سجدے کی حالتیں اور اس کے لیے جھکنے کی کیفیت کا بیان
۔ (۱۷۱۷) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ رَفَعَہُ قَالَ: إِنَّ الْیَدَیْنِیَسْجُدَانَ کَمَا یَسْجُدُ الْوَجْہُ فَإِذَا
وَضَعَ أَحَدُ کُمْ وَجْہَہُ فَلْیَضَعْیَدَیْہِ وَإِذَا رَفَعَہُ فَلْیَرْ فَعْھُمَا۔ (مسند احمد: ۴۵۰۱)
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ ہاتھ بھی چہرے کی طرح سجدہ کرتے ہیں، لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص سجدہ کے لیے اپنا چہرہ رکھے تو اپنے ہاتھ بھی رکھ دے اور جب اسے اٹھائے تو ان کو بھی اٹھا لے۔
Takhreej
(۱۷۱۷) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط الشیخین۔ أخرجہ ابوداود: ۸۹۲، والنسائی: ۲/ ۲۰۷ (انظر: ۴۵۰۱)
1717
Sahih