And [We had sent] Lot when he said to his people, "Do you commit such immorality as no one has preceded you with from among the worlds?
اور ہم نے لوط ( علیہ السلام ) کو بھیجا جبکہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم ایسا فحش کام کرتے ہو جس کو تم سے پہلے کسی نے دنیا جہان والوں میں سے نہیں کیا ۔
کَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوۡطِ ۣ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۶۰﴾ۚۖ
The people of Lot denied the messengers
قوم لوط نے بھی نبیوں کو جھٹلایا ۔
اِذۡ قَالَ لَہُمۡ اَخُوۡہُمۡ لُوۡطٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۶۱﴾ۚ
When their brother Lot said to them, "Will you not fear Allah ?
ان سے ان کے بھائی لوط ( علیہ السلام ) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟
اِنِّیۡ لَکُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِیۡنٌ ﴿۱۶۲﴾ۙ
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں ۔
فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۶۳﴾ۚ
So fear Allah and obey me.
پس تم اللہ تعا لٰی سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔
وَ مَاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ ۚ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلٰی رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۶۴﴾ؕ
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
میں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالٰی پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے ۔
قَالَ اِنِّیۡ لِعَمَلِکُمۡ مِّنَ الۡقَالِیۡنَ ﴿۱۶۸﴾ؕ
He said, "Indeed, I am, toward your deed, of those who detest [it].
آپ نے فرمایا ، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں ۔
وَ لُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِہٖۤ اَتَاۡتُوۡنَ الۡفَاحِشَۃَ وَ اَنۡتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ ﴿۵۴﴾
And [mention] Lot, when he said to his people, "Do you commit immorality while you are seeing?
اور لوط کا ( ذکر کر ) جبکہ اس نے اپنی قوم سے کہا کہ باوجود دیکھنے بھالنے کے پھر بھی تم بدکاری کر رہے ہو ۔ ؟
And [mention] Lot, when he said to his people, "Indeed, you commit such immorality as no one has preceded you with from among the worlds.
اور حضرت لوط ( علیہ السلام ) کا بھی ذکر کرو جب کہ انہوں نے اپنی قوم سے فرمایا کہ تم تو اس بدکاری پر اتر آئے ہو جسے تم سے پہلے دنیا بھر میں سے کسی نے نہیں کیا ۔
Indeed, you approach men and obstruct the road and commit in your meetings [every] evil." And the answer of his people was not but they said, "Bring us the punishment of Allah , if you should be of the truthful."
کیا تم مردوں کے پاس بد فعلی کے لئے آتے ہو اور راستے بند کرتے ہو اور اپنی عام مجلسوں میں بے حیائیوں کا کام کرتے ہو ؟ اس کے جواب میں اس کی قوم نے بجز اس کے اور کچھ نہیں کہا کہ بس جا اگر سچا ہے تو ہمارے پاس اللہ تعالٰی کا عذاب لے آ ۔
وَ لَقَدۡ اَنۡذَرَہُمۡ بَطۡشَتَنَا فَتَمَارَوۡا بِالنُّذُرِ ﴿۳۶﴾
And he had already warned them of Our assault, but they disputed the warning.
یقیناً ( لوط علیہ السلام ) نے انہیں ہماری پکڑ سے ڈرایا تھا لیکن انہوں نے ڈرانے والوں کے بارے میں ( شک و شبہ اور ) جھگڑا کیا ۔