اِذۡ قَالَ رَبُّکَ لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اِنِّیۡ خَالِقٌۢ بَشَرًا مِّنۡ طِیۡنٍ ﴿۷۱﴾
[So mention] when your Lord said to the angels, "Indeed, I am going to create a human being from clay.
جبکہ آپ کے رب نے فرشتوں سے ارشاد فرمایا کہ میں مٹی سے انسان کو پیدا کرنے والا ہوں ۔
فَاِذَا سَوَّیۡتُہٗ وَ نَفَخۡتُ فِیۡہِ مِنۡ رُّوۡحِیۡ فَقَعُوۡا لَہٗ سٰجِدِیۡنَ ﴿۷۲﴾
So when I have proportioned him and breathed into him of My [created] soul, then fall down to him in prostration."
سو جب میں اسے ٹھیک ٹھاک کرلوں اور اس میں اپنی روح پھونک دوں ، تو تم سب اس کے سامنے سجدے میں گر پڑنا ۔
فَسَجَدَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ کُلُّہُمۡ اَجۡمَعُوۡنَ ﴿ۙ۷۳﴾
So the angels prostrated - all of them entirely.
چناچہ تمام فرشتوں نے سجدہ کیا ۔
اِلَّاۤ اِبۡلِیۡسَ ؕ اِسۡتَکۡبَرَ وَ کَانَ مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۷۴﴾
Except Iblees; he was arrogant and became among the disbelievers.
مگر ابلیس نے ( نہ کیا ) ، اس نے تکبر کیا اور وہ تھا کافروں میں سے ۔
[ Allah ] said, "O Iblees, what prevented you from prostrating to that which I created with My hands? Were you arrogant [then], or were you [already] among the haughty?"
۔ ( اللہ تعالٰی نے ) فرمایا اے ابلیس! تجھے اسے سجدہ کرنے سے کس چیز نے روکا جسے میں نے اپنے ہاتھوں سے پیدا کیا کیا تو کچھ گھمنڈ میں آگیا ہے؟ یا تو بڑے درجے والوں میں سے ہے ۔
قَالَ اَنَا خَیۡرٌ مِّنۡہُ ؕ خَلَقۡتَنِیۡ مِنۡ نَّارٍ وَّ خَلَقۡتَہٗ مِنۡ طِیۡنٍ ﴿۷۶﴾
He said, "I am better than him. You created me from fire and created him from clay."
اس نے جواب دیا کہ میں اس سے بہتر ہوں ، تو نے مجھے آگ سے بنایا ، اور اسے مٹی سے بنایا ہے ۔
قَالَ فَاخۡرُجۡ مِنۡہَا فَاِنَّکَ رَجِیۡمٌ ﴿۷۷﴾ۚ ۖ
[ Allah ] said, "Then get out of Paradise, for indeed, you are expelled.
ارشاد ہوا کہ تو یہاں سے نکل جا تو مردود ہوا ۔
وَّ اِنَّ عَلَیۡکَ لَعۡنَتِیۡۤ اِلٰی یَوۡمِ الدِّیۡنِ ﴿۷۸﴾
And indeed, upon you is My curse until the Day of Recompense."
اور تجھ پر قیامت کے دن تک میری لعنت و پھٹکار ہے ۔
قَالَ رَبِّ فَاَنۡظِرۡنِیۡۤ اِلٰی یَوۡمِ یُبۡعَثُوۡنَ ﴿۷۹﴾
He said, "My Lord, then reprieve me until the Day they are resurrected."
کہنے لگا میرے رب مجھے لوگوں کے اٹھ کھڑے ہونے کے دن تک مہلت دے ۔
قَالَ فَاِنَّکَ مِنَ الۡمُنۡظَرِیۡنَ ﴿ۙ۸۰﴾
[ Allah ] said, "So indeed, you are of those reprieved
۔ ( اللہ تعالٰی نے ) فرمایا تو مہلت والوں میں سے ہے ۔
اِلٰی یَوۡمِ الۡوَقۡتِ الۡمَعۡلُوۡمِ ﴿۸۱﴾
Until the Day of the time well-known."
متعین وقت کے دن تک ۔
قَالَ فَبِعِزَّتِکَ لَاُغۡوِیَنَّہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿ۙ۸۲﴾
[Iblees] said, "By your might, I will surely mislead them all
کہنے لگا پھر تو تیری عزت کی قسم! میں ان سب کو یقیناً بہکا دونگا ۔
اِلَّا عِبَادَکَ مِنۡہُمُ الۡمُخۡلَصِیۡنَ ﴿۸۳﴾
Except, among them, Your chosen servants."
بجز تیرے ان بندوں کے جو چیدہ اور پسندیدہ ہوں ۔
قَالَ فَالۡحَقُّ ۫ وَ الۡحَقَّ اَقُوۡلُ ﴿ۚ۸۴﴾
[ Allah ] said, "The truth [is My oath], and the truth I say -
فرمایا سچ تو یہ ہے ، اور میں سچ ہی کہا کرتا ہوں ۔
لَاَمۡلَئَنَّ جَہَنَّمَ مِنۡکَ وَ مِمَّنۡ تَبِعَکَ مِنۡہُمۡ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۸۵﴾
[That] I will surely fill Hell with you and those of them that follow you all together."
کہ تجھ سے اور تیرے تمام ماننے والوں میں ( بھی ) جہنم کو بھر دونگا ۔