جنت میں داخل ہونا

Entering paradise

14 Verses on This Topic

اِنۡ تَجۡتَنِبُوۡا کَبَآئِرَ مَا تُنۡہَوۡنَ عَنۡہُ نُکَفِّرۡ عَنۡکُمۡ سَیِّاٰتِکُمۡ وَ نُدۡخِلۡکُمۡ مُّدۡخَلًا کَرِیۡمًا ﴿۳۱﴾

If you avoid the major sins which you are forbidden, We will remove from you your lesser sins and admit you to a noble entrance [into Paradise].

اگر تم ان بڑے گُناہوں سے بچتے رہو گے جس سے تم کو منع کیا جاتا ہے تو ہم تمہارے چھوٹے گُناہ دُور کر دیں گے اور عزّت و بُزرگی کی جگہ داخل کریں گے ۔

Parah: 5
Surah: 4
Verse: 31

وَ مَنۡ یَّعۡمَلۡ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰٓئِکَ یَدۡخُلُوۡنَ الۡجَنَّۃَ وَ لَا یُظۡلَمُوۡنَ نَقِیۡرًا ﴿۱۲۴﴾

And whoever does righteous deeds, whether male or female, while being a believer - those will enter Paradise and will not be wronged, [even as much as] the speck on a date seed.

جو ایمان والا ہو مرد ہو یا عورت اور وہ نیک اعمال کرے ، یقیناً ایسے لوگ جنت میں جائیں گے اور کھجور کی گٹھلی کے شگاف کے برابر بھی ان کا حق نہ مارا جائے گا ۔

Parah: 5
Surah: 4
Verse: 124

فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ اعۡتَصَمُوۡا بِہٖ فَسَیُدۡخِلُہُمۡ فِیۡ رَحۡمَۃٍ مِّنۡہُ وَ فَضۡلٍ ۙ وَّ یَہۡدِیۡہِمۡ اِلَیۡہِ صِرَاطًا مُّسۡتَقِیۡمًا ﴿۱۷۵﴾ؕ

So those who believe in Allah and hold fast to Him - He will admit them to mercy from Himself and bounty and guide them to Himself on a straight path.

پس جو لوگ اللہ تعالٰی پر ایمان لائے اور اسے مضبوط پکڑ لیا انہیں تو وہ عنقریب اپنی رحمت اور فضل میں لے لے گا اور انہیں اپنی طرف کی راہ راست دکھا دے گا ۔

Parah: 6
Surah: 4
Verse: 175

اَہٰۤؤُلَآءِ الَّذِیۡنَ اَقۡسَمۡتُمۡ لَا یَنَالُہُمُ اللّٰہُ بِرَحۡمَۃٍ ؕ اُدۡخُلُوا الۡجَنَّۃَ لَا خَوۡفٌ عَلَیۡکُمۡ وَ لَاۤ اَنۡتُمۡ تَحۡزَنُوۡنَ ﴿۴۹﴾

[ Allah will say], "Are these the ones whom you [inhabitants of Hell] swore that Allah would never offer them mercy? Enter Paradise, [O People of the Elevations]. No fear will there be concerning you, nor will you grieve."

کیا یہ وہی ہیں جن کی نسبت تم قسمیں کھا کھا کر کہا کرتے تھے کہ اللہ تعالٰی ان پر رحمت نہ کرے گا ان کو یوں حکم ہوگا کہ جاؤ جنت میں تم پر نہ کچھ خوف ہے اور نہ تم مغموم ہو گے ۔

Parah: 8
Surah: 7
Verse: 49

اُدۡخُلُوۡہَا بِسَلٰمٍ اٰمِنِیۡنَ ﴿۴۶﴾

[Having been told], "Enter it in peace, safe [and secure]."

۔ ( ان سے کہا جائیگا ) سلامتی اور امن کے ساتھ اس میں داخل ہوجاؤ ۔

Parah: 14
Surah: 15
Verse: 46

جَنّٰتُ عَدۡنٍ یَّدۡخُلُوۡنَہَا تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ لَہُمۡ فِیۡہَا مَا یَشَآءُوۡنَ ؕ کَذٰلِکَ یَجۡزِی اللّٰہُ الۡمُتَّقِیۡنَ ﴿ۙ۳۱﴾

Gardens of perpetual residence, which they will enter, beneath which rivers flow. They will have therein whatever they wish. Thus does Allah reward the righteous -

ہمیشگی والے باغات جہاں وہ جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ، جو کچھ یہ طلب کریں گے وہاں ان کے لئے موجود ہوگا ۔ پرہیزگاروں کو اللہ تعالٰی اسی طرح بدلے عطا فرماتا ہے ۔

Parah: 14
Surah: 16
Verse: 31

الَّذِیۡنَ تَتَوَفّٰىہُمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ طَیِّبِیۡنَ ۙ یَقُوۡلُوۡنَ سَلٰمٌ عَلَیۡکُمُ ۙ ادۡخُلُوا الۡجَنَّۃَ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۳۲﴾

The ones whom the angels take in death, [being] good and pure; [the angels] will say, "Peace be upon you. Enter Paradise for what you used to do."

