اِنَّ الَّذِیۡنَ اَجۡرَمُوۡا کَانُوۡا مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا یَضۡحَکُوۡنَ ﴿۲۹﴾۫ ۖ
Indeed, those who committed crimes used to laugh at those who believed.
گنہگار لوگ ایمان والوں کی ہنسی اڑیا کرتے تھے ۔
وَ اِذَا مَرُّوۡا بِہِمۡ یَتَغَامَزُوۡنَ ﴿۳۰﴾۫ ۖ
And when they passed by them, they would exchange derisive glances.
ان کے پاس سے گزرتے ہوئے آپس میں آنکھ کے اشارے کرتے تھے ۔
وَ اِذَا انۡقَلَبُوۡۤا اِلٰۤی اَہۡلِہِمُ انۡقَلَبُوۡا فَکِہِیۡنَ ﴿۳۱﴾۫ ۖ
And when they returned to their people, they would return jesting.
اور جب اپنے والوں کی طرف لوٹتے تو دل لگیاں کرتے تھے ۔
وَ اِذَا رَاَوۡہُمۡ قَالُوۡۤا اِنَّ ہٰۤؤُلَآءِ لَضَآلُّوۡنَ ﴿ۙ۳۲﴾
And when they saw them, they would say, "Indeed, those are truly lost."
اور جب انہیں دیکھتے تو کہتے یقیناً یہ لوگ گمراہ ( بے راہ ) ہیں ۔
وَ مَاۤ اُرۡسِلُوۡا عَلَیۡہِمۡ حٰفِظِیۡنَ ﴿ؕ۳۳﴾
But they had not been sent as guardians over them.
یہ ان پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجے گئے ۔
فَالۡیَوۡمَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنَ الۡکُفَّارِ یَضۡحَکُوۡنَ ﴿ۙ۳۴﴾
So Today those who believed are laughing at the disbelievers,
پس آج ایمان والے ان کافروں پر ہنسیں گے ۔
عَلَی الۡاَرَآئِکِ ۙ یَنۡظُرُوۡنَ ﴿ؕ۳۵﴾
On adorned couches, observing.
تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہونگے ۔
ہَلۡ ثُوِّبَ الۡکُفَّارُ مَا کَانُوۡا یَفۡعَلُوۡنَ ﴿۳۶﴾٪ 8
Have the disbelievers [not] been rewarded [this Day] for what they used to do?
کہ اب ان منکروں نے جیسا یہ کرتے تھے پورا پورا بدلہ پا لیا ۔