مسنداحمد

Musnad Ahmad

نمازوں کے اوقات کے ابواب

اس چیز کا بیان کہ نماز کو بھول جانے کا وقت وہ ہے،جب اس کو یاد آئے

۔ (۱۲۲۲)۔عَنْ اَنَسِ بْنِ مَالِکٍؓ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم: ((مَنْ نَسِیَ صَلَاۃً أَوْ نَامَ عَنْہَا فَاِنَّمَا کَفَّارَتُہَا (وَفِیْ رِوَایَۃٍ: فَکَفَّارَتُہَا) أَنْ یُصَلِّیَہَا اِذَا ذَکَرَہَا۔)) (مسند أحمد: ۱۱۹۹۵)

سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جو آدمی نماز کو بھول گیا یا اس سے سو گیا، اس کا کفارہ یہ ہے کہ جب اس کو یاد آئے وہ اس کو ادا کرے۔

۔ (۱۲۲۳)۔وَعَنْہُ فِیْ أُخْرٰی عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((اِذَا رَقَدَ أَحَدُکُمْ عَنِ الصَّلَاۃِ أَوْ غَفَلَ عَنْہَا فَلْیُصَلِّہَا اِذَا ذَکَرَہَا، فَاِنَّ اللّٰہَ عَزَّوَجَلَّ یَقُوْلُ: {أَقِمِ الصَّلَاۃَ لِذِکْرِیْ}۔)) (مسند أحمد: ۱۲۹۴۰)

سیدنا انس ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ نے فرمایا: جب کوئی آدمی نماز سے سو جائے یا اس سے غافل ہو جائے تو جب اس کو یاد آئے، وہ اس کو ادا کرے، کیونکہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: اور میری یاد کے لیے نماز قائم کر۔ (سورۂ طٰہٰ:۱۴)