TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

نکاح کے مسائل - نکاح کے مسائل - Book 118 of Musnad Ahmad with Urdu and English Translation

Book 118 of Musnad Ahmad, with 17 chapters and 91 Hadith. Read them below, or pick a chapter from the list to narrow it down.

91 Hadith · 17 Chapters
منگنی پہ منگنی کا پیغام دینے سے ممانعت اور عدت میں اشارے کنائے سے منگی کی بات کرنے کا بیان
۔ (۶۸۶۸)۔ عَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نَہٰی اَنْ یَخْطُبَ الرَّجُلُ عَلٰی خِطْبَۃِ اَخِیْہِ اَوْ یَبْتَاعَ عَلٰی بَیْعِہِ۔ (مسند احمد: ۲۰۳۷۶)
۔ سیدنا سمرہ بن جندب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے منع فرمایاکہ آدمی اپنے بھائی کی منگنی پر منگنی کا پیغام بھیجےیا اس کے سودے پر سودا کرے۔
Takhreej
(۶۸۶۸) تخریج: صحیح لغیرہ، أخرجہ الطیالسی: ۹۱۲، والبزار: ۱۴۲۰، والطبرانی فی ’’الکبیر‘‘: ۹۸۹۸ (انظر: ۲۰۱۱۵)
6868
Sahih
منگنی پہ منگنی کا پیغام دینے سے ممانعت اور عدت میں اشارے کنائے سے منگی کی بات کرنے کا بیان
۔ (۶۸۶۹)۔ عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ قَالَتْ: طَلَّقَنِیْ زَوْجِیْ ثَلَاثًا فَأَمَرَنِیْ رَُسوْلُ اللّٰـہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ أَعْتَدَّ فِیْ بَیْتِ ابْنِ اُمِّ مَکْتُوْمٍ۔ (مسند احمد: ۲۷۸۸۸)
۔ سیدنا فاطمہ بنت قیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: مجھے میرے خاوند نے تین طلاقیں دے دیں اورنبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں سیدنا ابن ام مکتوم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے گھر عدت گزاروں۔
Takhreej
(۶۸۶۹) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ الدارمی: ۲۲۷۵، والطبرانی: ۲۴/ ۹۳۵ (انظر: ۲۷۳۴۵)
Explanation
فوائد:… یہ فاطمہ cابو عمرو بن حفص کی زوجیت میں تھیں۔ دو طلاقیں وہ پہلے دے چکے تھے۔ پھر اس نے تیسری آخری طلاق بھی دے دی۔
6869
Sahih
منگنی پہ منگنی کا پیغام دینے سے ممانعت اور عدت میں اشارے کنائے سے منگی کی بات کرنے کا بیان
۔ (۶۸۷۰)۔ ) عَنْ سُفْیَانَ سَمِعَہُ مِنْ اَبِیْ بَکْرِ بْنِ اَبِی الْجَہْمِ، سَمِعْتُ فَاطِمَۃَ بِنْتَ قَیْسٍ قَالَتْ: قَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا اَحْلَلْتِ فَآذِنِیْنِیْ۔)) فَآذَنْتُہُ فَخَطَبَہَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ اَبِیْ سُفْیَانَ وَأَبُو الْجَہْمِ وَأُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((أَمَّا مُعَاوِیَۃُ فَرَجُلٌ تَرِبٌ لَامَالَ لَہُ، وَأَمَّا اَبُو الْجَہْمِ فَرَجُلٌ ضَرَّابٌ لِلنِّسَائِ وَلٰکِنْ اُسَامَۃَ۔))، قَالَ: فَقَالَتْ بَیَدِھَا ھٰکَذَا اُسَامَۃُ تَقُوْلُ لَمْ تُرِدْہُ، فَقَالَ لَھَا رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((طَاعَۃُ اللّٰہِ وَطَاعَۃُ رَسُوْلِہِ خَیْرٌ لَکِ۔)) فتَزَوَّجَتْہُ فَاغْتَبَطَتْہُ۔ (مسند احمد: ۲۷۸۶۷)
۔ سیدہ فاطمہ بنت قیس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: جب تو عدت سے فارغ ہو جائے تو مجھے بتانا۔ پس میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اطلاع دی اور بتلایا کہ سیدنا معاویہ بن ابی سفیان، سیدنا ابو جہم اور سیدنا اسامہ بن زید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے مجھے منگنی کے پیغامات بھیجے ہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: معاویہ تو فقیر آدمی ہے، اس کے پاس مال نہیں ہے اور ابو جہم عورتوں کو بہت مارنے والا آدمی ہے، البتہ اسامہ، وہ ٹھیک ہے۔ میں نے ہاتھ سے اشارہ کیا کہ اسامہ نہیں، میں اس کو نہیں چاہتی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت تیرےلیے بہتر ہے۔ پس میں نے اسامہ سے شادی کر لی اور مجھ پر رشک کیا گیا۔
Takhreej
(۶۸۷۰) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۸۰(انظر: ۲۷۳۲۴)
Explanation
