TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

منگیتر کو دیکھنے کے جواز کا بیان - منگیتر کو دیکھنے کے جواز کا بیان - نکاح کے مسائل - Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Chapter 8 of نکاح کے مسائل in Musnad Ahmad. Each Hadith below carries its Arabic text, its Urdu and English translation, its number and its grading.

Chapter 8 of 17 · 6 Hadith
۔ (۶۸۷۱)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا خَطَبَ اَحَدُکُمُ الْمَرْأَۃَ فَاِنِ اسْتَطَاعَ اَنْ یَنْظُرَ مِنْہَا مَا یَدْعُوْہُ اِلٰی نِکَاحِہَا فَلْیَفْعَلْ۔)) قَالَ: فَخَطَبْتُ جَارِیَۃً مِنْ بَنِیْ سَلِمَۃَ، فَکُنْتُ اَخْتَبِیْئُ لَھَا تَحْتَ الْکَرَبِ حَتّٰی رَاَیْتُ مِنْہَا بَعْضَ مَا دَعَانِیْ اِلٰی نِکَاحِہَا فَتَزَوَّجْتُہَا۔ (مسند احمد: ۱۴۶۴۰)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی عورت کو منگنی کا پیغام دے تو اگر اس کو طاقت ہو تو وہ اس سے اس چیز کو دیکھ لے، جس کی وجہ سے وہ شادی کر رہا ہے۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے بنو سلمہ کی ایک لڑکی کو منگنی کا پیغام بھیجا تھا اور میں اسے دیکھنے کے لئے کھجور کے پتوں کے پیچھے چھپا رہتا تھا، یہاں تک کہ میں نے اس کی وہ چیز دیکھ لی، جو اس کے ساتھ نکاح کا سبب بنی تھی، پھر میں نے اس سے شادی کر لی تھی۔
Takhreej
(۶۸۷۱) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ ابوداود: ۲۰۸۲ (انظر: ۱۴۵۸۶)
6871
Sahih
۔ (۶۸۷۲)۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ اَبِیْ حَثْمَۃَ قَالَ: رَاَیْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَۃَیُطَارِدُ امْرَأَۃً بِبَصَرِہِ (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: یُرِیْدُ اَنْ یَنْظُرَ اِلَیْہَا) فَقُلْتُ: تَنْظُرُ اِلَیْہَا وَاَنْتَ مِنْ اَصْحَابِ مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ فَقَالَ: اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِذَا أَلْقَی اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فِیْ قَلْبِ امْرِیئٍ خِطْبَۃً لِاِمْرَأَۃٍ فَـلَا بَأْسَ اَنْ یَنْظُرَ اِلَیْہَا۔)) (مسند احمد: ۱۶۱۲۴)
۔ سیدنا سہل بن ابی حثمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے محمد بن مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا ، وہ بصرہ میں ایک خاتون کو دیکھنے کے لیے اس کے تعاقب میں رہتے تھے، پس میں نے ان سے کہا: تم اس خاتون کو دیکھتے ہو، جبکہ تم محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ میں سے ہو، انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جب اللہ تعالی کسی کے دل میں کسی عورت کو منگنی کا پیغام بھیجنے کا خیال ڈال دے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ اس کو دیکھ لے۔
Takhreej
(۶۸۷۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ حال محمد بن سلیمان، وحجاج بن ارطاۃ مدلس، وقد عنعنہ، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۸۶۴(انظر: ۱۶۰۲۸)
6872
Zaeef
۔ (۶۸۷۳)۔ (وعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: رَاَیْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَۃَیُطَارِدُ بُثَیْنَۃَ ابْنَۃَ الضَّحَّاکِ اُخْتَ اَبِیْ جَبِیْرَۃَ الضَّحَّاکِ وَھِیَ عَلٰی إِجَّارٍ لَھُمْ، فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۱۸۱۳۹)
