منیٰ میں نمازوں کو قصر کرکے ادا کرنے اور ان دنوں میں روزہ کے ناجائز ہونے کا بیان
۔ (۴۵۶۷) عَنِ ابْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِیْہِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللہ عنہ أَنَّہُ حَدَّثَہُ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَعَثَہُ وَأَوْسَ بْنَ الْحَدَثَانِ فِیْ أَیَّامِ التَّشْرِیْقِ فَنَادَیَا: أَنَّہُ لَا یَدْخُلُ الْجَنَّۃَ إِلَّا مُؤْمِنٌ وَأَیَّامُ التَّشْرِیْقِ أَیَّامُ أَکْلٍ وَشُرْبٍ۔ (مسند احمد: ۱۵۸۸۶)
۔ سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اور سیدنا اوس بن حدثان رضی اللہ عنہ کو ایام تشریق کے دوران یہ اعلان کرنے کے لئے بھیجا کہ صرف مومن جنت میں جائے گا اور ایام تشریق کھانے پینے کے دن ہیں۔
4567
Sahih