فوائد:… آپ a کے الفاظ ’’جب تو عدت سے فارغ ہو جائے تو مجھے بتانا۔‘‘ یہ دراصل منگنی کی طرف اشارہ تھا، بعد میں پتہ چلا کہ آپ a چاہتے تھے کہ فاطمہ بنت قیس، اسامہ سے شادی کر لے۔ ارشادِ باری تعالی ہے: {وَلَا جُنَاحَ عَلَیْکُمْ فِیْمَا عَرَّضْتُمْ بِہٖمِنْخِطْبَۃِ النِّسَائِ اَوْ اَکْنَنْتُمْ فِیْ اَنْفُسِکُمْ} … ’’تم پر اس میں کوئی گناہ نہیں کہ تم اشارۃً کنایۃً ان عورتوں سے نکاح کی بابت کہو، یا اپنے دل میں پوشیدہ ارادہ کرو۔‘‘ (سورۂ بقرہ: ۲۳۵) یہ بیوہیا تین طلاق والی عورت کی بابت کہا جا رہا ہے کہ ان کی عدت کے دوران ان کو اشارے کنایے سے پیغام دیا جا سکتا ہے ، لیکنیہ منع ہے کہ عدت کے دوران ان سے خفیہ وعدہ لے لیا جائے یا عقدِ نکاح پختہ کر لیا جائے۔ اسی سے یہ بھی معلوم ہوا کہ جس عورت کو رجعی طلاق دی گئی ہو اسے عدت کے اندر پیغام نکاح نہیں دیا جاسکتا اور نہ کنایۃً اس سے بات ہو سکتی ہے۔ ہاں اس کا خاوند رجوع نہ کرے اور عدت گزر جائے تو اس کے ساتھ نکاح کے لیے کوشش کی جاسکتی ہے۔ (عبداللہ رفیق)
6870
Sahih
منگیتر کو دیکھنے کے جواز کا بیان
۔ (۶۸۷۱)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا خَطَبَ اَحَدُکُمُ الْمَرْأَۃَ فَاِنِ اسْتَطَاعَ اَنْ یَنْظُرَ مِنْہَا مَا یَدْعُوْہُ اِلٰی نِکَاحِہَا فَلْیَفْعَلْ۔)) قَالَ: فَخَطَبْتُ جَارِیَۃً مِنْ بَنِیْ سَلِمَۃَ، فَکُنْتُ اَخْتَبِیْئُ لَھَا تَحْتَ الْکَرَبِ حَتّٰی رَاَیْتُ مِنْہَا بَعْضَ مَا دَعَانِیْ اِلٰی نِکَاحِہَا فَتَزَوَّجْتُہَا۔ (مسند احمد: ۱۴۶۴۰)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی عورت کو منگنی کا پیغام دے تو اگر اس کو طاقت ہو تو وہ اس سے اس چیز کو دیکھ لے، جس کی وجہ سے وہ شادی کر رہا ہے۔ سیدنا جابر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں نے بنو سلمہ کی ایک لڑکی کو منگنی کا پیغام بھیجا تھا اور میں اسے دیکھنے کے لئے کھجور کے پتوں کے پیچھے چھپا رہتا تھا، یہاں تک کہ میں نے اس کی وہ چیز دیکھ لی، جو اس کے ساتھ نکاح کا سبب بنی تھی، پھر میں نے اس سے شادی کر لی تھی۔
Takhreej
(۶۸۷۱) تخریج: حدیث حسن، أخرجہ ابوداود: ۲۰۸۲ (انظر: ۱۴۵۸۶)
6871
Sahih
منگیتر کو دیکھنے کے جواز کا بیان
۔ (۶۸۷۲)۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ اَبِیْ حَثْمَۃَ قَالَ: رَاَیْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَۃَیُطَارِدُ امْرَأَۃً بِبَصَرِہِ (زَادَ فِیْ رِوَایَۃٍ: یُرِیْدُ اَنْ یَنْظُرَ اِلَیْہَا) فَقُلْتُ: تَنْظُرُ اِلَیْہَا وَاَنْتَ مِنْ اَصْحَابِ مُحَمَّدٍ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ؟ فَقَالَ: اِنِّیْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُوْلُ: ((اِذَا أَلْقَی اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ فِیْ قَلْبِ امْرِیئٍ خِطْبَۃً لِاِمْرَأَۃٍ فَـلَا بَأْسَ اَنْ یَنْظُرَ اِلَیْہَا۔)) (مسند احمد: ۱۶۱۲۴)
۔ سیدنا سہل بن ابی حثمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے محمد بن مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا ، وہ بصرہ میں ایک خاتون کو دیکھنے کے لیے اس کے تعاقب میں رہتے تھے، پس میں نے ان سے کہا: تم اس خاتون کو دیکھتے ہو، جبکہ تم محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے صحابہ میں سے ہو، انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جب اللہ تعالی کسی کے دل میں کسی عورت کو منگنی کا پیغام بھیجنے کا خیال ڈال دے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے کہ وہ اس کو دیکھ لے۔
Takhreej
(۶۸۷۲) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ حال محمد بن سلیمان، وحجاج بن ارطاۃ مدلس، وقد عنعنہ، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۸۶۴(انظر: ۱۶۰۲۸)
6872
Zaeef
منگیتر کو دیکھنے کے جواز کا بیان
۔ (۶۸۷۳)۔ (وعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: رَاَیْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَۃَیُطَارِدُ بُثَیْنَۃَ ابْنَۃَ الضَّحَّاکِ اُخْتَ اَبِیْ جَبِیْرَۃَ الضَّحَّاکِ وَھِیَ عَلٰی إِجَّارٍ لَھُمْ، فَذَکَرَ الْحَدِیْثَ۔ (مسند احمد: ۱۸۱۳۹)
۔ (دوسری سند) وہ کہتے ہیں: میں نے محمد بن مسلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھا کہ وہ ابو جبیرہ کی بہن بثینہ بنت ضحاک کو دیکھنے کی کوشش کر رہے تھے، جبکہ وہ ان کی اس چھت پر تھی، جس پر کوئی آڑ نہیں تھی، … الحدیث۔
Takhreej
(۶۸۷۳) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
