قَالَ فِرۡعَوۡنُ وَ مَا رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿ؕ۲۳﴾
Said Pharaoh, "And what is the Lord of the worlds?"
فرعون نے کہا رب العالمین کیا ( چیز ) ہے؟
قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا ؕ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّوۡقِنِیۡنَ ﴿۲۴﴾
[Moses] said, "The Lord of the heavens and earth and that between them, if you should be convinced."
۔ ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا وہ آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے ، اگر تم یقین رکھنے والے ہو ۔
قَالَ لِمَنۡ حَوۡلَہٗۤ اَلَا تَسۡتَمِعُوۡنَ ﴿۲۵﴾
[Pharaoh] said to those around him, "Do you not hear?"
فرعون نے اپنے اردگرد والوں سے کہا کہ کیا تم سن نہیں رہے؟
قَالَ رَبُّکُمۡ وَ رَبُّ اٰبَآئِکُمُ الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿۲۶﴾
[Moses] said, "Your Lord and the Lord of your first forefathers."
۔ ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا وہ تمہارا اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا پروردگار ہے ۔
قَالَ اِنَّ رَسُوۡلَکُمُ الَّذِیۡۤ اُرۡسِلَ اِلَیۡکُمۡ لَمَجۡنُوۡنٌ ﴿۲۷﴾
[Pharaoh] said, "Indeed, your 'messenger' who has been sent to you is mad."
فرعون نے کہا ( لوگو! ) تمہارا یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ تو یقیناً دیوانہ ہے ۔
قَالَ رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَ الۡمَغۡرِبِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا ؕ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡقِلُوۡنَ ﴿۲۸﴾
[Moses] said, "Lord of the east and the west and that between them, if you were to reason."
۔ ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا ! وہ ہی مشرق و مغرب کا اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں کا رب ہے ، اگر تم عقل رکھتے ہو ۔