیتوں کو جھٹلائیں ، وہ جہنمی ہیں اور ہمیشہ اسی میں رہیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا اور انہیں جھٹلا یا وہی اہل دوزخ ہیں اور اس میں ہمیشہ رہیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

اور جن لوگوں نے کفرکیااورہماری آیات کوجھٹلایاوہی لوگ آگ والے ہیں،وہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

As for those who disbelieve, and deny Our signs, they are the people of the Fire - they shall be there forever.|"

اور جو لوگ منکر ہوئے اور جھٹلایا ہماری نشانیوں کو وہ ہیں دوزخ میں جانے والے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

اور جو کفر کریں گے وہ آگ والے (جہنمی) ہوں گے اس میں وہ ہمیشہ ہمیش رہیں گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

and whoever will refuse to accept it and defy Our Revelations they shall be doomed to the Fire wherein they shall remain for ever.

اور جو اس کو قبول کرنے سے انکار کریں گے اور ہماری آیات کو جھٹلائیں گے 54 ، وہ آگ میں جانے والے لوگ ہیں ، جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ ” 55 ؏٤

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اور جو لوگ کفر کا ارتکاب کریں گے اور ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے وہ دوزخ والے لوگ ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

اور جو لوگ نافرمانی کریں گے اور ہماری آیتوں کو جھٹلا دیں گے وہی دوزخی ہیں ہمیشہ دوزخ میں رہیں گے ا

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

اور جنہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور جھٹلایا وہ دوزخ میں رہنے والے ہیں (اور ) وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

اور جنہوں نے اس ہدایت کو قبول کرنے سے انکار کیا وہ جہنم والے ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

اور جنہوں نے (اس کو) قبول نہ کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا، وہ دوزخ میں جانے والے ہیں (اور) وہ ہمیشہ اس میں رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

And those who disbelieve and belie Our signs, --they, shall be fellows of the Fire; therein they shall be abiders.

اور جو لوگ کفر کریں گے اور ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے سو وہی دوزخی ہیں ۔ اور وہ اس میں (ہمیشہ) پڑے رہیں گے۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

اور جو کگر کریں گے اور جھٹلائیں گے میری آیتوں کو ، وہی لوگ دوزخ والے ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا ( تو ) یہی دوزخ والے لوگ ہیں ، وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

اور جو لوگ کفر کریں گے اور ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے وہی دو زخی ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

اور اس کے (برعکس) جن لوگوں نے کفر کیا اور جھٹلایا میری آیتوں کو تو وہ ساتھی (اور یار) ہوں گے دوزخ کے جس میں ان کو ہمیشہ رہنا ہوگا

Translated by

Noor ul Amin

Info

اورجو ہماری آیات کا انکارکرینگے اور انہیں جھٹلائیں گے وہی اہل جہنم ہیں اور وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

اور وہ جو کفر کریں گے اور میری آیتیں جھٹلائیں گے وہ دوزخ والے ہیں ، ان کو ہمیشہ اس میں رہنا ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

اور جو لوگ کفر کریں گے اور ہماری آیتوں کو جھٹلائیں گے تو وہی دوزخی ہوں گی ، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Hussain Najfi

Info

اور جو کفر اختیار کریں گے اور ہماری آیتوں ( نشانیوں ) کو جھٹلائیں گے وہی لوگ دوزخ والے ہوں گے ۔ وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

"But those who reject Faith and belie Our Signs, they shall be companions of the Fire; they shall abide therein."

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

But those who would deny the Truth and reject Our revelations would be the companions of the Fire in which they would live forever.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

But those who disbelieve and belie Our Ayat (proofs, evidences, verses, lessons, signs, revelations, etc.) ـ such are the dwellers of the Fire. They shall abide therein forever."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

And (as to) those who disbelieve in and reject My communications, they are the inmates of the fire, in it they shall abide.

Translated by

William Pickthall

Info

But they who disbelieve, and deny Our revelations, such are rightful Peoples of the Fire. They will abide therein.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

और जो लोग इनकार करेंगे और हमारी निशानियों को झुटलाएंगे तो वही लोग दोज़ख़ वाले हैं, वे उसमें हमेशा-हमेश रहेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

اور جو لوگ کفر کرینگے اور تکذیب کریں گے ہمارے احکام کی یہ لوگ ہونگے دوزخ والے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔ (39)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

اور جنہوں نے انکار کیا اور ہماری آیات کو جھٹلایا وہ جہنمی ہیں اور اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

اور جو اس کو قبول کرنے سے انکار کریں گے وہ ہماری آیات کو جھٹلائیں گے ‘ وہ آگ میں جانے والے ہیں جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

اور جن لوگوں نے کفر کیا اور میری آیتوں کو جھٹلایا، یہ لوگ دوزخ والے ہیں یہ اس میں ہمیشہ رہنے والے ہوں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

اور جو لوگ منکر ہوئے اور جھٹلایا ہماری نشانیوں کو وہ ہیں دوزخ میں جانے والے وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور جو انکار کریں گے اور ہمارے احکام جھٹلائیں گے تو وہی لوگ اہل دوزخ ہوں گے وہ اس دوزخ ہمیشہ رہیں گے

