Noun

أَهْلِ

(the) People

اہل

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَھْلُ الرَّجُلِ : ان لوگوں کو کہا جاتا ہے جو اس کے ہم نسب یا ہم دین ہوں اور یا کسی صنعت یا مکان میں شریک ہوں یا ایک شہر میں رہتے ہوں اصل میں اھل الرجل تو وہ ہیں جو کسی کے ساتھ ایک مسکن میں رہتے ہوں پھر مجازاً آدمی کے قریبی رشتہ داروں پر اہل بیت الرجل کا لفظ بولا جانے لگا ہے اور عرف میں اہل البیت کا لفظ خاص کر آنحضرتؐ کے خاندان پر بولا جانے لگا ہے کیونکہ قرآن پاک میں ہے : (اِنَّمَا یُرِیۡدُ اللّٰہُ لِیُذۡہِبَ عَنۡکُمُ الرِّجۡسَ اَہۡلَ الۡبَیۡتِ ) (۳۳:۳۳) اے پیغمبر کے اہل بیت! خدا چاہتا ہے کہ تم سے ناپاکی (کی میل کچیل) دور کردے۔ اور کبھی اہل الرجل سے بیوی مراد ہوتی ہے۔ (1) اور اَھل الاسلام کے معنی مسلمان قوم کے ہیں۔ شریعت (اسلامیہ) نے اکثر احکام میں کافر اور مسلمان کے مابین چونکہ نسبی تعلق کا کالعدم قرار دیا ہے اس لیے (نوح علیہ السلام) کے لڑکے کے متعلق فرمایا: ( اِنَّہٗ لَیۡسَ مِنۡ اَہۡلِکَ ۚ اِنَّہٗ عَمَلٌ غَیۡرُ صَالِحٍ ) (۱۱:۴۶) یعنی یہ تیرے خاندان سے نہیں ہے، اس کے اعمال غیر صالح ہیں۔ اور فرمایا: (وَ اَہۡلَکَ اِلَّا مَنۡ سَبَقَ عَلَیۡہِ الۡقَوۡلُ ) (۱۱:۴۰) اپنے اہل کو کشتی میں سوار کرلو۔ ہاں جس شخص کی نسبت حکم ہوچکا ہے اس کو سوار نہ کرنا۔ اَھْلَ الرَّجُلُ (ن ض) یَأْھُلُ اَھُولًا اس نے شادی کرلی۔ مَکَانٌ مَا ھُولٌ : آباد جگہ جہاں لوگ بستے ہوں۔ اُھِلَ بِہٖ وہ جگہ آباد ہوگئی۔ دَابَّۃٌ اَھِلٌ وَاَھْلِیٌّ وہ چوپایہ جو کسی جگہ سے مانوس ہو (پالتو) تَاھَّلَ الرَّجُلُ اس نے شادی کرلی اس سے (بطورِ دعا) کہا جاتا ہے: اَھَّلَکَ اﷲُ فِی الْجَنَّۃِ یعنی اﷲ تعالیٰ تمہیں جنت میں بیوی اور اہل بخشے کہ تم ان کے ساتھ رہو۔ فُلَانٌ اَھْلٌ لِکَذَا۔ فلاں اس کا مستحق اور سزاوار ہے اور مہمان کی آمد پر اسے خوش آمدید کے طور پر مَرْحَبًا وَاَھْلًا کہا جاتا ہے یعنی ہمارے پاس تمہارے لیے فراخی ہے اور ہم تمہارے اہل بیت کی طرح تمہارے ساتھ شفقت سے پیش آئیں گے۔ اَھْلٌ کی جمع اَھْلُوْنَ وَاَھَالٍ وَاَھْلَاتٌ آتی ہے۔ (2)

Lemma/Derivative

127 Results
أَهْل
Surah:3
Verse:72
(اہل)
(the) People
Surah:3
Verse:75
اہل
(the) People
Surah:3
Verse:98
اے اہل
"O People!
Surah:3
Verse:99
اے اھل
"O People
Surah:3
Verse:110
اہل
(the) People
Surah:3
Verse:113
اہل
(the) People
Surah:3
Verse:121
اپنے گھر والوں
your household
Surah:3
Verse:199
اہل
(the) People
Surah:4
Verse:25
ان کے اہل کے
(of) their family
Surah:4
Verse:35
اس مرد کے گھروالوں میں سے
his family