Surat ut Tauba

Surah: 9

Verse: 30

سورة التوبة

وَ قَالَتِ الۡیَہُوۡدُ عُزَیۡرُۨ ابۡنُ اللّٰہِ وَ قَالَتِ النَّصٰرَی الۡمَسِیۡحُ ابۡنُ اللّٰہِ ؕ ذٰلِکَ قَوۡلُہُمۡ بِاَفۡوَاہِہِمۡ ۚ یُضَاہِئُوۡنَ قَوۡلَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَبۡلُ ؕ قٰتَلَہُمُ اللّٰہُ ۚ ۫ اَنّٰی یُؤۡفَکُوۡنَ ﴿۳۰﴾

The Jews say, "Ezra is the son of Allah "; and the Christians say, "The Messiah is the son of Allah ." That is their statement from their mouths; they imitate the saying of those who disbelieved [before them]. May Allah destroy them; how are they deluded?

یہود کہتے ہیں عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصرانی کہتے ہیں مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ قول صرف ان کے منہ کی بات ہے ۔ اگلے منکروں کی بات کی یہ بھی نقل کرنے لگے اللہ انہیں غارت کرے وہ کیسے پلٹائے جاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَتِ
اور کہا
الۡیَہُوۡدُ
یہود نے
عُزَیۡرُۨ
عزیر
ابۡنُ اللّٰہِ
بیٹے ہیں
وَ قَالَتِ
اور کہا
النَّصٰرَی
نصاری ٰنے
الۡمَسِیۡحُ
مسیح
ابۡنُ
بیٹے ہیں
اللّٰہِ
اللہ کے
ذٰلِکَ
یہ
قَوۡلُہُمۡ
بات ہے ان کی
بِاَفۡوَاہِہِمۡ
ان کے مونہوں سے
یُضَاہِئُوۡنَ
وہ نقل کرتے ہیں
قَوۡلَ
بات
الَّذِیۡنَ
ان کی جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
قٰتَلَہُمُ
ہلاک کرے انہیں
اللّٰہُ
اللہ
اَنّٰی
کہاں سے
یُؤۡفَکُوۡنَ
وہ پھیرے جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَتِ
اور کہا
الۡیَہُوۡدُ
یہودیوں نے
عُزَیۡرُۨ
عزیر
ابۡنُ
بیٹا ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
وَ قَالَتِ
اور کہا
النَّصٰرَی
نصاریٰ ( عیسا ئیوں نے )
الۡمَسِیۡحُ
مسیح
ابۡنُ
بیٹا ہے
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
ذٰلِکَ
یہ
قَوۡلُہُمۡ
اُن کی بات ہے
بِاَفۡوَاہِہِمۡ
اُ ن کے مونہوں کی
یُضَاہِئُوۡنَ
وہ مشا بہت کرتے ہیں
قَوۡلَ
بات کی
الَّذِیۡنَ
اُ ن لوگوں کی
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
قٰتَلَہُمُ اللّٰہُ
ہلاک کرے انہیں اللہ تعالیٰ
اَنّٰی
کہاں سے
یُؤۡفَکُوۡنَ
وہ بہکائے جا رہے ہیں
Translated by

Juna Garhi

The Jews say, "Ezra is the son of Allah "; and the Christians say, "The Messiah is the son of Allah ." That is their statement from their mouths; they imitate the saying of those who disbelieved [before them]. May Allah destroy them; how are they deluded?

یہود کہتے ہیں عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصرانی کہتے ہیں مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ قول صرف ان کے منہ کی بات ہے ۔ اگلے منکروں کی بات کی یہ بھی نقل کرنے لگے اللہ انہیں غارت کرے وہ کیسے پلٹائے جاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہودی کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ تو ان کے منہ کی باتیں ہیں۔ وہ ان کافروں کے قول کی ریس کررہے ہیں جو ان سے پہلے تھے۔ اللہ انہیں غارت کرے یہ کہاں سے بہکائے جارہے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور یہودیوں نے کہاکہ عُزیراﷲ تعالیٰ کابیٹاہے اورعیسائیوں نے کہاکہ مسیح اﷲ تعالیٰ کا بیٹا ہے۔ یہ ان کے اپنے مونہوں کی بات ہے،وہ ان لوگوں کی بات کی مشابہت کرتے ہیں جنہوں نے ان سے پہلے کفرکیا۔ اﷲ تعالیٰ انہیں ہلاک کرے !وہ کہاں سے بہکائے جا رہے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the Jews said, |"` Uzair (Ezra) is the Son of Allah|" and the Christians said, |"Masih (the Christ) is the Son of Allah.|" That is their saying (invented) by their mouths. They resemble the earlier disbelievers in their saying. Be they killed by Allah, how far turned away they are!

