اِنَّ لِلۡمُتَّقِیۡنَ عِنۡدَ رَبِّہِمۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۳۴﴾
Indeed, for the righteous with their Lord are the Gardens of Pleasure.
پرہیزگاروں کے لئے ان کے رب کے پاس نعمتوں والی جنتیں ہیں ۔
اَفَنَجۡعَلُ الۡمُسۡلِمِیۡنَ کَالۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿ؕ۳۵﴾
Then will We treat the Muslims like the criminals?
کیا ہم مسلمانوں کو مثل گناہ گاروں کے کر دیں گے ۔
مَا لَکُمۡ ٝ کَیۡفَ تَحۡکُمُوۡنَ ﴿ۚ۳۶﴾
What is [the matter] with you? How do you judge?
تمہیں کیا ہوگیا ، کیسے فیصلے کر رہے ہو؟
اَمۡ لَکُمۡ کِتٰبٌ فِیۡہِ تَدۡرُسُوۡنَ ﴿ۙ۳۷﴾
Or do you have a scripture in which you learn
کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو؟
اِنَّ لَکُمۡ فِیۡہِ لَمَا تَخَیَّرُوۡنَ ﴿ۚ۳۸﴾
That indeed for you is whatever you choose?
کہ اس میں تمہاری من مانی باتیں ہوں؟
سَلۡہُمۡ اَیُّہُمۡ بِذٰلِکَ زَعِیۡمٌ ﴿۴۰﴾ۚ ۛ
Ask them which of them, for that [claim], is responsible.
ان سے پوچھو تو کہ ان میں سے کون اس بات کا ذمہ دار ( اور دعویدار ) ہے؟
اَمۡ لَہُمۡ شُرَکَآءُ ۚ ۛ فَلۡیَاۡتُوۡا بِشُرَکَآئِہِمۡ اِنۡ کَانُوۡا صٰدِقِیۡنَ ﴿۴۱﴾
Or do they have partners? Then let them bring their partners, if they should be truthful.
کیا ان کے کوئی شریک ہیں؟ تو چاہیے کہ اپنے اپنے شریکوں کو لے آئیں اگر یہ سچے ہیں ۔