کَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۴۱﴾ۚۖ
Thamud denied the messengers
ثمودیوں نے بھی پیغمبروں کو جھٹلایا ۔
اِذۡ قَالَ لَہُمۡ اَخُوۡہُمۡ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۴۲﴾ۚ
When their brother Salih said to them, "Will you not fear Allah ?
ان کے بھائی صالح نے ان سےفرمایا کہ کیا تم اللہ سے نہیں ڈرتے؟
اِنِّیۡ لَکُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِیۡنٌ ﴿۱۴۳﴾ۙ
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
میں تمہاری طرف اللہ کا امانت دار پیغمبر ہوں ۔
فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۴۴﴾ۚ
So fear Allah and obey me.
تو تم اللہ سے ڈرو اور میرا کہا ؎کرو ۔
وَ مَاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ ۚ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلٰی رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۴۵﴾ؕ
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
میں اس پر تم سے کوئی اجرت نہیں مانگتا ، میری اجرت تو بس پروردگار عالم پر ہی ہے ۔
اَتُتۡرَکُوۡنَ فِیۡ مَا ہٰہُنَاۤ اٰمِنِیۡنَ ﴿۱۴۶﴾ۙ
Will you be left in what is here, secure [from death],
کیا ان چیزوں میں جو یہاں ہیں تم امن کے ساتھ چھوڑ دیئے جاؤ گے ۔
فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ عُیُوۡنٍ ﴿۱۴۷﴾ۙ
Within gardens and springs
یعنی ان باغوں اور ان چشموں ۔
وَّ زُرُوۡعٍ وَّ نَخۡلٍ طَلۡعُہَا ہَضِیۡمٌ ﴿۱۴۸﴾ۚ
And fields of crops and palm trees with softened fruit?
اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں ۔
وَ تَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُیُوۡتًا فٰرِہِیۡنَ ﴿۱۴۹﴾ۚ
And you carve out of the mountains, homes, with skill.
اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو ۔
فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۵۰﴾ۚ
So fear Allah and obey me.
پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔
وَ لَا تُطِیۡعُوۡۤا اَمۡرَ الۡمُسۡرِفِیۡنَ ﴿۱۵۱﴾ۙ
And do not obey the order of the transgressors,
بے باک حد سے گزر جانے والوں کی اطاعت سے باز آجاؤ ۔
الَّذِیۡنَ یُفۡسِدُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ وَ لَا یُصۡلِحُوۡنَ ﴿۱۵۲﴾
Who cause corruption in the land and do not amend."
جو ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے ۔
قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِیۡنَ ﴿۱۵۳﴾ۚ
They said, "You are only of those affected by magic.
وہ بولے کہ بس تو ان میں سے ہے جن پر جادو کر دیا گیا ہے ۔
مَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُنَا ۚ ۖ فَاۡتِ بِاٰیَۃٍ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِیۡنَ ﴿۱۵۴﴾
You are but a man like ourselves, so bring a sign, if you should be of the truthful."
تو تو ہم جیسا ہی انسان ہے ۔ اگر تو سچوں سے ہے تو کوئی معجزہ لے آ ۔
قَالَ ہٰذِہٖ نَاقَۃٌ لَّہَا شِرۡبٌ وَّ لَکُمۡ شِرۡبُ یَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ ﴿۱۵۵﴾ۚ
He said, "This is a she-camel. For her is a [time of] drink, and for you is a [time of] drink, [each] on a known day.
آپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقررہ دن کی باری پانی پینے کی تمہاری ۔
وَ لَا تَمَسُّوۡہَا بِسُوۡٓءٍ فَیَاۡخُذَکُمۡ عَذَابُ یَوۡمٍ عَظِیۡمٍ ﴿۱۵۶﴾
And do not touch her with harm, lest you be seized by the punishment of a terrible day."
۔ ( خبر دار! ) اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ ایک بڑے بھاری دن کا عذاب تمہاری گرفت کر لے گا ۔
فَعَقَرُوۡہَا فَاَصۡبَحُوۡا نٰدِمِیۡنَ ﴿۱۵۷﴾ۙ
But they hamstrung her and so became regretful.
پھر بھی انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ ڈالیں بس وہ پشیمان ہوگئے ۔
وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۵۹﴾٪ 12
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
اور بیشک آپ کا رب بڑا زبردست اور مہربان ہے ۔