6873
Zaeef
منگیتر کو دیکھنے کے جواز کا بیان
۔ (۶۸۷۴)۔ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْمُزَنِیِّ عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ قَالَ: اَتَیْتُ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَذَکَرْتُ لَہُ امْرَأَۃً اَخْطُبُہَا، فَقَالَ: ((اذْھَبْ فَانْظُرْ اِلَیْہَا فَاِنَّہُ أَجْدَرُ اَنْ یُؤْدَمَ بَیْنَکُمَا۔))، قَالَ: فَأَتَیْتُ امْرَأَۃً مِنَ الْاَنْصَارِ فَخَطَبْتُہَا اِلٰی أَبْوَیْہَا وَاَخْبَرْتُہُمَا بِقَوْلِ رَسُوْلِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَکَاَنَّہُمَا کَرِھَا ذٰلِکَ، قَالَ: فَسَمِعَتْ ذَالِکَ الْمَرْأَۃُ وَھِیَ فِیْ خِدْرِھَا، فَقَالَتْ: إِنْ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَمَرَکَ أَنْ تَنْظُرَ فَانْظُرْ وَاِلَّا فَاِنِّیْ أَنْشُدُکَ، کَاَنَّہَا اَعْظَمَتْ ذَالِکَ عَلَیْہِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ اِلَیْہَا فَتَزَوَّجْتُہَا فَذُکِرَ مِنْ مُوَافَقَتِہَا۔(مسند احمد: ۱۸۳۱۷)
۔ سیدنا مغیرہ بن شعبہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ایک عورت کا ذکر کیا کہ میں اس کو منگنی کا پیغام بھیجنا چاہتا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جائو، پہلے اسے دیکھ کر آئو،پس زیادہ لائق ہو گا کہ یہ چیز تمہارے درمیان محبت اور اتفاق کا باعث ہو۔ میں اس انصاری خاتون کے پاس گیا اور اس کے والدین کو منگنی کا پیغام دیا اور انہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا فرمان بھی سنا دیا۔ ایسے لگا کہ وہ اس چیز کو پسند نہیں کر رہے کہ میں اس کو دیکھو، لیکن اس عورت نے پسِ پردہ آواز سن لی اور اس نے کہا: اگر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تجھے دیکھنے کا حکم دیا ہے تو دیکھ لے، وگرنہ میں تجھے قسم دیتی ہوں، گویا کہ اس نے اس چیز کو بہت بڑا سمجھا، پس میں نے اس کو دیکھا اور اس سے شادی کر لی، پس اس میاں بیوی کی موافقت کی باتیں کی گئیں۔
Takhreej
(۶۸۷۴) تخریج: صحیح، قالہ الالبانی، أخرجہ الترمذی: ۱۰۸۷، وابن ماجہ: ۱۸۶۵(انظر: ۱۸۱۳۷)
6874
Sahih
منگیتر کو دیکھنے کے جواز کا بیان
۔ (۶۸۷۵)۔ عَنْ اَبِی حُمَیْدِ نِ السَّاعِدِیِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اِذَا خَطَبَ أَحَدُکُمُ امْرَأَۃً فلَاَ جُنَاحَ عَلَیْہِ اَنْ یَنْظُرَ اِلَیْہَا اِذَا کَانَ اِنَّمَا یَنْظُرُ اِلَیْہَا لِخِطْبَتِہِ وَاِنْ کَانَتْ لَا تَعْلَمُ۔)) (مسند احمد: ۲۴۰۰۰)
۔ سیدنا ابو حمید ساعدی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی آدمی کسی عورت کو منگنی کا پیغام بھیجے تو اس کو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں، بشرطیکہ وہ صرف منگنی کی وجہ سے دیکھ رہا ہو، اگرچہ اس عورت کو اس کا علم نہ ہو۔
Takhreej
(۶۸۷۵) تخریج: اسنادہ صحیح، أخرجہ الطحاوی فی ’’شرح معانی الآثار‘‘: ۳/ ۱۴، والطبرانی فی ’’الاوسط‘‘: ۹۱۵ (انظر: ۲۳۶۰۴)
6875
Sahih
منگیتر کو دیکھنے کے جواز کا بیان
۔ (۶۸۷۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: خَطَبَ رَجُلٌ امْرَأَۃً، فَقَالَ یَعْنِی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((انْظُرْ اِلَیْہَا فَإِنَّ فِیْ أَعْیُنِ الْأَنْصَارِ شَیْئًا۔)) (مسند احمد: ۷۹۶۶)
۔ سیدنا ابو ہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ایک عورت کو منگنی کا پیغام بھیجا، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: تو اس عورت دیکھ لے، کیونکہ عموماً انصار کی آنکھوں میں کوئی نقص ہوتا ہے۔
Takhreej
(۶۸۷۶) تخریج:أخرجہ مسلم: ۱۴۲۴(انظر: ۷۹۷۹)
Explanation
