Moses said, "Do you say [thus] about the truth when it has come to you? Is this magic? But magicians will not succeed."
موسٰی ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ کیا تم اس صحیح دلیل کی نسبت جب وہ کہ تمہارے پاس پہنچی ایسی بات کہتے ہو کیا یہ جادو ہے ، حالانکہ جادوگر کامیاب نہیں ہوا کرتے ۔
They said, "Have you come to us to turn us away from that upon which we found our fathers and so that you two may have grandeur in the land? And we are not believers in you."
وہ لوگ کہنے لگے کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم کو اس طریقہ سے ہٹا دو جس پر ہم نے اپنے باپ دادوں کو پایا ہے اور تم دونوں کو دنیا میں بڑائی مل جائے اور ہم تم دونوں کو کبھی نہ مانیں گے ۔
وَ قَالَ فِرۡعَوۡنُ ائۡتُوۡنِیۡ بِکُلِّ سٰحِرٍ عَلِیۡمٍ ﴿۷۹﴾
And Pharaoh said, "Bring to me every learned magician."
اور فرعون نے کہا میرے پاس تمام ماہر جادوگروں کو حاضر کرو ۔
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَۃُ قَالَ لَہُمۡ مُّوۡسٰۤی اَلۡقُوۡا مَاۤ اَنۡتُمۡ مُّلۡقُوۡنَ ﴿۸۰﴾
So when the magicians came, Moses said to them, "Throw down whatever you will throw."
پھر جب جادوگر آئے تو موسیٰ ( علیہ السلام ) نے ان سے فرمایا کہ ڈالو جو کچھ تم ڈالنے والے ہو ۔
And when they had thrown, Moses said, "What you have brought is [only] magic. Indeed, Allah will expose its worthlessness. Indeed, Allah does not amend the work of corrupters.
سو جب انہوں نے ڈالا تو موسیٰ ( علیہ السلام ) نے فرمایا کہ یہ جو کچھ تم لائے ہو جادو ہے ۔ یقینی بات ہے کہ اللہ اس کو ابھی درہم برہم کئے دیتا ہے اللہ ایسے فسادیوں کا کام بننے نہیں دیتا
وَ یُحِقُّ اللّٰہُ الۡحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ وَ لَوۡ کَرِہَ الۡمُجۡرِمُوۡنَ ﴿۸۲﴾٪ 13
And Allah will establish the truth by His words, even if the criminals dislike it."
اور اللہ تعالٰی حق کو اپنے فرمان سے ثابت کر دیتا ہے گو مجرم کیسا ہی ناگوار سمجھیں ۔