وہ جن کی جانیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک صاف ہوں کہتے ہیں کہ تمہارے لئے سلامتی ہی سلامتی ہے ، جاؤ جنت میں اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے ۔

Parah: 14
Surah: 16
Verse: 32

اُولٰٓئِکَ یُجۡزَوۡنَ الۡغُرۡفَۃَ بِمَا صَبَرُوۡا وَ یُلَقَّوۡنَ فِیۡہَا تَحِیَّۃً وَّ سَلٰمًا ﴿ۙ۷۵﴾

Those will be awarded the Chamber for what they patiently endured, and they will be received therein with greetings and [words of] peace.

یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے صبر کے بدلے جنت کے بلند و بالا خانے دیئے جائیں گے جہاں انہیں دعا سلام پہنچایا جائے گا ۔

Parah: 19
Surah: 25
Verse: 75

الَّذِیۡۤ اَحَلَّنَا دَارَ الۡمُقَامَۃِ مِنۡ فَضۡلِہٖ ۚ لَا یَمَسُّنَا فِیۡہَا نَصَبٌ وَّ لَا یَمَسُّنَا فِیۡہَا لُغُوۡبٌ ﴿۳۵﴾

He who has settled us in the home of duration out of His bounty. There touches us not in it any fatigue, and there touches us not in it weariness [of mind]."

جس نے ہم کو اپنے فضل سے ہمیشہ رہنے کے مقام میں لا اتارا جہاں نہ ہم کو کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ ہم کو کوئی خستگی پہنچے گی ۔

Parah: 22
Surah: 35
Verse: 35

وَ سِیۡقَ الَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا رَبَّہُمۡ اِلَی الۡجَنَّۃِ زُمَرًا ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَآءُوۡہَا وَ فُتِحَتۡ اَبۡوَابُہَا وَ قَالَ لَہُمۡ خَزَنَتُہَا سَلٰمٌ عَلَیۡکُمۡ طِبۡتُمۡ فَادۡخُلُوۡہَا خٰلِدِیۡنَ ﴿۷۳﴾

But those who feared their Lord will be driven to Paradise in groups until, when they reach it while its gates have been opened and its keepers say, "Peace be upon you; you have become pure; so enter it to abide eternally therein," [they will enter].

اور جو لوگ اپنے رب سے ڈرتے تھے ان کے گروہ کے گروہ جنت کی طرف روانہ کئے جائیں گے یہاں تک کہ جب اس کے پاس آجائیں گے اور دروازے کھول دیئے جائیں گے اور وہاں کے نگہبان ان سے کہیں گے تم پر سلام ہو تم خوش حال رہو تم اس میں ہمیشہ کیلیے چلے جاؤ ۔

Parah: 24
Surah: 39
Verse: 73

فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّکَ ؕ ذٰلِکَ ہُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِیۡمُ ﴿۵۷﴾

As bounty from your Lord. That is what is the great attainment.

یہ صرف تیرے رب کا فضل ہے یہی ہے بڑی کامیابی ۔

Parah: 25
Surah: 44
Verse: 57

ادۡخُلُوۡہَا بِسَلٰمٍ ؕ ذٰلِکَ یَوۡمُ الۡخُلُوۡدِ ﴿۳۴﴾

Enter it in peace. This is the Day of Eternity."

تم اس جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ ۔ یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے ۔

Parah: 26
Surah: 50
Verse: 34

وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ اتَّبَعَتۡہُمۡ ذُرِّیَّتُہُمۡ بِاِیۡمَانٍ اَلۡحَقۡنَا بِہِمۡ ذُرِّیَّتَہُمۡ وَ مَاۤ اَلَتۡنٰہُمۡ مِّنۡ عَمَلِہِمۡ مِّنۡ شَیۡءٍ ؕ کُلُّ امۡرِیًٔۢ بِمَا کَسَبَ رَہِیۡنٌ ﴿۲۱﴾

And those who believed and whose descendants followed them in faith - We will join with them their descendants, and We will not deprive them of anything of their deeds. Every person, for what he earned, is retained.