فوائد:… نقص سے مراد کوئی ایسا عیب ہے، جس کی وجہ سے انسان طبعی طور پر متنفر ہو سکتا ہے، اس لیے بہتر ہے کہ مرد ایسی خاتون کو دیکھ لے، تاکہ اس کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنے کا موقع مل سکے۔ نکاح ایک اہم ضرورت ہے، نیز ساری زندگی کا ساتھ ہے، اس لیے کسی ممکنہ بدمزگی سے بچنے کے لیے مناسب ہے کہ پہلے اسے دیکھ لیا جائے، اس مقصد کے لیے کوئی حیلہ بہانہ استعمال کیا جا سکتا ہے، یا پھر گھریلوں عورتوں کے ذریعے دیکھنے دکھانے اور دیگر ضروری معلومات حاصل کرکے اندازہ کر لیا جائے۔ میاں بیوی کے مابین اچھے تعلقات، بہترین معاشرے اور خاندان کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں، جہاں شریعت نے مردوں کے لیے غیر محرم عورتوں کو دیکھنا حرام قرار دیا ہے، وہاں کسی بڑے مقصد کے حصول کے لیے جواز کی گنجائش بھی پیدا کر دی ہے، اس سلسلے میں دونوں اطراف سے والدین کو دور رسی اور دور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے لڑکی اور لڑکے کی ملاقات اور ان کی رضامندی کا خیال رکھنا چاہیے۔ پاکستان کے حالات کے مطابق لڑکے کا لڑکی کو پسند نہ کرنابچی کے لیے کسی قیامت صغری سے کم نہیں ہوتا، ایسے حالات میں منگیتر کو بچی دیکھنے کا موقع دیا جائے، اگرچہ بچی کے والدین اور بھائی وغیرہ باخبر نہ ہوں، تاکہ کسی کی حوصلہ شکنی کیے بغیر شریعت کی رخصت پر عمل ہو جائے، جیسا کہ سیدنا جابر b نے ایک لڑکی کو نکاح کا پیغام بھیجا اور چھپ کر اس کو دیکھ لیا۔ اس سلسلے میں بچی کی سہیلیاں اور دور کی رشتہ دار عورتیں اچھا کردار ادا کر سکتی ہیں، بشرطیکہ وہ خیرخواہ اور راز دار ہوں، اگر متعلقہ بچی کو بھی آگاہ نہ کیا جائے تو بہتر ہو گا تاکہ پسند نہ آنے کی صورت میں اس کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔
6876
Sahih
ولی کے بغیر نکاح کے منعقد نہ ہونے اور غلام کا آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے کا بیان
۔ (۶۸۷۷)۔ حَدَّثَنَا اِسْمَاعِیْلُ ثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ قَالَ: أَخْبَرَنِیْ سُلَیْمَانُ بْنُ مُوْسٰی عَنِ الْزُھْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا قَالَتْ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِذَا نَکَحَتِ الْمَرَأَۃُ بِغَیْرِ أَمْرِ مَوْلَاھَا فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ فَنِکَاحُہَا بَاطِلٌ، فَاِنْ أَصَابَہَا فَلَہَا مَہْرُھَا بِمَا أَصَابَ مِنْہَا، فَاِنِ اشْتَجَرُوْا فَالسُّلْطَانُ وَلِیُّ مَنْ لَا وَلِیَّ لَہُ۔)) قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ: فَلَقِیْتُ الزُّھْرِیَّ فَسَأَلْتُہُ عَنْ ھٰذَا الْحَدِیْثِ فَلَمْ یَعْرِفْہُ قَالَ: وَکَانَ سُلَیْمَانُ بْنُ مُوْسٰی وَکَانَ فَأَثْنٰی عَلَیْہِ، قَالَ عَبْدُ اللّٰہِ: قَالَ اَبِیْ: السُّلْطَانُ الْقَاضِیْ لِأَنَّ إِلَیْہِ أَمْرَ الْفُرُوْجِ وَالْأَحْکَامِ۔ (مسند احمد: ۲۴۷۰۹)
۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب عورت اپنے ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر لے تو اس کا نکاح باطل ہو گا، اس کا نکاح باطل ہو گا،اس کا نکاح باطل ہو گا، اگر اس آدمی نے اس عورت سے جماع کر لیا،تو اس کو اس جماع کی وجہ سے اسے مہر دینا ہو گا، اگر وہ اختلاف میں پڑ جائیں تو جس کا کوئی ولی نہیں ہو گا، سلطان اس کا ولی ہو گا۔ ابن جریج کہتے ہیں: میں امام زہری سے ملا اور اس حدیث کے بارے میںپوچھا، لیکن وہ اس حدیث کو نہ پہنچان سکے،انھوں نے کہا: اور سلیمان بن موسی، پھر انھوں نے اس کی تعریف کی، عبد اللہ کہتے ہیں: میرے باپ امام احمد نے کہا: سلطان سے مراد قاضی ہے، کیونکہ عصمتوں سے متعلقہ معاملات اور احکام قاضی کی عدالت میں ہی پیش کیے جاتے ہیں۔
Takhreej
(۶۸۷۷) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ الترمذی: ۱۱۰۲، وابن ماجہ: ۱۸۷۹(انظر: ۲۴۲۰۵)
Explanation
فوائد:… جمہور اہل علم کے نزدیک عورت کے ولی سے مراد اس کے زیادہ قریبی عصبہ رشتہ دار ہیں، لیکن امام ابو حنیفہ اور امام مالک کی رائے یہ ہے کہ ذوی الارحام (ماموں اور نانا وغیرہ) بھی اولیاء میں شامل ہیں۔
6877
Sahih
ولی کے بغیر نکاح کے منعقد نہ ہونے اور غلام کا آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے کا بیان
۔ (۶۸۷۸)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِیٍّ وَالسُّلْطَانُ وَلِیُّ مَنْ لَا وَلِیَّّ لَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۲۶۰)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ولی کے بغیر کوئی نکاح نہیں ہے اور جس کا کوئی ولی نہ ہو، سلطان اس کا ولی ہو گا۔
Takhreej
(۶۸۷۸) تخریج: حسن لغیرہ، أخرجہ ابن ماجہ: ۱۸۸۰(انظر: ۲۲۶۰)
Explanation
