TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

ثمانیات کا بیان

Chapter 13 of ترغیبات میں آداب، مواعظ، حکمتوں اور جوامع الکلم کی جامع کتاب، میں ثلاثیات سے ابتداء کی جائے گی، علی ہذا القیاس in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 13 of 16 · 1 Hadith
۔ (۹۶۳۶)۔ عَنْ عَمْرٍو بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: یارَسُوْلَ اللّٰہِ! اَیُّ الْعَمَلِ اَفْضَلُ؟ قَالَ: ((اِیْمَانٌ بِاللّٰہِ وَتَصْدِیْقٌ وَجِھَادٌ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ ، وَحَجٌّ مَبْرُوْرٌ۔)) قَالَ الرَّجُلُ: اَکْثَرْتَ یارَسُوْلَ اللہِ! فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((فَلِیْنُ الْکَلَامِ، وَبَذْلُ الطَّعَامِ، وَسَمَاحٌ وَحُسْنُ خُلُقٍ۔)) قَالَ الرَّجُل: اُرِیْدُ کَلِمَۃً وَاحِدَۃً، قَالَ لَہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اذْھَبْ، فَـلَا تَتَّھِمُ اللّٰہَ نَفْسَکَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۶۷)
۔ سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! افضل عمل کون سا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ پر ایمان لانا، تصدیق کرنا، اللہ تعالیٰ کی راہ میںجہاد کرنا اور حج مبرور۔ اس بندے نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے تو زیادہ چیزوں کا ذکر کردیا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تو پھر نرم کلام کرنا، کھانا کھلانا، درگزر کرنا اور حسن اخلاق۔ اس بندے نے کہا: میں تو صرف ایک کلمہ چاہتا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: چلا جا اور اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے بارے میں بدگمانی سے بچانا۔
Takhreej
(۹۶۳۶) تخریج: حدیث محتمل للتحسین لشواھدہ (انظر: ۱۷۸۱۴)
Explanation
فوائد:… اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے بارے میں بدگمانی سے بچانا یعنی اپنے معاملے کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دے اور پھر اللہ تعالیٰ تیرے بارے میں جو فیصلہ کرے، اس پر راضی ہو جا۔ ہم نے ترجمہ میں سَمَاح کا صرف ایک معنی ذکر کیا ہے، اس کے مزید معانییہ ہیں: معاف کرنا، نرمی، چشم پوشی، فراخ دلی، سخاوت۔
9636
Sahih