اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ ہَلُوۡعًا ﴿ۙ۱۹﴾
Indeed, mankind was created anxious:
بیشک انسان بڑے کچے دل والا بنایا گیا ہے ۔
اِذَا مَسَّہُ الشَّرُّ جَزُوۡعًا ﴿ۙ۲۰﴾
When evil touches him, impatient,
جب اسے مصیبت پہنچتی ہے تو ہڑ بڑا اٹھتا ہے ۔
وَّ اِذَا مَسَّہُ الۡخَیۡرُ مَنُوۡعًا ﴿ۙ۲۱﴾
And when good touches him, withholding [of it],
اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے ۔
الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَاتِہِمۡ دَآئِمُوۡنَ ﴿۪ۙ۲۳﴾
Those who are constant in their prayer
جو اپنی نمازوں پر ہمیشگی کرنے والے ہیں ۔
وَ الَّذِیۡنَ فِیۡۤ اَمۡوَالِہِمۡ حَقٌّ مَّعۡلُوۡمٌ ﴿۪ۙ۲۴﴾
And those within whose wealth is a known right
اور جن کے مالوں میں مقررہ حصہ ہے ۔
لِّلسَّآئِلِ وَ الۡمَحۡرُوۡمِ ﴿۪ۙ۲۵﴾
For the petitioner and the deprived -
مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی ۔
وَ الَّذِیۡنَ یُصَدِّقُوۡنَ بِیَوۡمِ الدِّیۡنِ ﴿۪ۙ۲۶﴾
And those who believe in the Day of Recompense
اور جو انصاف کے دن پر یقین رکھتے ہیں ۔
وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّہِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَ ﴿ۚ۲۷﴾
And those who are fearful of the punishment of their Lord -
اور جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرتے رہتے ہیں ۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّہِمۡ غَیۡرُ مَاۡمُوۡنٍ ﴿۲۸﴾
Indeed, the punishment of their Lord is not that from which one is safe -
بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں ۔
وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ لِفُرُوۡجِہِمۡ حٰفِظُوۡنَ ﴿ۙ۲۹﴾
And those who guard their private parts
اور جو لوگ اپنی شرمگاہوں کی ( حرام سے ) حفاظت کرتے ہیں ۔
اِلَّا عَلٰۤی اَزۡوَاجِہِمۡ اَوۡ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُہُمۡ فَاِنَّہُمۡ غَیۡرُ مَلُوۡمِیۡنَ ﴿ۚ۳۰﴾
Except from their wives or those their right hands possess, for indeed, they are not to be blamed -
ہاں ان کی بیویاں اور لونڈیوں کے بارے میں جن کے وہ مالک ہیں انہیں کوئی ملامت نہیں ۔
فَمَنِ ابۡتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡعٰدُوۡنَ ﴿ۚ۳۱﴾
But whoever seeks beyond that, then they are the transgressors -
اب جو کوئی اس کے علاوہ ( راہ ) ڈھونڈے گا تو ایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہونگے ۔
وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ لِاَمٰنٰتِہِمۡ وَ عَہۡدِہِمۡ رٰعُوۡنَ ﴿۪ۙ۳۲﴾
And those who are to their trusts and promises attentive
اور جو اپنی امانتوں کا اور اپنے قول و قرار کا پاس رکھتے ہیں ۔
وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ بِشَہٰدٰتِہِمۡ قَآئِمُوۡنَ ﴿۪ۙ۳۳﴾
And those who are in their testimonies upright
اور جو اپنی گواہیوں پر سیدھے اور قائم رہتے ہیں ۔
وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَاتِہِمۡ یُحَافِظُوۡنَ ﴿ؕ۳۴﴾
And those who [carefully] maintain their prayer:
اورجو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔
اُولٰٓئِکَ فِیۡ جَنّٰتٍ مُّکۡرَمُوۡنَ ﴿ؕ٪۳۵﴾ 7
They will be in gardens, honored.
یہی لوگ جنتوں میں عزت والے ہونگے ۔