Preposition

حَتَّىٰ

until

یہاں تک

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

کبھی تو ’’الی‘‘ کی طرح یہ حرف جر کے طور پر استعمال ہوتا ہے لیکن اس کے مابعد غایت ماقبل کے حکم میں داخل ہوتا ہے اور کبھی عاطفہ ہوتا ہے اور کبھی استیناف کا فائدہ دیتا ہے۔ جیسے اَکَلْتُ السَّمْکَۃَ حَتّٰی رَأْسَھَا (عاطفہ) رَأْسِھَا (جارہ) رَأْسُھَا (مستانفہ) قرآن پاک میں ہے: (لَیَسۡجُنُنَّہٗ حَتّٰی حِیۡنٍ ) (۱۲:۳۵) کچھ عرصہ کے لئے نہیں قید ہی کردیں۔ (حتی مطلع الفجر) (۹۷:۵) طلوع صبح تک … جب یہ فعل مضارع پر داخل ہوتے ہیں اور ان میں ہر ایک کی دو وجہ ہوسکتی ہیں نصب کی صورت میں حَتّٰی بمعنٰی (۱) اِلٰی اَنْ (یا (۲) کَیْ ہوتا ہے اور مضارع کے مرفوع ہونے کی ایک صورت تو یہ ہے کہ حتی سے پہلے فعل ماضی آجائے جیسے: مَشَیْتُ حَتّٰی اَدْخُلَ الْبَصَرَۃ (یعنی میں چلا حتی کہ کہ میں داخل ہوا) دوسری صورت یہ ہے کہ حتیٰ کا مابعد حال واقع ہو جیسے مَرِضَ حَتّٰی لَایَرْجُونَ (وہ بیمار ہوا اس (حال میں کہ سب اس سے ناامید ہوگئے) اور آیت کریمہ: (حَتّٰی یَقُوۡلَ الرَّسُوۡلُ ) (۲:۲۱۴) یہاں تک کہ پیغمبر … پکار اٹھے۔ میں یَقُولُ پر رفع اور نصب دونوں منقول ہیں اور ان پر دو قرأت میں دونوں معنیٰ بیان کئے گئے ہییں، بعض نے کہا ہے کہ حتیٰ کا مابعد اس کے ماقبل کے خلاف ہوتا ہے جیساکہ قرآن پاک میں ہے: (وَ لَا جُنُبًا اِلَّا عَابِرِیۡ سَبِیۡلٍ حَتّٰی تَغۡتَسِلُوۡا ) (۴:۴۳) اور جنابت کی حالت میں بھی (نماز کے پاس نہ جاؤ) جب تک کہ غسل (نہ) کرو۔ وہاں اگر بحالتِ سفر رستے چلے جارہے ہو (اور غسل نہ کرسکو تو تیمم سے نماز پڑھ لو۔ مگر کبھی اس طرح نہیں بھی ہوتا جیسے مروی ہے(1) (۷۲) اِنَّ اﷲَ تَعَالٰی لَا یَمَلُّ حَتّٰی تَمَلُّوا: پس اس حدیث کے یہ معنیٰ نہیں ہیں کہ تمہارے تھک جانے کے بعد ذات باری تعالیٰ بھی تھک جاتی ہے۔ بلکہ معنیٰ یہ ہیں کہ ذات باری تعالیٰ کو کبھی ملال لاحق نہیں ہوتا۔

Lemma/Derivative

142 Results
حَتَّى
Surah:6
Verse:31
یہاں تک کہ
until
Surah:6
Verse:34
یہاں تک کہ
until
Surah:6
Verse:44
یہاں تک
until
Surah:6
Verse:61
یہاں تک کہ
until
Surah:6
Verse:68
یہاں تک کہ
until
Surah:6
Verse:124
یہاں تک کہ
until
Surah:6
Verse:148
یہاں تک کہ
until
Surah:6
Verse:152
یہاں تک کہ
until
Surah:7
Verse:37
یہاں تک کہ
until
Surah:7
Verse:38
یہاں تک کہ
until