اور جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان میں ان کی پیروی کی ہم ان کی اولاد کو ان تک پہنچا دیں گے اور ان کے عمل سے ہم کچھ کم نہ کریں گے ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا گروی ہے ۔

Parah: 27
Surah: 52
Verse: 21

سَابِقُوۡۤا اِلٰی مَغۡفِرَۃٍ مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ جَنَّۃٍ عَرۡضُہَا کَعَرۡضِ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ۙ اُعِدَّتۡ لِلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رُسُلِہٖ ؕ ذٰلِکَ فَضۡلُ اللّٰہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ وَ اللّٰہُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِیۡمِ ﴿۲۱﴾

Race toward forgiveness from your Lord and a Garden whose width is like the width of the heavens and earth, prepared for those who believed in Allah and His messengers. That is the bounty of Allah which He gives to whom He wills, and Allah is the possessor of great bounty.

۔ ( آؤ ) دوڑو اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسماں و زمین کی وسعت کے برابر ہے یہ ان کے لئے بنائی گئی ہے جو اللہ پر اور اس کے رسولوں ایمان رکھتے ہیں ۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔

Parah: 27
Surah: 57
Verse: 21
40 Related Topics

نبی کریم کا مدینہ میں داخل ہونا

The Prophet entering Al-Madinah

نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اصحاب کا مکہ میں داخل ہونا

The Prophet and his Companions enter Meccah

جنبی کا مسجد میں داخل ہونا اور گزرنا

Entering and passing through the mosque by "junub"

مشرک کا مسجد میں داخل ہونا

A polytheist entering the mosque

جنت میں داخل ہونا

Entering paradise

اللہ کے علاوہ دعا میں کسی کی طرف متوجہ ہونا

Observing supplication to other than Allah

تعداد میں مومنین کا کم ہونا

The minority of the believers

قرآن کا منظم طور پر نازل ہونا

The revelations of Quran in installments

امت محمدیہ کی امیت(ان پڑھ ہونا)

Ignorance of the nation

احرام سے حلال ہونا

The termination of the consecrated state

اللہ کے راستے میں پاؤں کا گرد آلود ہونا

Covering feet with dust in Allah's cause

اللہ کے علاوہ تمام معبودوں کا عاجز ہونا

Incapability of gods other than Allah

انبیاء کا آزمائش میں مبتلا ہونا

Prophets' exposure to affliction

انبیاء کا بشر ہونا

Mortality of Prophets

انبیاء کا معصوم ہونا

Allah's preservation of Prophets

اکیلے نبی کریم کے لیے مکہ کا حلال ہونا

The Prophet, the only one allowed to enter Meccah

جہاد میں نیت کا خالص ہونا

Sincerity of intention in Jihad

دودھ کا ہونا

Formation of milk

زچگی کا ثابت ہونا

To prove a child' motherhood

زکوۃ کا واجب ہونا

Alms giving is obligatory

شیطان کا اللہ کی رحمت سے دور ہونا اور قیامت تک اس پر لعنت ہونا

Expelling and cursing lblis till the Last Day

قاتل کا نادم ہونا اور توبہ کرنا

The regret and repentance of the murderer

قاذف کا رجوع کرنا اور نادم ہونا

The slanderer's repentance and regret

قرآن میں وضو کا مشروع ہونا

Legality of ablution by the Quran

گواہی کا مختلف ہونا

Differences in testimonies of witnesses

گھر میں داخل ہوتے وقت

The pilgrim entering his house

لڑائی کے لیے متحرف ہونا

Stratagem in fighting

مجاہد کا جسمانی اور نفسیاتی طور پر تیار ہونا

Physical and moral preparation of fighters

کافروں کا اللہ کے نزدیک بے حیثیت ہونا

The insignificance of unbelievers to Allah

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دینے سے مرتد ہونا

Apostasy of he who insults the Prophet

نبی کریم کا تمام لوگوں کے لیے مبعوث ہونا

The Prophet is sent to all the people of the world

نبی کریم کو کوثر عطا ہونا

Granting the Prophet AL-Kawthar

نبی کریم کے لیے غنائم کا حلال ہونا

Lawfulness of booty to the Prophet

کھانے پر اکھٹے ہونا

Assembling to eat

احد کے دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زخمی ہونا

The Prophet's injury on the day of Uhud

اسلام کا نرم ہونا

Tolerance of Islam

انجیل کا نازل ہونا عیسیٰ پر

Revealing the Ingeal (Bible) to Issa

ایوب کا مبتلا ہونا اور صبر کرنا

Ayub's exposure to affliction and his patience

بنی اسرائیل کا جمع ہونا

Children of Israel's assembly

بیوی فرمانبردار ہونا اپنے خاوند کے لیے

Wife's obeying her husband