اِنَّ الۡمُتَّقِیۡنَ فِیۡ جَنّٰتٍ وَّ نَعِیۡمٍ ﴿ۙ۱۷﴾
Indeed, the righteous will be in gardens and pleasure,
یقیناً پرہیزگار لوگ جنتوں میں اور نعمتوں میں ہیں ۔
فٰکِہِیۡنَ بِمَاۤ اٰتٰہُمۡ رَبُّہُمۡ ۚ وَ وَقٰہُمۡ رَبُّہُمۡ عَذَابَ الۡجَحِیۡمِ ﴿۱۸﴾
Enjoying what their Lord has given them, and their Lord protected them from the punishment of Hellfire.
جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں اور ان کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے ۔
کُلُوۡا وَ اشۡرَبُوۡا ہَنِیۡٓئًۢا بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿ۙ۱۹﴾
[They will be told], "Eat and drink in satisfaction for what you used to do."
تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے ۔
مُتَّکِئِیۡنَ عَلٰی سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَۃٍ ۚ وَ زَوَّجۡنٰہُمۡ بِحُوۡرٍ عِیۡنٍ ﴿۲۰﴾
They will be reclining on thrones lined up, and We will marry them to fair women with large, [beautiful] eyes.
برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی ( حوروں ) سے کرا دیئے ہیں ۔
And those who believed and whose descendants followed them in faith - We will join with them their descendants, and We will not deprive them of anything of their deeds. Every person, for what he earned, is retained.
اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے ۔
وَ اَمۡدَدۡنٰہُمۡ بِفَاکِہَۃٍ وَّ لَحۡمٍ مِّمَّا یَشۡتَہُوۡنَ ﴿۲۲﴾
And We will provide them with fruit and meat from whatever they desire.
ہم ان کے لئے میوے اور مرغوب گوشت کی ریل پیل کر دیں گے ۔
یَتَنَازَعُوۡنَ فِیۡہَا کَاۡسًا لَّا لَغۡوٌ فِیۡہَا وَ لَا تَاۡثِیۡمٌ ﴿۲۳﴾
They will exchange with one another a cup [of wine] wherein [results] no ill speech or commission of sin.
۔ ( خوش طبعی کے ساتھ ) ایک دوسرے سے جام ( شراب ) کی چھینا جھپٹی کریں گے جس شراب کے سرور میں تو بیہودہ گوئی ہوگی نہ گناہ ۔
وَ یَطُوۡفُ عَلَیۡہِمۡ غِلۡمَانٌ لَّہُمۡ کَاَنَّہُمۡ لُؤۡلُؤٌ مَّکۡنُوۡنٌ ﴿۲۴﴾
There will circulate among them [servant] boys [especially] for them, as if they were pearls well-protected.
اور ان کے ارد گرد ان کے نو عمر غلام پھر رہے ہونگے ، گویا کہ وہ موتی تھے جو ڈھکے رکھے تھے ۔
وَ اَقۡبَلَ بَعۡضُہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ یَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۲۵﴾
And they will approach one another, inquiring of each other.
اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے ۔
قَالُوۡۤا اِنَّا کُنَّا قَبۡلُ فِیۡۤ اَہۡلِنَا مُشۡفِقِیۡنَ ﴿۲۶﴾
They will say, "Indeed, we were previously among our people fearful [of displeasing Allah ].
کہیں گے کہ اس سے پہلے ہم اپنے گھر والوں کے درمیان بہت ڈرا کرتے تھے ۔
فَمَنَّ اللّٰہُ عَلَیۡنَا وَ وَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوۡمِ ﴿۲۷﴾
So Allah conferred favor upon us and protected us from the punishment of the Scorching Fire.
پس اللہ تعالٰی نے ہم پر بڑا احسان کیا اور ہمیں تیز و تند گرم ہواؤں کے عذاب سے بچا لیا ۔
اِنَّا کُنَّا مِنۡ قَبۡلُ نَدۡعُوۡہُ ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الۡبَرُّ الرَّحِیۡمُ ﴿۲۸﴾٪ 3
Indeed, we used to supplicate Him before. Indeed, it is He who is the Beneficent, the Merciful."
ہم اس سے پہلے ہی اس کی عبادت کیا کرتے تھے بیشک وہ محسن اور مہربان ہے ۔