طوافِ قدوم اور اس میں رمل اور اضطباع کا بیان
۔ (۴۳۳۴) عَنْ یَعْلَی بْنِ أُمَیَّہَ رضی اللہ عنہ قَالَ: إِنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَمَّا قَدِمَ طَافَ بِالْبَیْتِ وَھُوَمُضْطَبِعٌ بِبُرْدٍ لَہُ حَضْرَمِیٍّ۔ (مسند احمد: ۱۸۱۲۰)
۔ سیدنایعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ مکرمہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرمی چادر سے اضطباع کیا ہوا تھا۔
4334
Sahih