اِنَّہٗ لَقَوۡلُ رَسُوۡلٍ کَرِیۡمٍ ﴿۴۰﴾ۚ ۙ
[That] indeed, the Qur'an is the word of a noble Messenger.
کہ بیشک یہ ( قرآن ) بزرگ رسول کا قول ہے ۔
وَّ مَا ہُوَ بِقَوۡلِ شَاعِرٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تُؤۡمِنُوۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾
And it is not the word of a poet; little do you believe.
یہ کسی شاعر کا قول نہیں ( افسوس ) تمہیں بہت کم یقین ہے ۔
وَ لَا بِقَوۡلِ کَاہِنٍ ؕ قَلِیۡلًا مَّا تَذَکَّرُوۡنَ ﴿ؕ۴۲﴾
Nor the word of a soothsayer; little do you remember.
اورنہ کسی کاہن کا قول ہے ( افسوس ) بہت کم نصیحت لے رہے ہو ۔
تَنۡزِیۡلٌ مِّنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۴۳﴾
[It is] a revelation from the Lord of the worlds.
۔ ( یہ تو ) رب العالمین کا اُتاراہوا ہے ۔
وَ لَوۡ تَقَوَّلَ عَلَیۡنَا بَعۡضَ الۡاَقَاوِیۡلِ ﴿ۙ۴۴﴾
And if Muhammad had made up about Us some [false] sayings,
اور اگر یہ ہم پر کوئی بات بنا لیتا ۔
لَاَخَذۡنَا مِنۡہُ بِالۡیَمِیۡنِ ﴿ۙ۴۵﴾
We would have seized him by the right hand;
تو البتہ ہم اس کا داہنا ہاتھ پکڑ لیتے ۔
ثُمَّ لَقَطَعۡنَا مِنۡہُ الۡوَتِیۡنَ ﴿۴۶﴾۫ ۖ
Then We would have cut from him the aorta.
پھر اس کی شہ رگ کاٹ دیتے ۔
فَمَا مِنۡکُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ عَنۡہُ حٰجِزِیۡنَ ﴿۴۷﴾
And there is no one of you who could prevent [Us] from him.
پھر تم سے کوئی بھی مجھے اس سے روکنے والا نہ ہوتا ۔
وَ اِنَّہٗ لَتَذۡکِرَۃٌ لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿۴۸﴾
And indeed, the Qur'an is a reminder for the righteous.
یقیناً یہ قرآن پرہیزگاروں کے لئے نصیحت ہے ۔
وَ اِنَّا لَنَعۡلَمُ اَنَّ مِنۡکُمۡ مُّکَذِّبِیۡنَ ﴿۴۹﴾
And indeed, We know that among you are deniers.
ہمیں پوری طرح معلوم ہے کہ تم میں سے بعض اس کے جھٹلانے والے ہیں ۔
وَ اِنَّہٗ لَحَسۡرَۃٌ عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۵۰﴾
And indeed, it will be [a cause of] regret upon the disbelievers.
بیشک ( یہ جھٹلانا ) کافروں پر حسرت ہے ۔
وَ اِنَّہٗ لَحَقُّ الۡیَقِیۡنِ ﴿۵۱﴾
And indeed, it is the truth of certainty.
اور بیشک ( و شبہ ) یہ یقینی حق ہے ۔
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّکَ الۡعَظِیۡمِ ﴿۵۲﴾٪ 6
So exalt the name of your Lord, the Most Great.
پس تو اپنے رب عظیم کی پاکی بیان کر ۔