بنو ثقیف اور دوس کے بارے میں وارد احادیث کا بیان - بنو ثقیف اور دوس کے بارے میں وارد احادیث کا بیان - کتاب الفضائل - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation
Chapter 20 of کتاب الفضائل in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب سیدنا طفیل رضی اللہ عنہ اور ان کے ساتھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آئے تو طفیل رضی اللہ عنہ نے کہا: بے شک بنو دوس نے سرکشی کی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! بنودوس کو ہدایت دے اور ان کومیرے پاس لے آ۔
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بدو نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک اونٹنی بطور ہدیہ پیش کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے بدلے میں چھ اونٹنیاں عنایت فرمائیں، وہ تب بھی ناراض ہی رہا، جب یہ خبر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور پھر فرمایا: فلاں آدمی نے مجھے ایک اونٹنی بطور ہدیہ پیش کی تھی، حالانکہ وہ میری ہی اونٹنی تھی، میں اسے اسی طرح پہچانتا ہوں، جیسے میں اپنے اہل خانہ کو پہنچانتا ہوں، وہ زغابہ کے1 د ن لڑائی میں میرے ہاتھو ں سے نکل گئی تھی، تاہم میں نے اسے بدلے میں چھ اونٹنیاں دے دیں تھیں، مگر وہ پھر بھی ناراض رہا، اب میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں قریشی، انصاری، ثقفی یا دوسی کے علاوہ کسی سے کوئی ہدیہ قبول نہ کروں۔