قُتِلَ اَصۡحٰبُ الۡاُخۡدُوۡدِ ۙ﴿۴﴾
Cursed were the companions of the trench
۔ ( کہ ) خندقوں والے ہلاک کئے گئے ۔
النَّارِ ذَاتِ الۡوَقُوۡدِ ۙ﴿۵﴾
[Containing] the fire full of fuel,
وہ ایک آگ تھی ایندھن والی ۔
اِذۡ ہُمۡ عَلَیۡہَا قُعُوۡدٌ ۙ﴿۶﴾
When they were sitting near it
جبکہ وہ لوگ اس کے آس پاس بیٹھے تھے ۔
وَّ ہُمۡ عَلٰی مَا یَفۡعَلُوۡنَ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ شُہُوۡدٌ ؕ﴿۷﴾
And they, to what they were doing against the believers, were witnesses.
اور مسلمانوں کے ساتھ جو کر رہے تھے اس کو اپنے سامنے دیکھ رہے تھے ۔
وَ مَا نَقَمُوۡا مِنۡہُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ یُّؤۡمِنُوۡا بِاللّٰہِ الۡعَزِیۡزِ الۡحَمِیۡدِ ۙ﴿۸﴾
And they resented them not except because they believed in Allah , the Exalted in Might, the Praiseworthy,
یہ لوگ ان مسلمانوں ( کے کسی اور گناہ کا ) بدلہ نہیں لے رہے تھے ، سوائے اس کے کہ وہ اللہ غالب لائق حمد کی ذات پر ایمان لائے تھے ۔
الَّذِیۡ لَہٗ مُلۡکُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ شَہِیۡدٌ ؕ﴿۹﴾
To whom belongs the dominion of the heavens and the earth. And Allah , over all things, is Witness.
جس کے لئے آسمان و زمین کا ملک ہے ۔ اور اللہ تعالٰی کے سامنے ہے ہر چیز ۔
Indeed, those who have tortured the believing men and believing women and then have not repented will have the punishment of Hell, and they will have the punishment of the Burning Fire.
بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ ( بھی ) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے ۔