مسنداحمد

Musnad Ahmad

روزے دار کا وصال کرنا

ہمیشہ کے روزے رکھنے سے ممانعت کا بیان

۔ (۳۸۸۰) عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرِو (بْنِ الْعَاصِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْابَدَ))(مسند احمد:۶۵۲۷)

۔ سیدناعبداللہ بن عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے ہمیشہ کے روزے رکھے، اس نے حقیقت میں کوئی روزہ نہیں رکھا۔

۔ (۳۸۸۱) عَنْ اَسْمَائَ بِنْتِ یَزِیْدَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: اُتِیَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِشَرَابٍ فَدَارَ عَلَی الْقَوْمِ وَفِیْہِمْ رَجُلٌ صَائِمٌ، فَلَمَّا بَلَغَہُ، لَہُ: اِشْرَبْ، فَقِیْلَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اِنَّہٗلَیْسَ یُفْطِرُ الدَّہْرَ، فَقَالَ یََعْنِی رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْاَبَدَ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۲۸)

۔ سیدہ اسماء بنت یزید کہتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس ایک مشروب لایا گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کو لوگوں کو پلانے کے لیے پیش کیا، ان میں ایک آدمی روزے دار تھا، جب وہ مشروب اس کے پاس پہنچا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: پیو۔ لیکن کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ تو روزہ ترک ہی نہیں کرتا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے ہمیشہ روزے رکھے، اس نے کوئی روزہ نہیں رکھا۔

۔ (۳۸۸۲) عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ الشِّخِّیْرِ عَنْ اَبِیْہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ اَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم وَسُئِلَ عَنْ رَجُلٍ یَصُوْمُ الدَّہْرَ، قَالَ: ((لَا صَامَ وَلَا اَفْطَرَ)) (مسند احمد: ۱۶۴۱۷)

۔ سیدنا عبداللہ بن شخیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا، جو ہمیشہ روزے رکھتا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ اس کو ترک کیا۔

۔ (۳۸۸۳) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ): عَنْ اَبِیْہِ اَنَّ رَجُلاً سَاَلَ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم عَنْ صَوْمِ الدَّہْرِ، فَقَالَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا صَامَ وَلَا اَفْطَرَ۔)) اَوْ قَالَ: ((لَمْ یَصُمْ وَلَمْ یُفْطِرْ)) (مسند احمد: ۱۶۴۲۷)

۔ (دوسری سند) ان کے باپ سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب ایک آدمی نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ہمیشہ کے روزوں کے بارے میں سوال کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہ اس نے روزہ رکھا اور نہ اسے ترک کیا۔

۔ (۳۸۸۴) عَنْ اَبِی مُوْسَی الاَشْعَرِیِّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((مَنْ صَامَ الدَّہْرَ ضُیِّقَتْ عَلَیْہِ جَہَنَّمُ ہٰکَذَا۔)) وَقَبَضَ کَفَّہُ۔ (مسند احمد: ۱۹۹۵۱)

۔ سیدناابوموسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جس نے ہمیشہ روزے رکھے، اس کے اوپر جہنم کو اس طرح تنگ کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے ہتھیلی کو بند کر کے کیفیت بیان کی۔

۔ (۳۸۸۵) عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: قِیْلَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّ فُلَانًا لَا یُفْطِرُ نَہَارًا الدَّہْرَ، فَقَالَ: ((لَا اَفْطَرَ وَلَا صَامَ۔)) (مسند احمد: ۲۰۰۶۳)

۔ سیدناعمران بن حصین ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں آدمی کسی دن کے روزے کا ناغہ نہیں کرتا؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہ اس نے افطار کیا اور نہ اس نے روزہ رکھا ہے۔