اور یہود نے کہا کہ عزیر (علیہ السلام) اللہ کا بیٹا ہے اور نصاری نے کہا کہ مسیح (علیہ السلام) اللہ کا بیٹا ہے یہ باتیں کہتے ہیں اپنے منہ سے ریس کرنے لگے اگلے کافروں کی بات کی، ہلاک کرے ان کو اللہ، کہاں سے پھرے جاتے ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یہود نے کہا (عقیدہ گھڑ لیا) کہ عزیر ( علیہ السلام) اللہ کا بیٹا ہے اور نصاریٰ نے کہا (عقیدہ گھڑ لیا ) کہ مسیح ( علیہ السلام) اللہ کا بیٹا ہے یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں۔ یہ نقل کر رہے ہیں ان لوگوں کی باتوں کی جنہوں نے کفر کیا تھا ان سے پہلے اللہ انہیں ہلاک کرے یہ کہاں سے بچلائے گئے ہیں !

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہودی کہتے ہیں کہ عزَیر اللہ کا بیٹا ہے ، اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے ۔ 29 یہ بے حقیقت باتیں ہیں جو وہ اپنی زبانوں سے نکالتے ہیں ان لوگوں کی دیکھا دیکھی جو ان سے پہلے کفر میں مبتلا ہوئے تھے ۔ 30 خدا کی مار ان پر ، یہ کہاں سے دھوکہ کھا رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہودی تو یہ کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کے بیٹے ہیں ، ( ٢٨ ) اور نصرانی یہ کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کے بیٹے ہیں ، یہ سب ان کی منہ کی بنائی ہوئی باتیں ہیں ۔ یہ ان لوگوں کی سی باتیں کر رہے ہیں جو ان سے پہلے کافر ہوچکے ہیں ۔ ( ٢٩ ) اللہ کی مار ہو ان پر ! یہ کہاں اوندھے بہکے جارہے ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور یہودی کہتے ہیں کہ عزیر (پیغمبر) اللہ تعالیٰ کا بیٹآ ہے 8 اور نصاری کہتے ہیں کہ مسیح اللہ تعالیٰ کا بیٹا ہے یہ ان کی منہ کی باتیں ہیں 9 لگے اگلے کافروں کی سی باتیں بنانے 10 اللہ تعالیٰ ان کو غارت کرے کہاں (یا کیسے) بہک گئے ہیں (یا کیسے بہکائے جا رہے ہیں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہود نے کہا عزیر (علیہ السلام) اللہ کے بیٹے ہیں اور نصاریٰ نے کہا مسیح (علیہ السلام) اللہ کے بیٹے ہیں یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں پہلے کافر بھی اسی طرح کی باتیں کرتے تھے یہ بھی ان لوگوں کی سی باتیں کرنے لگے اللہ ان کو غارت کریں یہ کہاں بھٹک رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہودی عزیز کو اللہ کا بیٹا کہتے ہیں (اور اسی طرح) نصاریٰ مسیح کو اللہ کا بیٹا کہتے ہیں۔ یہ ان کی زبانی باتیں ہیں۔ یہ ان باتوں کو نقل کرتے ہیں جو ان سے پچھلی نسل بکا کرتی تھی۔ اللہ انہیں ہلاک کرے یہ کہاں بہکے چلے جا رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہود کہتے ہیں کہ عُزیر خدا کے بیٹے ہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح خدا کے بیٹے ہیں۔ یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں پہلے کافر بھی اسی طرح کی باتیں کہا کرتے تھے یہ بھی انہیں کی ریس کرنے میں لگے ہیں۔ خدا ان کو ہلاک کرے۔ یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And the Jews say: Uzair is a child of God; and the Nazarenes say: the Masih is a child of God. That is their saying with their mouth, resembling the saying of those who disbelieved aforetime. May Allah confound them'. whither are they turning away!