Related Verses

243
Surat ul Aeyraaf
7:36
وَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ اسۡتَکۡبَرُوۡا عَنۡہَاۤ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۳۶﴾
But the ones who deny Our verses and are arrogant toward them - those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.
اور جو لوگ ہمارے ان احکام کو جھٹلائیں اور ان سے تکبر کریں وہ لوگ دوزخ والے ہونگے اور وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے
Surat ut Taghabunn
64:10
وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ وَ بِئۡسَ الۡمَصِیۡرُ ﴿٪۱۰﴾  15 الثلٰثۃ
But the ones who disbelieved and denied Our verses - those are the companions of the Fire, abiding eternally therein; and wretched is the destination.
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا وہی ( سب ) جہنمی ہیں ( جو ) جہنم میں ہمیشہ رہیں گے ، وہ بہت برا ٹھکانا ہے ۔
Surat ul Baqara
2:257
اَللّٰہُ وَلِیُّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۙ یُخۡرِجُہُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ۬ ؕ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَوۡلِیٰٓئُہُمُ الطَّاغُوۡتُ ۙ یُخۡرِجُوۡنَہُمۡ مِّنَ النُّوۡرِ اِلَی الظُّلُمٰتِ ؕ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۵۷﴾٪  2
Allah is the ally of those who believe. He brings them out from darknesses into the light. And those who disbelieve - their allies are Taghut. They take them out of the light into darknesses. Those are the companions of the Fire; they will abide eternally therein.
ایمان لانے والوں کا کارساز اللہ تعالٰی خود ہے وہ انہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لے جاتا ہے اور کافروں کے اولیاء شیاطین ہیں ۔ وہ انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں ، یہ لوگ جہنّمی ہیں جو ہمیشہ اسی میں پڑے رہیں گے ۔
Surat Aal e Imran
3:116
اِنَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَنۡ تُغۡنِیَ عَنۡہُمۡ اَمۡوَالُہُمۡ وَ لَاۤ اَوۡلَادُہُمۡ مِّنَ اللّٰہِ شَیۡئًا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾
Indeed, those who disbelieve - never will their wealth or their children avail them against Allah at all, and those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.
کافروں کو ان کے مال اور ان کی اولاد اللہ کے ہاں کچھ کام نہ آئیں گی ، یہ جہنّمی ہیں جو ہمیشہ اسی میں پڑے رہیں گے ۔
Surat ul Maeeda
5:10
وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِیۡمِ ﴿۱۰﴾
But those who disbelieve and deny Our signs - those are the companions of Hellfire.
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہمارے احکام کو جھٹلایا وہ دوزخی ہیں ۔
Surat ul Maeeda
5:86
وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَاۤ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِیۡمِ ﴿٪۸۶﴾  1
But those who disbelieved and denied Our signs - they are the companions of Hellfire.
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیات کو جھٹلاتے رہے وہ لوگ دوزخ والے ہیں ۔
Surat ur Raad
13:5
وَ اِنۡ تَعۡجَبۡ فَعَجَبٌ قَوۡلُہُمۡ ءَ اِذَا کُنَّا تُرٰبًا ءَ اِنَّا لَفِیۡ خَلۡقٍ جَدِیۡدٍ ۬ ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا بِرَبِّہِمۡ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ الۡاَغۡلٰلُ فِیۡۤ اَعۡنَاقِہِمۡ ۚ وَ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۵﴾
And if you are astonished, [O Muhammad] - then astonishing is their saying, "When we are dust, will we indeed be [brought] into a new creation?" Those are the ones who have disbelieved in their Lord, and those will have shackles upon their necks, and those are the companions of the Fire; they will abide therein eternally.
اگر تجھے تعجب ہو تو واقعی ان کا یہ کہنا عجیب ہے کہ کیا جب ہم مٹی ہوجائیں گے تو کیا ہم نئی پیدائش میں ہو نگے؟ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار سے کفر کیا یہی ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہی ہیں جو جہنم کے رہنے والے ہیں جو اس میں ہمیشہ ہمیش رہیں گے ۔
Surat ul Hajj
22:57
وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا فَاُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ﴿۵۷﴾٪  14
And they who disbelieved and denied Our signs - for those there will be a humiliating punishment.
اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کے لئے ذلیل کرنے والے عذاب ہیں ۔
Surat ur Room
30:16
وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا وَ لِقَآیِٔ الۡاٰخِرَۃِ فَاُولٰٓئِکَ فِی الۡعَذَابِ مُحۡضَرُوۡنَ ﴿۱۶﴾
But as for those who disbelieved and denied Our verses and the meeting of the Hereafter, those will be brought into the punishment [to remain].
اور جنہوں نے کفر کیا تھا اور ہماری آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو جھوٹا ٹھہرایا تھا وہ سب عذاب میں پکڑ کر حاضر رکھے جائیں گے ۔