ثُمَّ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰی وَ اَخَاہُ ہٰرُوۡنَ ۬ ۙ بِاٰیٰتِنَا وَ سُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ۙ۴۵﴾
Then We sent Moses and his brother Aaron with Our signs and a clear authority
پھر ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو اور اس کے بھائی ہارون ( علیہ السلام ) کو اپنی آیتوں اور کھلی دلیل کے ساتھ بھیجا ۔
اِلٰی فِرۡعَوۡنَ وَ مَلَا۠ئِہٖ فَاسۡتَکۡبَرُوۡا وَ کَانُوۡا قَوۡمًا عَالِیۡنَ ﴿ۚ۴۶﴾
To Pharaoh and his establishment, but they were arrogant and were a haughty people.
فرعون اور اس کے لشکروں کی طرف ، پس انہوں نے تکبر کیا اور تھے ہی وہ سرکش لوگ ۔
فَقَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لِبَشَرَیۡنِ مِثۡلِنَا وَ قَوۡمُہُمَا لَنَا عٰبِدُوۡنَ ﴿ۚ۴۷﴾
They said, "Should we believe two men like ourselves while their people are for us in servitude?"
کہنے لگے کہ کیا ہم اپنے جیسے دو شخصوں پر ایمان لائیں؟ حالانکہ خود ان کی قوم ( بھی ) ہمارے ماتحت ہے ۔
فَکَذَّبُوۡہُمَا فَکَانُوۡا مِنَ الۡمُہۡلَکِیۡنَ ﴿۴۸﴾
So they denied them and were of those destroyed.
پس انہوں نے ان دونوں کو جھٹلایا آخر وہ بھی ہلاک شدہ لوگوں میں مل گئے ۔