فوائد:… امام حاکم نے ’’لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِیٍّ‘‘ والی روایات ذکر کرنے کے بعد کہا: و فی الباب عن علی بن أبی طالب و عبد اللہ بن عباس و معاذ بن جبل و عبد اللہ بن عمر و أبی ذر الغفاری و المقداد بن الأسود و عبد اللہ بن مسعود و جابر بن عبد اللہ و أبی ہریرۃ و عمران بن حصین و عبد اللہ بن عمرو و المسور بن مخرمۃ و أنس بن مالک رضی اللہ عنہم و أکثرہا صحیحۃ و قد صحت الروایات فیہ عن أزواج النبی صلی اللہ علیہ و سلم عائشۃ و أم سلمۃ و زینب بنت جحش رضی اللہ عنہم أجمعین۔ …اس باب میں سیدنا علی، سیدنا عبد اللہ بن عباس، سیدنا معاذ بن جبل، سیدنا عبد اللہ بن عمر، سیدنا ابو ذر غفاری، سیدنا مقداد بن اسود، سیدنا عبد اللہ بن مسعود، سیدنا جابر بن عبد اللہ، سیدنا ابو ہریرہ، سیدنا عمران بن حصین، سیدنا عبد اللہ بن عمرو، سیدنا مسور بن مخرمہ اور سیدنا انس بن مالک eسے احادیث مروی ہیں، ان میں سے زیادہ تر صحیح ہیں، اور نبی کریمa کی بیویوں میں سے سیدہ عائشہ، سیدہ ام سلمہ اور سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہن سے احادیث مروی ہیں۔ (مستدرک:۲/۱۸۸ )
6878
Sahih
ولی کے بغیر نکاح کے منعقد نہ ہونے اور غلام کا آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے کا بیان
۔ (۶۸۷۹)۔ عَنْ اَبِیْ بُرْدَۃَ عَنْ اَبِیْہِ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لَا نِکَاحَ اِلَّا بِوَلِیٍّ۔)) (مسند احمد: ۱۹۷۴۷)
۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کوئی نکاح نہیں ہے، مگر ولی کے ساتھ۔
Takhreej
(۶۸۷۹) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ الترمذی: ۱۱۰۱(انظر: ۱۹۵۱۸)
6879
Sahih
ولی کے بغیر نکاح کے منعقد نہ ہونے اور غلام کا آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے کا بیان
۔ (۶۸۸۰)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خَطَبَ مَیْمُوْنَۃَ بِنْتَ الْحَارِثِ، فَجَعَلَتْ أَمْرَھَا إِلَی الْعَبَّاسِ فَزَوَّجَہَا النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ۔ (مسند احمد: ۲۴۴۱)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدہ میمونہ بنت حارث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو منگنی کا پیغام بھیجا، انہوں نے اپنے نکاح کا معاملہ سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے سپرد کر دیا، سیدنا عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ان کا نکاح کر دیا۔
Takhreej
(۶۸۸۰) تخریج: حسن، أخرجہ ابویعلی: ۲۴۸۱، والطبرانی: ۱۲۰۹۳ (انظر: ۲۴۴۱)
6880
Sahih
ولی کے بغیر نکاح کے منعقد نہ ہونے اور غلام کا آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے کا بیان
۔ (۶۸۸۱)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((إِذَا أَنْکَحَ الْوَلِیَّانِ فَہُوَ لِلْأَوَّلِ مِنْہُمَا، وَاِذَا بَاعَ مِنْ رَجُلَیْنِ فَہُوْ لِلْأَوَّلِ مِنْہُمَا)) قَالَ اَبِیْ: وَقَالَ یُوْنُسُ: ((وَإِذَا بَاعَ الرَّجُلُ بَیْعًا ِمنْ رَجُلَیْنِ)) (مسند احمد: ۱۷۴۸۲)
۔ سیدنا عقبہ بن عامر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب ایک عورت کا نکاح دو ولی کر دیں تو پہلے ولی کا نکاح معتبر ہو گا، اسی طرح جب کوئی آدمی ایک چیز دو آدمیوں کو فروخت کر دے، تو وہ پہلے کی ہو گی۔ یونس راوی کے الفاظ یہ ہیں: جب آدمی دو بندوں سے بیع کر دے۔
Takhreej
(۶۸۸۱) تخریج: اسنادہ ضعیف، وفیہ عنعنۃ الحسن البصری، وقد قال ابن المدینی: لم یسمع الحسن من عقبۃ بن عامر شیئا، أخرجہ الترمذی: ۱۱۱۰، وابن ماجہ: ۲۱۹۰ (انظر: ۱۷۳۴۹)
6881
Zaeef
ولی کے بغیر نکاح کے منعقد نہ ہونے اور غلام کا آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے کا بیان
۔ (۶۸۸۲)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ أَیُّمَا عَبْدٍ تَزَوَّجَ بِغَیْرِ إِذْنِ مَوَالِیْہِ أَوْ أَھْلِہِ فَہُوَ عَاھِرٌ۔ (مسند احمد: ۱۴۲۶۱)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جو غلام بھی اپنے مالک یا گھر والوں کی اجازت کے بغیر شادی کرے گا، وہ زانی ہو گا۔
Takhreej
(۶۸۸۲) تخریج: اسنادہ ضعیف، عبد اللہ بن محمد بن عقیل تفرد بہ عن جابر، ومثلہ لا یقبل عند التفرد، أخرجہ ابوداود: ۲۰۷۸(انظر: ۱۴۲۱۲)
Explanation
