Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
وَارٰى |
يُوَارِى |
وَارِ |
مُوَارٍ |
مُوَارًى |
مُوَارَاة |
وَارَیْتُ کَذَا:کے معنی کسی چیز کو چھپانے کے ہیں۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے:۔ (قَدۡ اَنۡزَلۡنَا عَلَیۡکُمۡ لِبَاسًا یُّوَارِیۡ سَوۡاٰتِکُمۡ ) (۷۔۲۶) ہم نے تم پر پوشاک اتاری کہ تمہارا ستر ڈھانکے۔تَوَارٰی: (لازم) چھپ جانا۔قرآن پاک میں ہے: (حَتّٰی تَوَارَتۡ بِالۡحِجَابِ) (۳۸۔۳۲) یہاں تک کہ (آفتاب) پردے میں چھپ گیا۔وَرَّیٰ الْخَبْرَ کے معنی توریہ کرنے کے ہیں یعنی اصل بات کو چھپاکر اسے کسی اور طریقہ سے ظاہر کرنا۔ (اس طور پر کہ جھوٹ بھی نہ ہو۔اور اصل مقصد بھی ظاہر نہ ہونے پائے) چنانچہ حدیث میں ہے۔ (1) (۱۴۳) (ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم کان اذا اراد غزوا وری بغیرہ) کہ آنحضرتﷺ جب کسی غزہ پر تشریف لے جاتے تو توریہ سے کام لیتے۔ اَلْوَرٰی:بقول خلیل مخلوقات کو کہتے ہیں جو ایک وقت میں زمین پر موجود ہو۔ اس میں ماضی اور مستقبل کی نسل شامل نہیں ہوتی اور ان کو اَلْوَرٰی اس لئے کہا جاتا ہے کہ گویا وہ اپنے اشخاص سے زمین کو چھپائے ہوئے ہیں۔ اَلْوَرَآئَ کے معنی خلف یعنی پچھلی جانب کے ہیں۔مثلاً جو زید کے پیچھے یا بعد میں آئے اس کے متعلق وَرَائَ زَیْدِِ کہا جاتا ہے۔قرآن پاک میں ہے۔ (وَ مِنۡ وَّرَآءِ اِسۡحٰقَ یَعۡقُوۡبَ) (۱۱۔۷۱) اور اسحاق کے بعد یعقوب (کی) خوش خبری دی۔ (ارۡجِعُوۡا وَرَآءَکُمۡ فَالۡتَمِسُوۡا نُوۡرًا) (۵۷۔۱۳) پیچھے کو لوٹ جاؤ اور وہاں نور تلاش کرو۔ (فَلۡیَکُوۡنُوۡا مِنۡ وَّرَآئِکُمۡ) (۴۔۱۰۲) تو وہ پرے ہوجائیں۔اور کبھی بمعنی قُدَّامٌ (سامنے کی طرف) بھی آتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ کَانَ وَرَآءَہُمۡ مَّلِکٌ یَّاۡخُذُ کُلَّ سَفِیۡنَۃٍ غَصۡبًا) (۱۸۔۷۹) اور ان کے سامنے (کی طرف) ایک بادشاہ تھا جو ہر ایک کشتی کو زبردستی چھین لیتا تھا۔اور آیت:۔ (اَوۡ مِنۡ وَّرَآءِ جُدُرٍ) (۵۹۔۱۴) یا دیواروں کی اوٹ میں ۔میں دیوار کی دونوں جانب مراد ہوسکتی ہیں کیونکہ جو شخص کسی ایک جانب میں ہوگا تو دوسری جانب اس کے لئے وَرَائَ ہی ہوگی اور آیت:۔ (تَرَکۡتُمۡ مَّا خَوَّلۡنٰکُمۡ وَرَآءَ ظُہُوۡرِکُمۡ) (۶۔ ۹۴) اور جو (مال و متاع) ہم نے تمہیں عطا فرمایا تھا وہ سب اپنی پیٹھ پیچھے چھوڑآئے۔میں مرنے کے بعد پیچھے چھوڑ آنا مراد ہے اور اس میں ان کے لئے سرزنش ہے کہ تم نے مال خرچ کرکے ثواب آخرت کیوں نہ حاصل کیا۔اور آیت:۔ (فَنَبَذُوۡہُ وَرَآءَ ظُہُوۡرِہِمۡ) (۳۔۱۸۷) تو انہوں نے اس کو پس پشت پھینک دیا۔بھی تبکیت (ملامت) پر محمول ہے کہ انہوں نے نہ تو کتاب اﷲ پر عمل ہی کیا اور نہ کبھی اس کی آیات پر غور کیا۔