O my people, enter the Holy Land which Allah has assigned to you and do not turn back [from fighting in Allah 's cause] and [thus] become losers."
اے میری قوم والو! اس مقدس زمین میں داخل ہو جاؤ جو اللہ تعالٰی نے تمہارے نام لکھ دی ہے اور اپنی پشت کے بل روگردانی نہ کرو کہ پھر نقصان میں جا پڑو ۔
They said, "O Moses, indeed within it is a people of tyrannical strength, and indeed, we will never enter it until they leave it; but if they leave it, then we will enter."
انہوں نے جواب دیا کہ اے موسیٰ وہاں تو زور آور سرکش لوگ ہیں اور جب تک وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ہم تو ہرگز وہاں نہ جائیں گے ہاں اگر وہ وہاں سے نکل جائیں پھر تو ہم ( بخوشی ) چلے جائیں گے ۔
Said two men from those who feared [to disobey] upon whom Allah had bestowed favor, "Enter upon them through the gate, for when you have entered it, you will be predominant. And upon Allah rely, if you should be believers."
دو شخصوں نے جو خدا ترس لوگوں میں سے تھے ، جن پر اللہ تعالٰی کا فضل تھا کہا کہ تم ان کے پاس دروازے میں تو پہنچ جاؤ ۔ دروازے میں قدم رکھتے ہی یقیناً تم غالب آجاؤ گے ، اور تم اگر مومن ہو تو تمہیں اللہ تعالٰی ہی پر بھروسہ رکھنا چاہیے
They said, "O Moses, indeed we will not enter it, ever, as long as they are within it; so go, you and your Lord, and fight. Indeed, we are remaining right here."
قوم نے جواب دیا کہ اے موسٰی! جب تک وہ وہاں ہیں تب تک ہم ہرگز وہاں نہ جائیں گے ، اس لئے تم اور تمہارا پروردگار جا کر دونوں ہی لڑبھڑ لو ، ہم یہیں بیٹھے ہوئے ہیں
[Moses] said, "My Lord, indeed I do not possess except myself and my brother, so part us from the defiantly disobedient people."
موسٰی ( علیہ السلام ) کہنے لگے الٰہی مجھے تو بجز اپنے اور میرے بھائی کے کسی اور پر کوئی اختیار نہیں ، پس تو ہم میں اور ان نافرمانوں میں جدائی کر دے
[ Allah ] said, "Then indeed, it is forbidden to them for forty years [in which] they will wander throughout the land. So do not grieve over the defiantly disobedient people."
ارشاد ہوا کہ اب زمین ان پر چالیس سال تک حرام کر دی گئی ہے ، یہ خانہ بدوش ادھر ادھر سرگرداں پھرتے رہیں گے اس لئے تم ان فاسقوں کے بارے میں غمگین نہ ہونا ۔