اور یہود کہتے ہیں کہ عزیر خدا کے فرزند (مجازی) ہیں ۔ اور نصاری کہتے ہیں کہ مسیح خدا کے فرزند (مجازی) ہیں ۔ یہ ان کا قول ہے (محض) ان کے منہ سے (بک دینے کا) ۔ یہ بھی انہیں لوگوں کی ریس کرنے لگے جو ان سے پہلے کافر ہوچکے ہیں ۔ اللہ انہیں ہلاک کرے یہ کدھر بہکے جارہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہود عزیر کو خدا کا بیٹا کہتے ہیں اور نصاریٰ مسیح کو اللہ کا بیٹا کہتے ہیں ۔ یہ سب ان کے منہ کی باتیں ہیں ۔ یہ ان لوگوں کی بات کی نقل کر رہے ہیں ، جو ان سے پہلے مبتلائے کفر ہوئے ۔ اللہ ان کو غارت کرے! کہاں ان کی عقل الٹی ہوئی جارہی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہود نے کہا عزیر اﷲ ( تعالیٰ ) کے بیٹے ہیں اور نصاریٰ نے کہا مسیح اﷲ ( تعالیٰ ) کے بیٹے ہیں ۔ یہ ان کے مونہوں سے نکلی ہوئی باتیں ہیں ان لوگوں جیسی ہی باتیں کرنے لگے جو جنہوں نے پہلے کفر اختیار کیا اﷲتعالیٰ انہیں ہلاک فرما دیں کدھر بھٹکے چلے جا رہے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہود کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کے بیٹے ہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کے بیٹے ہیں۔ یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں۔ پہلے کافر بھی اسی طرح کی باتیں کیا کرتے تھے یہ بھی انہی کی ریس کرنے لگے ہیں۔ اللہ ان کو ہلاک کرے یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان لوگوں کی شرکیات کا عالم یہ ہے کہ) یہود نے کہا کہ عزیر اللہ کے بیٹے ہیں، اور نصاری نے کہا کہ مسیح اللہ کے بیٹے ہیں، یہ بےحقیقت باتیں ہیں ان کے مونہوں کی، یہ نقل کرتے ہیں ان کافروں کی جو ان سے پہلے گزرچکے ہیں، خدا ان کا ناس کرے، یہ کدھر الٹے کئے جا رہے ہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

یہودی کہتے ہیں کہ عزیزاللہ کابیٹا ہے اور عیسائی کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کابیٹا ہے یہ توان کے منہ کی باتیں ہیں وہ ان کافروں کے قول کی مشابہت اختیارکرتے ہیں جنہوں نے ان سے پہلے کفر کیا تھااللہ انہیں ہلاک کردے یہ کہاں بہکے جارہے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور یہودی بولے عزیر اللہ کا بیٹا ہے ( ف٦۵ ) اور نصرانی بولے مسیح اللہ کا بیٹا ہے ، یہ باتیں وہ اپنے منہ سے بکتے ہیں ( ف٦٦ ) اگلے کافروں کی سی بات بناتے ہیں ، اللہ انہیں مارے ، کہاں اوندھے جاتے ہیں ( ف٦۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہود نے کہا: عزیر ( علیہ السلام ) اللہ کے بیٹے ہیں اور نصارٰی نے کہا: مسیح ( علیہ السلام ) اللہ کے بیٹے ہیں ۔ یہ ان کا ( لغو ) قول ہے جو اپنے مونہہ سے نکالتے ہیں ۔ یہ ان لوگوں کے قول سے مشابہت ( اختیار ) کرتے ہیں جو ( ان سے ) پہلے کفر کر چکے ہیں ، اللہ انہیں ہلاک کرے یہ کہاں بہکے پھرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

یہودی کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصرانی کہتے ہیں کہ عیسیٰ اللہ کے بیٹے ہیں ۔ یہ ان کی باتیں ہیں ( بغیر سوچے سمجھے ) ان کے منہ سے نکالی ہوئی ۔ یہ لوگ بھی ان جیسی باتیں کرنے لگے ہیں جو ان سے پہلے کفر کر چکے ہیں اللہ ان کو ہلاک کرے یہ کدھر بہکے جا رہے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Jews call 'Uzair a son of Allah, and the Christians call Christ the son of Allah. That is a saying from their mouth; (in this) they but imitate what the unbelievers of old used to say. Allah's curse be on them: how they are deluded away from the Truth!

