اَفَرَءَیۡتَ الَّذِیۡ کَفَرَ بِاٰیٰتِنَا وَ قَالَ لَاُوۡتَیَنَّ مَالًا وَّ وَلَدًا ﴿ؕ۷۷﴾
Then, have you seen he who disbelieved in Our verses and said, "I will surely be given wealth and children [in the next life]?"
کیا تو نے اسے بھی دیکھا جس نے ہماری آیتوں سے کفر کیا اور کہا کہ مجھے تو مال و اولاد ضرور ہی دی جائے گی ۔
اَطَّلَعَ الۡغَیۡبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ عَہۡدًا ﴿ۙ۷۸﴾
Has he looked into the unseen, or has he taken from the Most Merciful a promise?
کیا وہ غیب پر مطلع ہے یا اللہ کا کوئی وعدہ لے چکا ہے؟
کَلَّا ؕ سَنَکۡتُبُ مَا یَقُوۡلُ وَ نَمُدُّ لَہٗ مِنَ الۡعَذَابِ مَدًّا ﴿ۙ۷۹﴾
No! We will record what he says and extend for him from the punishment extensively.
ہرگز نہیں ، یہ جو بھی کہہ رہا ہے ہم اسے ضرور لکھ لیں گے ، اور اس کے لئے عذاب بڑھائے چلے جائیں گے ۔
وَّ نَرِثُہٗ مَا یَقُوۡلُ وَ یَاۡتِیۡنَا فَرۡدًا ﴿۸۰﴾
And We will inherit him [in] what he mentions, and he will come to Us alone.
یہ جن چیزوں کو کہہ رہا ہے اسے ہم اس کے بعد لے لیں گے ۔ اور یہ تو بالکل اکیلا ہی ہمارے سامنے حاضر ہوگا ۔
وَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اٰلِہَۃً لِّیَکُوۡنُوۡا لَہُمۡ عِزًّا ﴿ۙ۸۱﴾
And they have taken besides Allah [false] deities that they would be for them [a source of] honor.
انہوں نے اللہ کے سوا دوسرے معبود بنا رکھے ہیں کہ وہ ان کے لئے باعث عزت ہوں ۔
کَلَّا ؕ سَیَکۡفُرُوۡنَ بِعِبَادَتِہِمۡ وَ یَکُوۡنُوۡنَ عَلَیۡہِمۡ ضِدًّا ﴿۸۲﴾٪ 8
No! Those "gods" will deny their worship of them and will be against them opponents [on the Day of Judgement].
لیکن ایسا ہرگز نہیں ۔ وہ تو ان کی پوجا سے منکر ہوجائیں گے اور الٹے ان کے دشمن بن جائیں گے ۔