۔ (۱۷۱۶) عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((إِذَا سَجَدَ أَحَدُ کُمْ فَلاَ یَبْرُکْ کَمَا یَبْرُکُ الْجَمَلُ، وَلْیَضَعْیَدَیْہِ ثُمَّ رَکْبَتَیْہِ۔)) (مسند احمد: ۸۹۴۲)
سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی سجدہ کرے تو وہ اونٹ کے بیٹھنے کی طرح نہ بیٹھے، بلکہ پہلے اپنے ہاتھوں کو رکھے اور پھر گھٹنوں کو۔
Takhreej
(۱۷۱۶) تخریج: اسنادہ قوی۔ أخرجہ ابوداود: ۸۴۰، والنسائی: ۲/ ۲۰۷، والترمذی: ۲۶۹ والطحاوی فی شرح مشکل الآثار : ۱۸۲، وفی شرح معانی الآثار : ۱/ ۲۵۴، والبیھقی: ۲/۹۹ (انظر: ۸۹۵۵)
Explanation
فوائد:… شرح میں سنن کی وائل بن حجرکی سند کو حسن لغیرہ کہا، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فعل پہلے گھٹنے رکھنا ہے۔
ترمذی نے کہا یہ روایت شریک کے واسطہ سے مروی ہے۔ البانی رحمتہ اللہ علیہ نے کہا: شریک حافظہ کے لحاظ سے یہ ضعیف ہے۔ دارقطنی نے کہا: شریک اس کے ساتھ منفرد ہے اور شریک کی متفرد روایت قوی نہیں ہوتی۔
1716
Sahih