Translated by

Muhammad Sarwar

Some of the Jews have said that Ezra is the son of God and Christians have said the same of Jesus. This is only what they say and it is similar to what the unbelievers who lived before them had said. May God destroy them wherever they exist!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And the Jews say: "Uzayr (Ezra) is the son of Allah," and the Christians say: "The Messiah is the son of Allah." That is their saying with their mouths, resembling the saying of those who disbelieved aforetime. May Allah fight them, how they are deluded away from the truth!

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And the Jews say: Uzair is the son of Allah; and the Christians say: The Messiah is the son of Allah; these are the words of their mouths; they imitate the saying of those who disbelieved before; may Allah destroy them; how they are turned away!

Translated by

William Pickthall

And the Jews say: Ezra is the son of Allah, and the Christians say: The Messiah is the son of Allah. That is their saying with their mouths. They imitate the saying of those who disbelieved of old. Allah (Himself) fighteth against them. How perverse are they!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यहूद ने कहा कि उज़ैर अल्लाह के बेटे हैं और नसारा ने कहा कि मसीह अल्लाह के बेटे हैं, ये उनके अपने मुँह की बातें हैं, वे उन लोगों की बात नक़ल कर रहे हैं, जिन्होंने उनसे पहले कुफ़्र किया, अल्लाह उनको हलाक करे वे किधर बहके जा रहे हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہود ( میں سے بعض) نے کہا کہ عزیر خدا کے بیٹے ہیں اور نصارے ٰ ( میں سے اکثر) نے کہا کہ مسیح (علیہ السلام) خدا کے بیٹے ہیں یہ ان کا قول ہے ان کے منہ سے کہنے کا۔ (2) یہ بھی ان لوگوں کی سی باتیں کرنے لگے جو ان سے پہلے کافر ہوچکے ہیں (3) خدا ان کو غارت کرے یہ کدھر الٹے جارہے ہیں۔ (30)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور یہودیوں نے کہا عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصاریٰ نے کہا مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ ان کے مونہوں کی باتیں ہیں وہ ان لوگوں کی بات کی مشابہت کر رہے ہیں جنہوں نے ان سے پہلے کفر کیا اللہ انہیں غارت کرے، کدھربہکائے جارہے ہیں۔ (٣٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہودی کہتے ہیں کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے۔ یہ بےحقیقت باتیں ہیں جو وہ اپنی زبانوں سے نکالتے ہیں۔ ان لوگوں کی دیکھا دیکھی جو ان سے پہلے کفر میں مبتلا ہوئے تھے۔ خدا کی مار ان پر ، یہ کہاں سے دھوکا کھا رہے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہودیوں نے کہا کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور نصاریٰ نے کہا کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے۔ یہ ان کی باتیں ہیں جو ان کے مونہوں سے نکلتی ہیں۔ یہ ان لوگوں کی طرح باتیں کرتے ہیں جنہوں نے ان سے پہلے کفر اختیار کیا۔ اللہ انہیں غارت کرے۔ کدھر الٹے جا رہے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور یہود نے کہا کہ عزیز اللہ کا بیٹا ہے اور نصاریٰ نے کہا کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ باتیں کہتے ہیں اپنے منہ سے ریس کرنے لگے اگلے کافروں کی بات کی ہلاک کرے ان کو اللہ کہاں سے پھرے جاتے ہیں 

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہود کی ایک جماعت کہتی ہے کہ عزیر (علیہ السلام) اللہ کا بیٹا ہے اور نصاریٰ کہتے ہیں کہ مسیح اللہ کا بیٹا ہے یہ ان کے منہ کی باتیں ہیں جو باتیں ان سے پہلے کے کافر کہا کرتے تھے انہی جیسی باتیں یہ بھی کہتے ہیں خدا ان کو ہلاک کرے یہ کہاں پھرے جارہے ہیں۔