وَ لَقَدۡ نَادٰىنَا نُوۡحٌ فَلَنِعۡمَ الۡمُجِیۡبُوۡنَ ﴿۷۵﴾۫ ۖ
And Noah had certainly called Us, and [We are] the best of responders.
اور ہمیں نوح ( علیہ السلام ) نے پکارا تو ( دیکھ لو ) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں ۔
وَ نَجَّیۡنٰہُ وَ اَہۡلَہٗ مِنَ الۡکَرۡبِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۷۶﴾۫ ۖ
And We saved him and his family from the great affliction.
ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو اس زبردست مصیبت سے بچا لیا ۔
وَ جَعَلۡنَا ذُرِّیَّتَہٗ ہُمُ الۡبٰقِیۡنَ ﴿۷۷﴾۫ ۖ
And We made his descendants those remaining [on the earth]
اور اس کی اولاد کو ہم نے باقی رہنے والی بنا دی ۔
وَ تَرَکۡنَا عَلَیۡہِ فِی الۡاٰخِرِیۡنَ ﴿۷۸﴾۫ ۖ
And left for him [favorable mention] among later generations:
اور ہم نے اس کا ( ذکر خیر ) پچھلوں میں باقی رکھا ۔
سَلٰمٌ عَلٰی نُوۡحٍ فِی الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۷۹﴾
"Peace upon Noah among the worlds."
نوح ( علیہ السلام ) پر تمام جہانوں میں سلام ہو ۔
اِنَّا کَذٰلِکَ نَجۡزِی الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۸۰﴾
Indeed, We thus reward the doers of good.
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں ۔
اِنَّہٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۸۱﴾
Indeed, he was of Our believing servants.
وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھا ۔
ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِیۡنَ ﴿۸۲﴾
Then We drowned the disbelievers.
پھر ہم نے دوسروں کو ڈبو دیا ۔