فَطَافَ عَلَیۡہَا طَآئِفٌ مِّنۡ رَّبِّکَ وَ ہُمۡ نَآئِمُوۡنَ ﴿۱۹﴾
So there came upon the garden an affliction from your Lord while they were asleep.
پس اس پر تیرے رب کی جانب سے ایک بلا چاروں طرف گھوم گئی اور یہ سو ہی رہے تھے ۔
فَاَصۡبَحَتۡ کَالصَّرِیۡمِ ﴿ۙ۲۰﴾
And it became as though reaped.
پس وہ باغ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی ۔
فَتَنَادَوۡا مُصۡبِحِیۡنَ ﴿ۙ۲۱﴾
And they called one another at morning,
اب صبح ہوتے ہی انہوں نے ایک دوسرے کو آوازیں دیں ۔
اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰی حَرۡثِکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰرِمِیۡنَ ﴿۲۲﴾
[Saying], "Go early to your crop if you would cut the fruit."
کہ اگر تمہیں پھل اتارنے ہیں تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی سویرے چل پڑو ۔
فَانۡطَلَقُوۡا وَ ہُمۡ یَتَخَافَتُوۡنَ ﴿ۙ۲۳﴾
So they set out, while lowering their voices,
پھر سب یہ چپکے چپکے یہ باتیں کرتے ہوئے چلے ۔
اَنۡ لَّا یَدۡخُلَنَّہَا الۡیَوۡمَ عَلَیۡکُمۡ مِّسۡکِیۡنٌ ﴿ۙ۲۴﴾
[Saying], "There will surely not enter it today upon you [any] poor person."
کہ آج کے دن کوئی مسکین تمہارے پاس نہ آنے پائے ۔
وَّ غَدَوۡا عَلٰی حَرۡدٍ قٰدِرِیۡنَ ﴿۲۵﴾
And they went early in determination, [assuming themselves] able.
اور لپکے ہوئے صبح صبح گئے ( سمجھ رہے تھے ) کہ ہم قابو پا گئے ۔
فَلَمَّا رَاَوۡہَا قَالُوۡۤا اِنَّا لَضَآلُّوۡنَ ﴿ۙ۲۶﴾
But when they saw it, they said, "Indeed, we are lost;
جب انہوں نے باغ دیکھا تو کہنے لگے یقیناً ہم راستہ بھول گئے ۔
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ ﴿۲۷﴾
Rather, we have been deprived."
نہیں نہیں بلکہ ہماری قسمت پھوٹ گئی ۔
قَالَ اَوۡسَطُہُمۡ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّکُمۡ لَوۡ لَا تُسَبِّحُوۡنَ ﴿۲۸﴾
The most moderate of them said, "Did I not say to you, 'Why do you not exalt [ Allah ]?' "
ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟
قَالُوۡا سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنَّا کُنَّا ظٰلِمِیۡنَ ﴿۲۹﴾
They said, "Exalted is our Lord! Indeed, we were wrongdoers."
تو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ظالم تھے ۔
فَاَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ یَّتَلَاوَمُوۡنَ ﴿۳۰﴾
Then they approached one another, blaming each other.
پھر ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں ملامت کرنے لگے ۔
قَالُوۡا یٰوَیۡلَنَاۤ اِنَّا کُنَّا طٰغِیۡنَ ﴿۳۱﴾
They said, "O woe to us; indeed we were transgressors.
کہنے لگے ہائے افسوس! یقیناً ہم سرکش تھے ۔
عَسٰی رَبُّنَاۤ اَنۡ یُّبۡدِلَنَا خَیۡرًا مِّنۡہَاۤ اِنَّاۤ اِلٰی رَبِّنَا رٰغِبُوۡنَ ﴿۳۲﴾
Perhaps our Lord will substitute for us [one] better than it. Indeed, we are toward our Lord desirous."
کیا عجب ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے ہم تو اب اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں ۔