TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

عصر کی سنن رواتب اور ان کی فضیلت کا بیان - عصر کی سنن رواتب اور ان کی فضیلت کا بیان - نفل نماز کے ابواب - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 5 of نفل نماز کے ابواب in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 5 of 13 · 2 Hadith
۔ (۲۰۶۱) عَنِ ابْنِ عُمَرَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((رَحِمَ اللّٰہُ امْرَأً صَلّٰی قَبْلَ الْعَصْرِأَرْبَعًا۔)) (مسند احمد: ۵۹۸۰)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس آدمی پر رحم کرے، جس نے عصر سے پہلے چار رکعتیں پڑھیں۔
Takhreej
(۲۰۶۱) تخریج: اسنادہ حسن۔ أخرجہ ابوداود: ۱۲۷۱، والترمذی: ۴۳۰ (انظر: ۵۹۸۰)
2061
Sahih
۔ (۲۰۶۲) عَنْ عَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کَانَ یُصَلِّیْ قَبْلَ الْعَصْرِ أَرْبَعًا یَفْصِلُ بَیْنَ کُلِّ رَکْعَتَیْنِ بِالتَّسْلِیْمِ عَلَی الْمَلَائِکَۃِ الْمُقَرَّبِیْنَ وَالنَّبِیِّنَ وَمَنْ تَبِعَہُمْ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ۔ (مسند احمد: ۱۳۷۵)
سیدناعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عصر سے پہلے چار رکعات پڑھتے اور ان میں سے ہر دو رکعتوں کے درمیان مقرب فرشتوں، نبیوں اور ان کی پیروی کرنے والے مسلمانوں اور مومنوں پر سلامتی کی دعا کرنے کے ساتھ فرق کرتے۔ یعنی ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرتے تھے۔
Takhreej
(۲۰۶۲) تخریج: اسنادہ قوی۔ أخرجہ ابن ماجہ: ۱۱۶۱، والترمذی: ۴۲۴، ۴۲۹، ۵۹۹، والنسائی: ۲/ ۱۲۰ (انظر: ۶۵۰، ۱۳۷۵)
Explanation
فوائد:… عصر سے پہلے دو رکعتیں ادا کرنا بھی سنت ہے، اس کے کئی دلائل موجود ہیں، بعض کا تذکرہ اگلے ابواب میں بھی آئے گا۔
2062
Sahih