۔ (دوسری سند) وہ کہتے ہیں: میں نے محمد بن مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا کہ وہ ابو جبیرہ کی بہن بثینہ بنت ضحاک کو دیکھنے کی کوشش کر رہے تھے، جبکہ وہ ان کی اس چھت پر تھی، جس پر کوئی آڑ نہیں تھی، … الحدیث۔
Takhreej
(۶۸۷۳) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
6873
Zaeef
۔ (۶۸۷۴)۔ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْمُزَنِیِّ عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ قَالَ: اَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَذَکَرْتُ لَہُ امْرَأَۃً اَخْطُبُہَا، فَقَالَ: ((اذْھَبْ فَانْظُرْ اِلَیْہَا فَاِنَّہُ أَجْدَرُ اَنْ یُؤْدَمَ بَیْنَکُمَا۔))، قَالَ: فَأَتَیْتُ امْرَأَۃً مِنَ الْاَنْصَارِ فَخَطَبْتُہَا اِلٰی أَبْوَیْہَا وَاَخْبَرْتُہُمَا بِقَوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَکَاَنَّہُمَا کَرِھَا ذٰلِکَ، قَالَ: فَسَمِعَتْ ذَالِکَ الْمَرْأَۃُ وَھِیَ فِیْ خِدْرِھَا، فَقَالَتْ: إِنْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَرَکَ أَنْ تَنْظُرَ فَانْظُرْ وَاِلَّا فَاِنِّیْ أَنْشُدُکَ، کَاَنَّہَا اَعْظَمَتْ ذَالِکَ عَلَیْہِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ اِلَیْہَا فَتَزَوَّجْتُہَا فَذُکِرَ مِنْ مُوَافَقَتِہَا۔(مسند احمد: ۱۸۳۱۷)
۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ایک عورت کا ذکر کیا کہ میں اس کو منگنی کا پیغام بھیجنا چاہتا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جائو، پہلے اسے دیکھ کر آئو،پس زیادہ لائق ہو گا کہ یہ چیز تمہارے درمیان محبت اور اتفاق کا باعث ہو۔ میں اس انصاری خاتون کے پاس گیا اور اس کے والدین کو منگنی کا پیغام دیا اور انہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا فرمان بھی سنا دیا۔ ایسے لگا کہ وہ اس چیز کو پسند نہیں کر رہے کہ میں اس کو دیکھو، لیکن اس عورت نے پسِ پردہ آواز سن لی اور اس نے کہا: اگر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تجھے دیکھنے کا حکم دیا ہے تو دیکھ لے، وگرنہ میں تجھے قسم دیتی ہوں، گویا کہ اس نے اس چیز کو بہت بڑا سمجھا، پس میں نے اس کو دیکھا اور اس سے شادی کر لی، پس اس میاں بیوی کی موافقت کی باتیں کی گئیں۔
Takhreej
(۶۸۷۴) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ الترمذی: ۱۰۸۷، وابن ماجہ: ۱۸۶۵(انظر: ۱۸۱۳۷)
6874
Sahih
۔ (۶۸۷۵)۔ عَنْ اَبِی حُمَیْدِ نِ السَّاعِدِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا خَطَبَ أَحَدُکُمُ امْرَأَۃً فلَاَ جُنَاحَ عَلَیْہِ اَنْ یَنْظُرَ اِلَیْہَا اِذَا کَانَ اِنَّمَا یَنْظُرُ اِلَیْہَا لِخِطْبَتِہِ وَاِنْ کَانَتْ لَا تَعْلَمُ۔)) (مسند احمد: ۲۴۰۰۰)
۔ سیدنا ابو حمید ساعدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی کسی عورت کو منگنی کا پیغام بھیجے تو اس کو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ وہ صرف منگنی کی وجہ سے دیکھ رہا ہو، اگرچہ اس عورت کو اس کا علم نہ ہو۔
Takhreej
(۶۸۷۵) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الطحاوی فی ’’شرح معانی الآثار‘‘: ۳/ ۱۴، والطبرانی فی ’’الاوسط‘‘: ۹۱۵ (انظر: ۲۳۶۰۴)
6875
Sahih
۔ (۶۸۷۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: خَطَبَ رَجُلٌ امْرَأَۃً، فَقَالَ یَعْنِی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((انْظُرْ اِلَیْہَا فَإِنَّ فِیْ أَعْیُنِ الْأَنْصَارِ شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۷۹۶۶)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ایک عورت کو منگنی کا پیغام بھیجا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: تو اس عورت دیکھ لے، کیونکہ عموماً انصار کی آنکھوں میں کوئی نقص ہوتا ہے۔