فوائد:… نکاح کے لیے ولی کا ہونا شرط ہے، جیسا کہ مذکورہ بالا کئی احادیث ِ مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے۔ امام مالک، امام شافعی اور جمہور اہل علم کییہی رائے ہے۔ البتہ امام ابو حنیفہ نے ولی کی اجازت کو ضروری نہیں قرار دیا، لیکنیہ رائے اس باب کی احادیث کی روشنی میں درست نہیں ہے اور اس رائے کے حق میں کوئی واضح دلیل نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ولی سے مراد عصبہ رشتہ دار ہیں، جن میں سب سے پہلے باپ ہے، باپ کی غیر موجودگی میں دادا، پھر بھائی اور پھر چچا ہے، اگر کسی عورت کے دو یا زائد ولی ہوں اور نکاح کے موقع پر اختلاف واقع ہو جائے تو قریبی ولی کو ترجیح ہو گی، اور اگر دونوں ولی برابر حیثیت کے ہوں تو اختلاف کی صورت میں حاکم ولی ہو گا۔ قرآن اور حدیث دونوں میں کنواری عورت کی طرح بیوہیا مطلقہ عورت بھی اپنے اولیاء کے ماتحت ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {وَلَا تَعْضُلُوْہُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَہُنَّ} (سورۂ بقرہ: ۲۳۲) …’’اگر وہ عورتیں اپنے (پہلی اور دوسری طلاق کی عدت گزر جانے کے بعد اپنے سابقہ خاوندوں سے) نکاح کرنا چاہیں تو تم انھیں مت روکو۔‘‘ اس آیت میں مطلقہ عورتوں، جن کی عدت گزر چکی ہو، کے اولیاء کو حکم دیا جار ہا ہے کہ اگر وہ اپنے سابقہ خاوندوں سے نکاح کرنے پر راضی ہو جائیں تو اولیاء کو چاہئے کہ وہ نکاح کر دیا کریں۔ اس آیت کا مطلب یہ ہوا کہ ایسی عورت کو اولیاء روک بھی سکتے ہے۔ نیز صحیح بخاری کی روایت کے مطابق یہ آیت اس وقت نازل ہوئی جب ایک بھائی نے اپنی مطلقہ بہن کا سابقہ خاوند سے دوبارہ نکاح کرنے سے انکار کر دیا تھا، جب یہ آیت نازل ہوئی تو اس نے دوبارہ نکاح کروا دیا۔ امام بخاری نے اس حدیث پر یہ باب قائم کیا ہے: ’’بَاب مَنْ قَالَ لَا نِکَاحَ إِلَّا بِوَلِیٍّ لِقَوْلِ اللَّہِ تَعَالٰی {فَـلَا تَعْضُلُوہُنَّ} فَدَخَلَ فِیہِ الثَّیِّبُ وَکَذَلِکَ الْبِکْرُ وَقَالَ: {وَلَا تُنْکِحُوا الْمُشْرِکِینَ حَتّٰییُؤْمِنُوا} وَقَالَ: {وَأَنْکِحُوا الْأَیَامٰی مِنْکُمْ} امام اس باب میںیہ تین آیات بیان کر کے یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ولی کو بچی کے نکاح میں اختیار حاصل ہے، تبھی تو اللہ تعالی ان کو یہ حکم دے رہا ہے ۔ ‘‘ ولی کی شرط کے بارے میں دو آیات اور ان کی وضاحت: ارشادِ باری تعالی ہے: {وَلَا تُنْکِحُوْا الْمُشْرِکِیْنَ حَتّٰییُؤْمِنُوْا وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَیْرٌ مِّنْ مُّشْرِکٍ وَلَوْ اَعْجَبَکُمْ} … ’’اور مشرکین کو اپنی بچیوں کا نکاح کر کے نہ دو یہاں تک کہ وہ ایمان لے آئیں اور البتہ غلام مؤمن مشرک سے بہتر ہے، اگرچہ وہ اچھا لگے۔‘‘ (سورۂ بقرہ: ۲۲۱) امام قرطبی نے اس آیت کی تفسیر میں کہا: فی ھذہ الآیۃ دلیل بالنص علی ان لا نکاح الا بولی۔ … یہ آیت اس بارے میں نص ہے کہ ولی کے بغیر نکاح نہیں (تبھی تو اولیاء کو یہ حکم دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی بچیوں کا مشرک سے نکاح نہ کریں)۔ (تفسیر قرطبی: ۳/ ۴۹) اللہ تعالی نے فرمایا: {وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَائَ فَبَلَغْنَ اَجَلَھُنَّ فَـلَا تَعْضُلُوْھُنَّ اَنْ یَّنْکِحْنَ اَزْوَاجَھُنَّ اَذَا تَرَاضَوْا بَیْنَھُمْ بِالْمَعْرُوْفِ} … ’’اور جب تم عورتوں کو طلاق دے دو اور وہ اپنی عدت کو پہنچ جائیں تو انہیں ان کے پہلے والے خاوندوں کے ساتھ نکاح کرنے سے نہ روکو، جب وہ آپس میں اچھے طریقے سے راضی ہو جائیں۔‘‘ (سورۂ بقرہ: ۲۳۲) اس آیت کا شان نزول یہ ہے کہ ایک صحابی نے اپنی بہن کا نکاح ایک آدمی سے کیا، لیکن اس نے اس کو طلاق دے دی،یہاں تک کہ اس کی عدت پوری ہو گئی، جب عدت گزر گئی تو اسی صحابی نے دوبارہ پیغامِ نکاح بھیجا، لیکن بھائی آڑے آ گیا اور اس نے اپنی بہن کا نکاح کرنے سے انکار کردیا، اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی۔ حافظ ابن حجر نے کہا: ’’وہی أصرح دلیل علی اعتبار الولی وإلا لما کان لعضلہ معنی ولانہا لو کان لہا أن تزوج نفسہا لم تحتج إلی أخیہا ومن کان أمرہ إلیہ لا یقال أن غیرہ منعہ منہ۔