اور آیت (فَمَنِ ابۡتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡعٰدُوۡنَ ) (۲۳۔۷) اور جو ان کے سوا اوروں کے طالب ہوں وہ (خدا کی مقرر کی ہوئی) حد سے نکل جانے والے ہیں۔میں وَرَآئَ ذَالِکَ کے معنی یہ ہیں کہ جو شخص ان بیان کردہ حلائل کے علاوہ دیگر کا خواہش مند ہو یا ذوات المحارم سے تعرض کرے گا تو اس نے حدود شریعت سے تجاوز کیا اور اس کی حرمت کے پردہ کو چاک کرڈالا۔اور آیت۔ (وَ یَکۡفُرُوۡنَ بِمَا وَرَآءَہٗ ) (۲۔۹۱) یعنی یہ اس کے سوا اور (کتاب) کو نہیں مانتے۔میں وَرَآئَ ہٗ سے دوسری آسمانی کتابیں مراد ہیں اور وَرِیَ الزَّنْدُ یَرِیْ وَرْیَا کے معنی چقماق کے پیچھے سے آگ نکالنے کے ہیں تو گویا اس میں آگ کے پوشیدہ ہونے کے معنی کا لحاظ کیا گیا ہے۔جیسا کہ شاعر نے کہا ہے (2) (الرمل) (۴۴۸) (کَکَمُوْنِ النَّارِ فِیْ حَجَرِہٖ) جیسے پتھر کے اندر آگ پوشیدہ ہوتی ہے۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے:۔ (اَفَرَءَیۡتُمُ النَّارَ الَّتِیۡ تُوۡرُوۡنَ ) (۵۶۔۷۱) بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو اور کامیاب شخص کے متعلق کہا جاتا ہے۔ فُلَانٌ وَارِیَ الزَّنْدِ:فلاں کا پتھر آگ دینے والا ہے یعنی وہ کامیاب ہے اور اس کے بالمقابل کَابِیْ الزَّنَدِ کے معنی ناکام کے ہیں اور چربی دار گوشت کو اَللَّحْمُ الْوَارِیْ کہا جاتا ہے۔اَلْوَارَآئُ: (ایضاً) اولاد کی اولاد یعنی پوتے یا نواسے کو کہا جاتا ہے اور وَرَاء کَ کسی کام پر ابھارنے کے لئے بولا جاتا ہے۔یعنی پیچھے مٹ جاؤ۔چنانچہ محاورہ ہے۔وَرَائَ کَ اَوْسَعُ لَکَ اور بعض نے اس کا اصل یکُنْ اَوْسَعَ لَکَ بیان کیا ہے اَیِ تَنحَّ وَائَتِ مَکَانَا اَوْسَعَ لَکَ۔ التَّوْرَاۃُ:اس آسمانی کتاب کا نام ہے جو حضرت موسیٰ علیہ السلام سے انہیں ورثہ میں ملی تھی۔بعض نے کہا ہے کہ یہ فَوْعَلَۃٌ کے وزن پر ہے اور اس میں تاء واؤ سے مبدل ہے جیسے تَیْقُوْرٌ جو وَقَارٌ سے بنا ہے اصل میں وَیْقُوْرٌ ہے اور یہ بحث پہلے گزرچکی ہے اور انہوں نے اسے تَفْعَلَۃٌ کے وزن پر نہیں بنایا کیونکہ یہ وزن کلام عرب میں قلیل الوجود ہے۔
Surah:2Verse:91 |
اس کے علاوہ ہے
(is) besides it
|
|
Surah:2Verse:101 |
پیچھے
behind
|
|
Surah:3Verse:187 |
پیچھے
behind
|
|
Surah:4Verse:24 |
علاوہ ہیں ان کے
(is) beyond
|
|
Surah:4Verse:102 |
تمہارے پیچھے
behind you
|
|
Surah:6Verse:94 |
کے پیچھے
behind
|
|
Surah:11Verse:71 |
پیچھے۔ بعد
and after
|
|
Surah:11Verse:92 |
اپنے پیچھے
behind your
|
|
Surah:14Verse:16 |
آگے
Ahead of him
|
|
Surah:14Verse:17 |
اس کے آگے
And ahead of him
|