وَ لَقَدۡ فَتَنَّا قَبۡلَہُمۡ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ وَ جَآءَہُمۡ رَسُوۡلٌ کَرِیۡمٌ ﴿ۙ۱۷﴾
And We had already tried before them the people of Pharaoh, and there came to them a noble messenger,
یقیناً ان سے پہلے ہم قوم فرعون کو ( بھی ) آزما چکے ہیں جن کے پاس ( اللہ کا ) با عزت رسول آیا ۔
اَنۡ اَدُّوۡۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰہِ ؕ اِنِّیۡ لَکُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِیۡنٌ ﴿ۙ۱۸﴾
[Saying], "Render to me the servants of Allah . Indeed, I am to you a trustworthy messenger,"
کہ اللہ تعا لٰی کے بندوں کو میرے حوالے کر دو یقین مانو کہ میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں ۔
وَّ اَنۡ لَّا تَعۡلُوۡا عَلَی اللّٰہِ ۚ اِنِّیۡۤ اٰتِیۡکُمۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ ﴿ۚ۱۹﴾
And [saying], "Be not haughty with Allah . Indeed, I have come to you with clear authority.
اور تم اللہ تعالٰی کے سامنے سرکشی نہ کرو ، میں تمہارے پاس کھلی دلیل لانے والا ہوں ۔
وَ اِنِّیۡ عُذۡتُ بِرَبِّیۡ وَ رَبِّکُمۡ اَنۡ تَرۡجُمُوۡنِ ﴿۫۲۰﴾
And indeed, I have sought refuge in my Lord and your Lord, lest you stone me.
اور میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ میں آتا ہوں اس سے کہ تم مجھے سنگسار کر دو ۔
وَ اِنۡ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا لِیۡ فَاعۡتَزِلُوۡنِ ﴿۲۱﴾
But if you do not believe me, then leave me alone."
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہی رہو ۔
فَدَعَا رَبَّہٗۤ اَنَّ ہٰۤؤُلَآءِ قَوۡمٌ مُّجۡرِمُوۡنَ ﴿ؓ۲۲﴾ الثلٰثۃ
And [finally] he called to his Lord that these were a criminal people.
پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں ۔
فَاَسۡرِ بِعِبَادِیۡ لَیۡلًا اِنَّکُمۡ مُّتَّبَعُوۡنَ ﴿ۙ۲۳﴾
[ Allah said], "Then set out with My servants by night. Indeed, you are to be pursued.
۔ ( ہم نے کہہ دیا ) کہ راتوں رات تو میرے بندوں کو لے کر نکل یقیناً تمہارا پیچھا کیا جائے گا ۔
وَ اتۡرُکِ الۡبَحۡرَ رَہۡوًا ؕ اِنَّہُمۡ جُنۡدٌ مُّغۡرَقُوۡنَ ﴿۲۴﴾
And leave the sea in stillness. Indeed, they are an army to be drowned."
تُو دریا کو ساکن چھوڑ کر چلا جا بلاشبہ یہ لشکر غرق کر دیا جائے گا ۔