‘‘ … یہ آیت ولی کے معتبر ہونے پر سب سے زیادہ واضح دلیل ہے اور اگر ولی کا اعتبار نہ ہوتا تو اس کو روکنے کا کوئی معنی باقی نہیں رہتا، اگر سیدنا معقل b کی بہن کے لیے اپنا نکاح خود کرنا جائز ہوتا تو وہ اپنے بھائی کی محتاج نہ ہوتی اور اختیار جس کے ہاتھ میں ہو اس کے بارے میںیہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس کے غیر نے اس کو روک دیا ہے۔‘‘ (فتح الباری: ۹/ ۹۴) لڑکیوں کا گھروں سے فرار ہو کر اور عدالت میں جا کر اپنے عاشقوں سے شادی عصر حاضر کا بہت بڑا فتنہ ہے اور چھپییاری کی حوصلہ افزائی ہے، اس سے نہ صرف والدین کی ذلت و رسوائی لازم آتی ہے، بلکہ معاشرے کی ساری فضا متأثر ہوتی ہے، جبکہ یہ نکاح فاسد ہوتا ہے۔ ولی کی اجازت کے ساتھ ساتھ درج ذیل احادیث ِ مبارکہ میں اسلام کا انتہائی معتدل اور عدیم النظیرقانون پیش کیا گیا ہے، سلسلۂ نکاح میںجہاں اولیاء کی رضامندی ضروری ہے، وہاں لڑکی کو کسی صورت میں بے اختیار نہیں سمجھا جا سکتا ہے، بلکہ رفیقِ حیات کے انتخاب میں اس کی پسند یا عدم پسند کا مکمل لحاظ رکھا جائے گا۔
6882
Zaeef
کنواری کو نکاح پر مجبور کرنے اور بیوہ سے مشورہ طلب کرنے کا بیان
۔ (۶۸۸۳)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَالَ: ((لَیْسَ لِلْوَلِیِّ مَعَ الثَّیِّبِ أَمْرٌ، وَالْیَتِیْمَۃُ تُسْتَأْمَرُ فَصَمَتُہَا إِقْرَارُھَا۔)) (مسند احمد: ۳۰۸۷)
۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیوہ کی شادی کے معاملے میں ولی کو اختیار نہیں ہے اور کنواری بچی سے اجازت لی جائے گی اور اس کی خاموشی اس کا اقرار ہو گا۔
Takhreej
(۶۸۸۳) تخریج: حدیث صحیح، أخرجہ ابوداود: ۲۱۰۰، والنسائی: ۶/ ۸۵ (انظر: ۳۰۸۷)
Explanation
فوائد:… کنواری بچی کی طرح بیوہ خاتون کے نکاح کے لیے بھی ولی کی اجازت ضروری ہے، اس حدیث کے پہلے حصے کا مفہوم یہ ہے کہ ولی کو بیوہ خاتون کے اختیار اور رائے کا بھی خیال رکھنا چاہیے، کیونکہ اب وہ شادی والی زندگی گزار چکی ہے اور اس کو لوگوں اور ماحول کا اندازہ ہو چکا ہے۔
6883
Sahih
کنواری کو نکاح پر مجبور کرنے اور بیوہ سے مشورہ طلب کرنے کا بیان
۔ (۶۸۸۴)۔ وَعَنْہُ اَیُضًا قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْأَیِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا مِنْ وَلِیِّہَا وَالْبِکْرُ تُسْتَأْمَرُ فِیْ نَفْسِہَا وَإِذْنُہَا صُمَاتُہَا۔)) (مسند احمد: ۱۸۸۸)
۔ سیدنا ابن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے اس طرح بھی روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیوہ اپنے ولی کی بہ نسبت اپنی ذات کا زیادہ حق رکھتی ہے اور کنواری بچی سے اس کے نفس کے بارے میں اس سے اجازت طلب کی جائے گی اور اس کی اجازت خاموشی ہو گی۔
Takhreej
(۶۸۸۴) تخریج: أخرجہ مسلم: ۱۴۲۱(انظر: ۱۸۸۸)
Explanation
فوائد:… اس حدیث میں لفظ ’’احق‘‘ میںمشارکت پائی جاتی ہے، یعنی نکاح میں شوہر دیدہ کا حق بھی ہے اور ولی کا بھی اور عورت کے حق کی زیادہ اہمیت ہے، بہرحال دونوں کا متفق ہونا ضروری ہے۔ نیز درج ذیل حدیث سے ’’احق بنفسھا‘‘ کے معنی کی وضاحت ہو تی ہے۔ سیدنا عدی کندیb بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ a نے فرمایا: ((أَشِیْرُوْا عَلَی النِّسَائِ فِی أَنْفُسِھِنَّ۔)) فَقَالَ: إِنَّ الْبِکْرَ تَسْتَحْیِیْیَارَسُوْلَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ((الثَّیِّبُ تُعْرِبُ عَنْ نَفْسِھَا بِلِسَانِھَا، وَالْبِکْرُ رِضَاھَا صُمَاتُھَا۔)) (صحیحہ: ۱۴۵۹) … ’’عورتوں سے ان کے نفسوںکے بارے میں مشورہ کیا کرو۔‘‘ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کنواری لڑکی تو شرماتی ہے (اس سے مشورہ کیسے کیا جائے)؟ آپ aنے فرمایا: ’’بیوہ تو اپنے بارے میں خود وضاحت کرتی ہے اور کنواری کی رضامندی اس کا خاموش ہو جانا ہے۔‘‘
6884
Sahih
کنواری کو نکاح پر مجبور کرنے اور بیوہ سے مشورہ طلب کرنے کا بیان
۔ (۶۸۸۵)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلثَّیِّبُ أَحَقُّ بِنَفْسِہَا مِنْ وَلِیِّہَا، وَالْبِکْرُ یَسْتَأْمِرُھَا أَبُوْھَا فِیْ نَفْسِہَا وَاِذْنُہَا صُمَاتُہَا۔)) (مسند احمد: ۱۸۹۷)
۔ (دوسری سند) نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیوہ اپنے ولی کی بہ نسبت اپنی ذات کا زیادہ حق رکھتی ہے اور کنواری کا باپ اس سے اس کے نفس کے بارے میں اجازت لے گا اور اس کی خاموشی اس کی اجازت ہو گی۔
