اِذۡہَبۡ اَنۡتَ وَ اَخُوۡکَ بِاٰیٰتِیۡ وَ لَا تَنِیَا فِیۡ ذِکۡرِیۡ ﴿ۚ۴۲﴾
Go, you and your brother, with My signs and do not slacken in My remembrance.
اب تو اپنے بھائی سمیت میری نشانیاں ہمراہ لئے ہوئے جا ، اور خبردار میرے ذکر میں سستی نہ کرنا ۔
اِذۡہَبَاۤ اِلٰی فِرۡعَوۡنَ اِنَّہٗ طَغٰی﴿ ۴۳﴾ۚ ۖ
Go, both of you, to Pharaoh. Indeed, he has transgressed.
تم دونوں فرعون کے پاس جاؤ اس نے بڑی سرکشی کی ہے ۔
فَقُوۡلَا لَہٗ قَوۡلًا لَّیِّنًا لَّعَلَّہٗ یَتَذَکَّرُ اَوۡ یَخۡشٰی ﴿۴۴﴾
And speak to him with gentle speech that perhaps he may be reminded or fear [ Allah ]."
اسے نرمی سے سمجھاؤ کہ شاید وہ سمجھ لے یا ڈر جائے ۔
قَالَا رَبَّنَاۤ اِنَّنَا نَخَافُ اَنۡ یَّفۡرُطَ عَلَیۡنَاۤ اَوۡ اَنۡ یَّطۡغٰی ﴿۴۵﴾
They said, "Our Lord, indeed we are afraid that he will hasten [punishment] against us or that he will transgress."
دونوں نے کہا اے ہمارے رب! ہمیں خوف ہے کہ کہیں فرعون ہم پر کوئی زیادتی نہ کرے یا اپنی سرکشی میں بڑھ نہ جائے ۔
قَالَ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیۡ مَعَکُمَاۤ اَسۡمَعُ وَ اَرٰی ﴿۴۶﴾
[ Allah ] said, "Fear not. Indeed, I am with you both; I hear and I see.
جواب ملا کہ تم مطلقاً خوف نہ کرو میں تمہارے ساتھ ہوں اور سنتا دیکھتا رہوں گا ۔
So go to him and say, 'Indeed, we are messengers of your Lord, so send with us the Children of Israel and do not torment them. We have come to you with a sign from your Lord. And peace will be upon he who follows the guidance.
تم اس کے پاس جا کر کہو کہ ہم تیرے پروردگار کے پیغمبر ہیں تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے ، ان کی سزائیں موقوف کر ۔ ہم تو تیرے پاس تیرے رب کی طرف سے نشانی لے کر آئے ہیں اور سلامتی اسی کے لئے ہے جو ہدایت کا پابند ہو جائے ۔
اِنَّا قَدۡ اُوۡحِیَ اِلَیۡنَاۤ اَنَّ الۡعَذَابَ عَلٰی مَنۡ کَذَّبَ وَ تَوَلّٰی ﴿۴۸﴾
Indeed, it has been revealed to us that the punishment will be upon whoever denies and turns away.' "
ہمارے طرف وحی کی گئی ہے کہ جو جھٹلائے اور روگردانی کرے اس کے لئے عذاب ہے ۔