مسنداحمد

Musnad Ahmad

روزے دار کا وصال کرنا

اللہ کے مہینے محرم کے روزے اور ان کی فضیلت

۔ (۳۹۰۰) عَنِ النَّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ لِعَلِیٍّ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌: یَا اَمِیْرَ الْمُؤْمِنِیْنَ! اَیُّ شَہْرٍ تَاْمُرُنِیْ اَنْ اَصُوْمَ بَعْدَ رَمَضَانَ؟ فَقَالَ: مَا سَمِعْتُ اَحَدًا سَاَلَ عَنْ ہٰذَا بَعْدَ رَجُلٍ سَاَلَ رَسُوْلَ اللّہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! اَیُّ شَہْرٍ تَاْمُرُنِیْ اَنْ اَصُوْمَ بَعْدَ رَمَضَانَ؟ فَقَالَ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنْ کُنْتَ صَائِمًا شَہْرًا بَعْدَ رَمَضَانَ فَصُمِ الْمُحَرَّمَ فَإِنَّہُ شَہْرُاللّٰہِ، وَفِیْہِیَوْمٌ تَابَ عَلٰی قَوْمٍ، وَیَتُوْبُ فِیْہِ عَلٰی قَوْمٍ۔)) (مسند احمد: ۱۳۲۲)

۔ نعمان بن سعد کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: اے امیر المومنین! آپ مجھے رمضان کے بعد کون سے مہینے کے روزے رکھنے کا حکم دیں گے؟ انہوں نے کہا: میں نے کسی کو یہ سوال کرتے ہوئے نہیں سنا، ما سوائے ایک آدمی کے، اس نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہی سوال کرتے ہوئے کہا: اے اللہ کے رسول! ماہِ رمضان کے بعد آپ مجھے کس مہینے کے روزے رکھنے کا حکم دیں گے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اگر تم رمضان کے بعد روزے رکھنا چاہتے ہو تو ماہِ محرم کے روزے رکھو، یہ اللہ کا مہینہ ہے، اللہ تعالیٰ نے اسی ماہ میں ایک قوم کی توبہ قبول کی تھی اور ایک قوم کی توبہ قبول کرے گا۔

۔ (۳۹۰۱) عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: سُئِلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اَیُّ الصَّلَاۃِ اَفْضَلُ بَعْدَ الْمَکْتُوْبَۃٍ؟ قَالَ: ((اَلصَّلَاۃُ فِیْ جَوْفِ اللَّیْلِ۔)) قِیْلَ: اَیُّ الصِّیَامِ اَفْضَلُ بَعْدَ رَمَضَانَ؟ قَالَ: ((شَہْرُ اللّٰہِ الَّذِی تَدْعُوْنَہُ الْمُحَرَّمَ۔)) (مسند احمد: ۸۰۱۳)

۔ سیدناابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے یہ سوال کیا گیا کہ فرض نماز کے بعد کونسی نماز افضل ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: رات کے کسی بھی وقت میں نماز۔ پھر کسی نے کہا: رمضان کے بعد کونسے روزے افضل ہیں؟آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے اس مہینے کے، جسے تم محرم کہتے ہو۔