مسنداحمد

Musnad Ahmad

ہدی اور قربانی کے جانوروں کے مسائل

تین دنوں سے زیادہ قربانیوں کا گوشت کھانے سے ممانعت اور پھر اس کے منسوخ ہو جانے کا بیان

۔ (۴۶۹۹)۔ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: نَھٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَنْ یَبْقٰی مِنْ نُسُکِکُمْ عِنْدَکُمْ شَيْئٌ بَعْدَ ثَلاثٍ۔ (مسند أحمد: ۵۱۰)

۔ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ تین دنوں کے بعد تک تمہاری قربانیوں میں سے کوئی چیز باقی ہو۔

۔ (۴۷۰۰)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَطَائِ بْنِ إِبْرَاھِیْمَ مَوْلَی (الزُّبَیْرِ)، عَنْ أُمِّہِ وَ جَدِّتِہِ اُمِّ عَطَائٍ، قَالَتَا: وَاللّٰہِ لَکَأَنَّنَا نَنْظُرُ إِلَی (الزُّبَیْرِ) ابْنِ الْعَوَّامِ، حِیْنَ أَتَانَا عَلٰی بَغْلَۃٍ لَہُ بَیْضَائَ، فَقَالَ: یَا أُمَّ عَطَائٍ، إِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ نَھَی الْمُسْلِمِیْنَ أَنْ یَأْکُلُوْا مِنْ لُحُوْمِ نُسُکِھِمْ فَوْقَ ثَلَاثٍ، ((قَالَتْ)): فَقُلْتُ: بِأَبِيْ أَنْتَ، فَکَیْفَ نَصْنَعُ بِمَا أُھْدِيَ لَنَا! فَقَالَ: أَمَّا مَا أُھْدِيَ لَکُنَّ فَشَأْنَکُنَّ بِہِ۔ (مسند أحمد: ۱۴۲۲)

۔ عبد اللہ بن عطاء اپنے ماں اور دادی ام عطاء سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں: گویا کہ اب بھی ہم سیدنا زبیر بن عوام ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو دیکھ رہی ہیں، جب وہ سفید خچر پر ہمارے پاس آئے اور کہا: اے ام عطائ! بیشک رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مسلمانوں کو اس چیز سے منع فرمایا کہ وہ تین دنوں کے بعد تک اپنی قربانیوں کا گوشت کھائیں، انھوں نے کہا: میرا باپ تجھ پر قربان ہو، جو گوشت ہم کو بطورِ ہدیہ دیا جاتا ہے، اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ انھوں نے کہا: جو تم لوگوں کو بطورِ تحفہ دیا جائے اس کو تم جیسے چاہو استعمال کر سکتے ہو۔

۔ (۴۷۰۱)۔ عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((لا یَأْکُلْ أَحَدُکُمْ مِنْ أُضْحِیَّتِہِ فَوْقَ ثَلَاثَۃِ أَیَّام۔))وَکَانَ عَبْدُ اللّٰہِ إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ مِنَ الْیَوْمِ الثَّالِثِ، لا یَأْکُلُ مِنْ لَحْمِ ھَدْیِہِ۔ (مسند أحمد: ۴۶۴۳)

۔ سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی آدمی تین ایام سے زائد تک اپنی قربانی کا گوشت نہ کھائے۔ امام نافع کہتے ہیں: جب تیسرے دن کاسورج غروب ہو جاتا تو سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اپنی قربانی کا گوشت نہیں کھاتے تھے۔