قَالُوۡۤا ءَاَنۡتَ فَعَلۡتَ ہٰذَا بِاٰلِہَتِنَا یٰۤـاِبۡرٰہِیۡمُ ﴿ؕ۶۲﴾
They said, "Have you done this to our gods, O Abraham?"
کہنے لگے! اے ابراہیم ( علیہ السلام ) کیا تو نے ہی ہمارے خداؤں کے ساتھ یہ حرکت کی ہے ۔
قَالَ بَلۡ فَعَلَہٗ ٭ۖ کَبِیۡرُہُمۡ ہٰذَا فَسۡئَلُوۡہُمۡ اِنۡ کَانُوۡا یَنۡطِقُوۡنَ ﴿۶۳﴾
He said, "Rather, this - the largest of them - did it, so ask them, if they should [be able to] speak."
آپ نے جواب دیا بلکہ اس کام کو ان کے بڑے نے کیا ہے تم اپنے خداؤں سے ہی پوچھ لو اگر یہ بولتے چالتے ہوں ۔
ثُمَّ نُکِسُوۡا عَلٰی رُءُوۡسِہِمۡ ۚ لَقَدۡ عَلِمۡتَ مَا ہٰۤؤُلَآءِ یَنۡطِقُوۡنَ ﴿۶۵﴾
Then they reversed themselves, [saying], "You have already known that these do not speak!"
پھر اپنے سروں کے بل اوندھے ہوگئے ( اور کہنے لگے کہ ) یہ توتجھے بھی معلوم ہے کہ یہ بولنے چالنے والے نہیں ۔
قَالَ اَفَتَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ مَا لَا یَنۡفَعُکُمۡ شَیۡئًا وَّ لَا یَضُرُّکُمۡ ﴿ؕ۶۶﴾
He said, "Then do you worship instead of Allah that which does not benefit you at all or harm you?
اللہ کے خلیل نے اسی وقت فرمایا افسوس! کیا تم اللہ کے علاوہ ان کی عبادت کرتے ہو جو نہ تمہیں کچھ بھی نفع پہنچا سکیں نہ نقصان ۔