سونے اور چاندی کی زکوۃ
۔ (۳۴۰۲) عَنْ عَلِیٍّ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((قَدْ عَفَوْتُ لَکُمْ عَنِ الْخَیْلِ وَالرَّقِیْقِ فَہَاتُوْاصَدَقَۃَ الرِّقَۃِ مِنْ کُلِّ أَرْبَعِیْنَ دِرْہَمًا دِرْہَمًا وَلَیْسَ فِی تِسْعِیْنَ وَمِائَۃٍ شَیْئٌ، فَإِذَا بَلَغَتْ مَائَتَیْنِ فَفِیْہَا خَمْسَۃُ دَرَاہِمَ۔)) (مسند احمد: ۷۱۱)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تم سے گھوڑوں اور غلاموں کی زکوۃ معاف کر دی ہے،البتہ تم چاندی کے ہر چالیس درہموں میں سے ایک درہم بطور زکوۃ ادا کیا کرو،اگر چاندی ایک سو نوے درہم ہو تو اس میں کوئی زکوۃ نہیں ہے، جب وہ دو سو درہم ہو جائے تو اس میں پانچ درہم زکوۃ ہے۔
3402
Sahih