Takhreej
(۶۸۸۵) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
Explanation
فوائد:… حدیث کے پہلے جملے کا مفہوم یہ ہے کہ بیوہ کا بھی حق ہے اور اس کے ولی کا بھی حق ہے، ولی کا حق یہ ہے کہ اس کے واسطے کے بغیر نکاح نہ کیا جائے اور بیوہ کا حق یہ ہے کہ جب وہ کسی شخص کو بطورِ خاوند قبول نہ کرے تو اس کو مجبور نہ کیا جائے، کیونکہ اب اس معاملے میں بیوہ کا حق زیادہ ہے۔ اس کو اس مثال سے سمجھیں کہ ولی نے ایسی خاتون کی کسی مرد سے شادی کرنا چاہی، لیکن وہ رضامند نہ ہوئی تو اس کو مجبور نہیں کیا جائے گا اور ولی اپنا ارادہ ترک کر دے، لیکن جب ایسی خاتون کسی مرد سے شادی کرنے پر رضامند ہو جائے گی اور ولی رضامند نہیں ہو گا تو ولی کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ رضامندی کا اظہار کرے اور اس کی شادی کر دے۔
6885
Sahih
کنواری کو نکاح پر مجبور کرنے اور بیوہ سے مشورہ طلب کرنے کا بیان
۔ (۶۸۸۶)۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلْبِکْرُ تُسْتَأْمَرُ، وَالثَّیِّبُ تُشَاوَرُ۔))، قِیْلَ: یَارَسُوْلَ اللّٰـہِ! اِنَّ الْبِکْرَ تَسْتَحْیِیْ، قَالَ: ((سُکُوْتُھَا رَضَاھَا۔)) (مسند احمد: ۷۳۹۸)
۔ سیدنا ابوہریرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کنواری سے اجازت طلب کی جائے گی اور بیوہ سے مشورہ کیا جائے گا۔ کسی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کنواری تو شرماتی ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کی خاموشی اس کی رضا ہے۔
Takhreej
(۶۸۸۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۶۹۷۰، ومسلم: ۱۴۱۹(انظر: ۷۴۰۴)
Explanation
فوائد:… بیوہ کا اصل حق یہ ہے کہ اس کی شادی کے بارے میں اس سے مشورہ کیا جائے اور اس کی رائے کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جائے۔
6886
Sahih
کنواری کو نکاح پر مجبور کرنے اور بیوہ سے مشورہ طلب کرنے کا بیان
۔ (۶۸۸۷)۔ (وعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((اَلثَّیِّبُ تُسْتَأْمَرُ فِیْ نَفْسِہَا، وَالْبِکْرُ تُسْتَأْذَنُ۔))، قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کَیْفَ إِذْنُہَا؟ قَالَ: ((أَنْ تَسْکُتَ۔)) (مسند احمد: ۹۴۸۷)
۔ (دوسری سند)رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیوہ سے اس کے بارے میں مشورہ لیا جائے اور کنواری سے اجازت طلب کی جائے گی۔ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس کی اجازت کی کیفیت کیا ہوگی؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کا خاموش رہنا۔
Takhreej
(۶۸۸۷) تخریج: انظر الحدیث بالطریق الاول
6887
Sahih

Chapters

17
01
نکاح کی ترغیب دلانے اور قدرت رکھنے کے باوجود اس کو چھوڑنے کی کراہت کا بیان
8 Hadith
02
خصی ہونے اور دنیا سے علیحدگی اختیار کرنے سے ممانعت کا بیان
8 Hadith
03
اس عورت کے اوصاف کا بیان، جس سے نکاح کرنا مستحب ہے
10 Hadith
04
دو شیزائوں سے نکاح کرنے کی کوشش کی جائے
3 Hadith
05
دین اور پسندیدہ اخلاق والی خاتون سے شادی کرنے کی رغبت کا بیان، اگرچہ وہ فقیریا بدصورت ہو
4 Hadith
06
بچوں کی پرورش کی خاطر دوسرا نکاح نہ کرنے والی خاتون کی فضیلت اور قریشی عورتوں کی فضیلت کا بیان
4 Hadith
07
منگنی پہ منگنی کا پیغام دینے سے ممانعت اور عدت میں اشارے کنائے سے منگی کی بات کرنے کا بیان
6 Hadith
08
منگیتر کو دیکھنے کے جواز کا بیان
6 Hadith
09
ولی کے بغیر نکاح کے منعقد نہ ہونے اور غلام کا آقا کی اجازت کے بغیر شادی کرنے کا بیان
6 Hadith
10
کنواری کو نکاح پر مجبور کرنے اور بیوہ سے مشورہ طلب کرنے کا بیان
10 Hadith
11
نکاح میںیتیم بچی کو مجبور نہ کرنے اور اس کی اجازت اور رضامندی سے اس کی شادی کرنے کا بیان
3 Hadith
12
عورتوں سے ان کی بیٹیوں کے بارے میں مشورہ کرنے کا بیان
2 Hadith
13
باپ کا اپنی بیوہیا بالغ کنواری بچی کا اس کی رضامندی کے بغیر شادی کر دینے کا بیان
4 Hadith
14
بیٹے کا اپنی ماں کا کسی سے نکاح کرنے کا بیان
1 Hadith
15
نکاح میں کفو (برابری) کے مسئلے کا بیان
5 Hadith
16
نکاح کے خطبہ کے مستحب ہونے کا بیان
7 Hadith
17
نکاح کی شرائط اور ممنوعہ شرطوں کا بیان
4 Hadith
No chapter matched that.