قَدۡ اَفۡلَحَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ۙ﴿۱﴾
Certainly will the believers have succeeded:
یقیناً ایمان والوں نے فلاح حاصل کر لی ۔
الَّذِیۡنَ ہُمۡ فِیۡ صَلَاتِہِمۡ خٰشِعُوۡنَ ۙ﴿۲﴾
They who are during their prayer humbly submissive
جو اپنی نماز میں خشوع کرتے ہیں ۔
وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَنِ اللَّغۡوِ مُعۡرِضُوۡنَ ﴿ۙ۳﴾
And they who turn away from ill speech
جو لغویات سے منہ موڑ لیتے ہیں ۔
وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ لِلزَّکٰوۃِ فٰعِلُوۡنَ ۙ﴿۴﴾
And they who are observant of zakah
جو زکوۃ ادا کرنے والے ہیں ۔
وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ لِفُرُوۡجِہِمۡ حٰفِظُوۡنَ ۙ﴿۵﴾
And they who guard their private parts
جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔
اِلَّا عَلٰۤی اَزۡوَاجِہِمۡ اَوۡ مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُہُمۡ فَاِنَّہُمۡ غَیۡرُ مَلُوۡمِیۡنَ ۚ﴿۶﴾
Except from their wives or those their right hands possess, for indeed, they will not be blamed -
بجز اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے یقیناً یہ ملامتیوں میں سے نہیں ہیں ۔
فَمَنِ ابۡتَغٰی وَرَآءَ ذٰلِکَ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡعٰدُوۡنَ ۚ﴿۷﴾
But whoever seeks beyond that, then those are the transgressors -
جو اس کے سوا کچھ اور چاہیں وہی حد سے تجاوز کر جانے والے ہیں ۔
وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ لِاَمٰنٰتِہِمۡ وَ عَہۡدِہِمۡ رٰعُوۡنَ ۙ﴿۸﴾
And they who are to their trusts and their promises attentive
جو اپنی امانتوں اور وعدے کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔
وَ الَّذِیۡنَ ہُمۡ عَلٰی صَلَوٰتِہِمۡ یُحَافِظُوۡنَ ۘ﴿۹﴾
And they who carefully maintain their prayers -
جو اپنی نمازوں کی نگہبانی کرتے ہیں ۔
اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡوٰرِثُوۡنَ ﴿ۙ۱۰﴾
Those are the inheritors
یہی وارث ہیں ۔
الَّذِیۡنَ یَرِثُوۡنَ الۡفِرۡدَوۡسَ ؕ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۱۱﴾
Who will inherit al-Firdaus. They will abide therein eternally.
جو فردوس کے وارث ہونگے جہاں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