کَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوۡطِ ۣ الۡمُرۡسَلِیۡنَ ﴿۱۶۰﴾ۚۖ
The people of Lot denied the messengers
قوم لوط نے بھی نبیوں کو جھٹلایا ۔
اِذۡ قَالَ لَہُمۡ اَخُوۡہُمۡ لُوۡطٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۱۶۱﴾ۚ
When their brother Lot said to them, "Will you not fear Allah ?
ان سے ان کے بھائی لوط ( علیہ السلام ) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟
اِنِّیۡ لَکُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِیۡنٌ ﴿۱۶۲﴾ۙ
Indeed, I am to you a trustworthy messenger.
میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں ۔
فَاتَّقُوا اللّٰہَ وَ اَطِیۡعُوۡنِ ﴿۱۶۳﴾ۚ
So fear Allah and obey me.
پس تم اللہ تعا لٰی سے ڈرو اور میری اطاعت کرو ۔
وَ مَاۤ اَسۡئَلُکُمۡ عَلَیۡہِ مِنۡ اَجۡرٍ ۚ اِنۡ اَجۡرِیَ اِلَّا عَلٰی رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۶۴﴾ؕ
And I do not ask you for it any payment. My payment is only from the Lord of the worlds.
میں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالٰی پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے ۔
اَتَاۡتُوۡنَ الذُّکۡرَانَ مِنَ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۶۵﴾ۙ
Do you approach males among the worlds
کیا تم جہان والوں میں سے مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو ۔
وَ تَذَرُوۡنَ مَا خَلَقَ لَکُمۡ رَبُّکُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِکُمۡ ؕ بَلۡ اَنۡتُمۡ قَوۡمٌ عٰدُوۡنَ ﴿۱۶۶﴾
And leave what your Lord has created for you as mates? But you are a people transgressing."
اور تمہاری جن عورتوں کو اللہ تعالٰی نے تمہارا جوڑا بنایا ہے ان کو چھوڑ دیتے ہو بلکہ تم ہو ہی حد سے گزر جانے والے ۔
قَالُوۡا لَئِنۡ لَّمۡ تَنۡتَہِ یٰلُوۡطُ لَتَکُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُخۡرَجِیۡنَ ﴿۱۶۷﴾
They said, "If you do not desist, O Lot, you will surely be of those evicted."
انہوں نے جواب دیا کہ اے لوط! اگر تو باز نہ آیا تو یقیناً نکال دیا جائے گا ۔
قَالَ اِنِّیۡ لِعَمَلِکُمۡ مِّنَ الۡقَالِیۡنَ ﴿۱۶۸﴾ؕ
He said, "Indeed, I am, toward your deed, of those who detest [it].
آپ نے فرمایا ، میں تمہارے کام سے سخت ناخوش ہوں ۔
رَبِّ نَجِّنِیۡ وَ اَہۡلِیۡ مِمَّا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۱۶۹﴾
My Lord, save me and my family from [the consequence of] what they do."
میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس ( وبال ) سے بچا لے جو یہ کرتے ہیں ۔
فَنَجَّیۡنٰہُ وَ اَہۡلَہٗۤ اَجۡمَعِیۡنَ ﴿۱۷۰﴾ۙ
So We saved him and his family, all,
پس ہم نے اسے اور اسکے متعلقین کو سب کو بچالیا ۔
اِلَّا عَجُوۡزًا فِی الۡغٰبِرِیۡنَ ﴿۱۷۱﴾ۚ
Except an old woman among those who remained behind.
بجز ایک بڑھیا کے کہ وہ پیچھے رہ جانے والوں میں ہوگئی ۔
ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِیۡنَ ﴿۱۷۲﴾ۚ
Then We destroyed the others.
پھر ہم نے باقی اور سب کو ہلاک کر دیا ۔
وَ اَمۡطَرۡنَا عَلَیۡہِمۡ مَّطَرًا ۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِیۡنَ ﴿۱۷۳﴾
And We rained upon them a rain [of stones], and evil was the rain of those who were warned.
اور ہم نے ان پر ایک خاص قسم کا مینہ برسایا ، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا ۔
اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً ؕ وَ مَا کَانَ اَکۡثَرُہُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۱۷۴﴾
Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
یہ ما جرا بھی سرا سر عبرت ہے ۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے ۔
وَ اِنَّ رَبَّکَ لَہُوَ الۡعَزِیۡزُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۷۵﴾٪ 13
And indeed, your Lord - He is the Exalted in Might, the Merciful.
بیشک تیرا پروردگار وہی ہےغلبے والا مہربانی والا ۔