VerbPersonal Pronoun

يُؤْفَكُونَ

they are deluded

وہ پھیرے جاتے ہیں

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
أَفَكَ
يَأْفِكُ
اِئْفَكْ
آفِك
مَأْفُوْكْ
أَفْك/اِفْك
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلْاِفْکُ : ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو اپنے صحیح رخ سے پھیر دی گئی ہو۔ اسی بناء پر ان ہواؤں کو جو اپنا رخ چھوڑ دیں، مُؤْتَفِکَۃٌ کہا جاتا ہے او رآیاتِ کریمہ : (وَ الۡمُؤۡتَفِکٰتُ بِالۡخَاطِئَۃِ ) (۶۹:۹) او رالٹنے والی بستیوں نے گناہ کے کام کیے تھے۔ (وَ الۡمُؤۡتَفِکَۃَ اَہۡوٰی ) (۵۳:۵۳) او رالٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا۔ (میں مؤتفکات سے مراد وہ بستیاں ہیں جن کو اﷲ تعالیٰ نے مع ان کے بسنے والوں کو الٹ دیا تھا۔ (قٰتَلَہُمُ اللّٰہُ ۚ ۫ اَنّٰی یُؤۡفَکُوۡنَ ) (۹:۳۰) خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں۔ یعنی اعتقاد و حق سے باطل کی طرف او راچھے کاموں سے برے افعال کی طرف پھر رہے ہیں۔ اسی معنی میں فرمایا : (یُّؤۡفَکُ عَنۡہُ مَنۡ اُفِکَ ) (۵۱:۹) اس سے وہی پھرتا ہے جو (خدا کی طرف سے) پھیرا جائے۔ (فَاَنّٰی تُؤۡفَکُوۡنَ ) (۶:۹۵) پھر تم کہاں بہکے پھرتے ہو؟ اور آیت کریمہ : (اَجِئۡتَنَا لِتَاۡفِکَنَا عَنۡ اٰلِہَتِنَا ) (۴۶:۲۲) کیا تم ہمارے پاس لیے آئے ہو کہ ہمارے معبودوں سے پھیر دو؟ میں اِفک کا استعمال ان کے اعتقاد کے مطابق ہوا یہ۔ کیونکہ وہ اپنے اعتقاد میں آلہہ کی عبادت ترک کرنے کو حق سے برگشتگی سمجھتے تھے۔ جھوٹ بھی چونک ہاصلیت اور حقیقت سے پھرا ہوتا ہے اس لیے اس پر بھی اِفْکٌ کا لفظ بولا جاتا ہے۔ چنانچہ فرمایا : (اِنَّ الَّذِیۡنَ جَآءُوۡ بِالۡاِفۡکِ عُصۡبَۃٌ مِّنۡکُمۡ ) (۲۴:۱۱) جن لوگوں نے بہتان باندھا ہے تمہی لوگوں میں سے ایک جماعت ہے۔ (لِّکُلِّ اَفَّاکٍ اَثِیۡمٍ ) (۴۵:۷) ہر جھوٹے گنہگار کے لیے تباہی ہے۔ او رآیت کریمہ : (اَئِفۡکًا اٰلِہَۃً دُوۡنَ اللّٰہِ تُرِیۡدُوۡنَ ) (۳۷:۸۶) کیوں جھوٹ (بناکر) خدا کے سوا اور معبودوں کے طالب ہو۔ میں یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اِفْکًا مفعول نہ ہو اَیْ اٰلِھَۃ مِنَ الْاِفْکِ او ریہ بھی ہوسکتا ہے کہ اِفْکًا تُرِیْدُوْنَ کا مفعول ہو اور اٰلِھَۃً اس سے بدل اور باطل معبودوں کو (مبالغہ کے طور پر) اِفْکًا کہہ دیا ہو۔ (1) اور جو شخص حق سے برگشتہ ہو اسے مَأْفُوْکٌ کہا جاتا ہے شاعر نے کہا ہے(2) (منسرح) (۲۰) فَاِنْ تَکُ عَنْ اَحْسَنِ الْمُرُوْئَ ۃِ مَأْفُوْا کًا فَفِیْ اٰخَرِیْنَ قَدْ أَفِکُوْا اگر تو حسن مروت کے راستہ سے پھر گیا ہے تو تم ان لوگوں میں ہو جو برگشتہ ہوچکے ہیں۔ اُفِکَ الرَّجُلُ یُؤْفَکُ کے معنی دیوانہ اور باؤلا ہونے کے ہیں اور باؤلے آدمی کو مافوک العقل کہا جاتا ہے۔

Lemma/Derivative

16 Results
أُفِكَ
Surah:5
Verse:75
وہ پھیرے جاتے ہیں
they are deluded
Surah:6
Verse:95
تم پھیرے جاتے ہو
are you deluded?
Surah:7
Verse:117
وہ گھڑ لائے تھے
they (were) falsifying
Surah:9
Verse:30
وہ پھیرے جاتے ہیں
deluded are they!
Surah:10
Verse:34
تم پھیرے جاتے ہو
you are deluded?"
Surah:26
Verse:45
وہ گھڑ رہے تھے
they falsified
Surah:29
Verse:61
وہ پھیرے جاتے ہیں
are they deluded?
Surah:30
Verse:55
پھیرے جاتے
deluded
Surah:35
Verse:3
تم پھیرے جاتے ہو
(are) you deluded?
Surah:40
Verse:62
تم بہکائے جاتے ہو
are you deluded?