Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
اَلشَّکُّ: کے معنیٰ دو نقیضوں کے ذہن میں برابر و مساوی ہونے کے ہیں یہ یا تو اس لئے ہوتا ہے کہ ان دونوں کی علامتیں یکساں طور پائی جاتی ہیں اور یا اس لئے کہ دونوں میں سے کسی پر بھی دلیل نہیں ہوتی۔ اَلشَّکُ: کبھی تو نفس شے میں ہوتا ہے کہ کون سی جنس سے ہے اور کبھی اس کی صفت میں اور کبھی اس غرض کے بارے میں جس کے لئے وہ چیز وجود میں لائی گئی ہے۔ شک جہالت ہی کی ایک قسم ہے لیکن اس سے اخص ہے کیونکہ جہل میں کبھی سرے سے نقیضین کا علم ہی نہیں ہوتا پر ہر شک جھل ہے مگر ہر جہل شک نہیں ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (لَفِیۡ شَکٍّ مِّنۡہُ مُرِیۡبٍ) (۱۱:۱۱۰) وہ تو اس سے قوی شبہ میں پڑے ہوئے ہیں۔ (بَلۡ ہُمۡ فِیۡ شَکٍّ یَّلۡعَبُوۡنَ) (۴۴:۹) لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں۔ (فَاِنۡ کُنۡتَ فِیۡ شَکٍّ) (۱۰:۹۴) اگر تم کو اس کتاب کے بارے میں کچھ شک ہے۔ اور یہ (شک) یا تو شَکَکْتُ الشَّیئَ سے مشتق ہے جس کے معنی چاک کر ڈالنے کے ہیں۔ شاعر نے کہا ہے۔ (1) (الکامل) (۲۶۴) وَشَکَکْتُ بِالرُّمْحِ الْاَصَمِّ ثَیَابِہٖ لَیْسَ الْکَرِیْمُ عَلَی القَنَا بِمُحرَّمِ میں نے ٹھوس نیزے سے اس کا دل (یا درع کو) چاک کر ڈالا اور شریف آدمی نیزے پر حرام نہیں ہوتا۔ تو گویا شک کے معنیٰ کسی چیز میں شگاف ڈالنے کے ہیں اور کسی شے کے اس طرح ہونے کے ہیں کہ اس میں رائے کو قرار حاصل نہیں ہوسکتا اور نہ ہی اس پر اعتماد ہوسکے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ اس شَکٌّ سے مستعار ہو جس کے معنیٰ بازو کے پہلو سے چمٹ جانے کے ہیں اس طرح شک کا مفہوم یہ ہوگا کہ دو متضاد چیزوں کا باہم دیگر اس طرح مل جانا کہ رائے اور فہم ان میں داخل ہوکر ایک دوسری سے الگ نہ کرسکے اور اِلْتَبَسَ الْاَمْرُوا خْتَلَطَ وَاَشْکَلَ وغیرھا استعارات سے بھی اس اشتقاق کی تائید ہوتی ہے۔ اَلشِّکَّۃُ: ہتھیار، جس سے کسی چیز کو پھاڑا جاتا ہے۔
Surah:4Verse:157 |
شک میں ہیں
doubt
|
|
Surah:10Verse:94 |
کسی شک
doubt
|
|
Surah:10Verse:104 |
کسی شک
doubt
|
|
Surah:11Verse:62 |
شک میں ہیں
doubt
|
|
Surah:11Verse:110 |
شک (میں ہیں)
doubt
|
|
Surah:14Verse:9 |
شک
doubt
|
|
Surah:14Verse:10 |
شک کرتے ہو
any doubt
|
|
Surah:27Verse:66 |
شک (میں) مبتلا ہیں
doubt
|
|
Surah:34Verse:21 |
شک میں ہیں
doubt
|
|
Surah:34Verse:54 |
شک (میں)
doubt
|