Takhreej
(۶۸۷۶) تخریج:أخرجہ مسلم: ۱۴۲۴(انظر: ۷۹۷۹)
Explanation
فوائد:… نقص سے مراد کوئی ایسا عیب ہے، جس کی وجہ سے انسان طبعی طور پر متنفر ہو سکتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ مرد ایسی خاتون کو دیکھ لے، تاکہ اس کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کا موقع مل سکے۔ نکاح ایک اہم ضرورت ہے، نیز ساری زندگی کا ساتھ ہے، اس لیے کسی ممکنہ بدمزگی سے بچنے کے لیے مناسب ہے کہ پہلے اسے دیکھ لیا جائے، اس مقصد کے لیے کوئی حیلہ بہانہ استعمال کیا جا سکتا ہے، یا پھر گھریلوں عورتوں کے ذریعے دیکھنے دکھانے اور دیگر ضروری معلومات حاصل کرکے اندازہ کر لیا جائے۔ میاں بیوی کے مابین اچھے تعلقات، بہترین معاشرے اور خاندان کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، جہاں شریعت نے مردوں کے لیے غیر محرم عورتوں کو دیکھنا حرام قرار دیا ہے، وہاں کسی بڑے مقصد کے حصول کے لیے جواز کی گنجائش بھی پیدا کر دی ہے، اس سلسلے میں دونوں اطراف سے والدین کو دور رسی اور دور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے لڑکی اور لڑکے کی ملاقات اور ان کی رضامندی کا خیال رکھنا چاہیے۔ پاکستان کے حالات کے مطابق لڑکے کا لڑکی کو پسند نہ کرنابچی کے لیے کسی قیامت صغری سے کم نہیں ہوتا، ایسے حالات میں منگیتر کو بچی دیکھنے کا موقع دیا جائے، اگرچہ بچی کے والدین اور بھائی وغیرہ باخبر نہ ہوں، تاکہ کسی کی حوصلہ شکنی کیے بغیر شریعت کی رخصت پر عمل ہو جائے، جیسا کہ سیدنا جابر b نے ایک لڑکی کو نکاح کا پیغام بھیجا اور چھپ کر اس کو دیکھ لیا۔ اس سلسلے میں بچی کی سہیلیاں اور دور کی رشتہ دار عورتیں اچھا کردار ادا کر سکتی ہیں، بشرطیکہ وہ خیرخواہ اور راز دار ہوں، اگر متعلقہ بچی کو بھی آگاہ نہ کیا جائے تو بہتر ہو گا تاکہ پسند نہ آنے کی صورت میں اس کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔
6876
Sahih

Chapters

17
01
نکاح کی ترغیب دلانے اور قدرت رکھنے کے باوجود اس کو چھوڑنے کی کراہت کا بیان
8 Hadith
02
خصی ہونے اور دنیا سے علیحدگی اختیار کرنے سے ممانعت کا بیان
8 Hadith
03
اس عورت کے اوصاف کا بیان، جس سے نکاح کرنا مستحب ہے
10 Hadith
04
دو شیزائوں سے نکاح کرنے کی کوشش کی جائے
3 Hadith
05
دین اور پسندیدہ اخلاق والی خاتون سے شادی کرنے کی رغبت کا بیان، اگرچہ وہ فقیریا بدصورت ہو
4 Hadith
06
بچوں کی پرورش کی خاطر دوسرا نکاح نہ کرنے والی خاتون کی فضیلت اور قریشی عورتوں کی فضیلت کا بیان
4 Hadith
07
منگنی پہ منگنی کا پیغام دینے سے ممانعت اور عدت میں اشارے کنائے سے منگی کی بات کرنے کا بیان
6 Hadith
08
منگیتر کو دیکھنے کے جواز کا بیان
6 Hadith
09
ولی کے بغیر نکاح کے منعقد نہ ہونے اور غلام کا آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے کا بیان
6 Hadith
10
کنواری کو نکاح پر مجبور کرنے اور بیوہ سے مشورہ طلب کرنے کا بیان
10 Hadith
11
نکاح میںیتیم بچی کو مجبور نہ کرنے اور اس کی اجازت اور رضامندی سے اس کی شادی کرنے کا بیان
3 Hadith
12
عورتوں سے ان کی بیٹیوں کے بارے میں مشورہ کرنے کا بیان
2 Hadith
13
باپ کا اپنی بیوہیا بالغ کنواری بچی کا اس کی رضامندی کے بغیر شادی کر دینے کا بیان
4 Hadith
14
بیٹے کا اپنی ماں کا کسی سے نکاح کرنے کا بیان
1 Hadith
15
نکاح میں کفو (برابری) کے مسئلے کا بیان
5 Hadith
16
نکاح کے خطبہ کے مستحب ہونے کا بیان
7 Hadith
17
نکاح کی شرائط اور ممنوعہ شرطوں کا بیان
4 Hadith
No chapter matched that.